راولپنڈی:ڈھوک منشی قبرستان میں قبضہ گروپ نے قبضہ کر رکھا تھا۔ مذکورہ پراجیکٹ پر سابقہ دور حکومت میں کثیر سرمایہ لگا تھا۔ مگر بعد ازاں اسے قبرستان کو لاوارث چھوڑ دیا گیا تھا۔ کمشنر راولپنڈی کیپٹن محمود احمد نے حاجی امجد محمود چوہدری ایم۔پی۔اے۔ کی درخواست پر ذاتی دل چسپی لیتے ھوئے اسے میٹروپولیٹن کارپوریشن میں شامل کروایا۔ اس کی دیکھ بھال و انتظام سنبھالنے کے لیے ایک غیر جانبدار کمیٹی کی تشکیل دی گئی جس کی کمشنر صاحب نے منظوری دی اور ایم۔سی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ھے۔ کمشنر صاحب کے تعاون اور مہربانی سے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کر کے زمین واگزار کرا لی گئی۔ کفن وین کی رقم ایم۔سی کے حوالے ھو چکی ھے۔ کفن وین کی خریداری کا عمل شروع ھے۔ مزکورہ قبرستان میں سٹاف کی بھرتی کے لیے لاھور سیکریٹری کو خط لکھ دی گیا ھے ۔ اس طرح یہ لاوارث قبرستان پی پی ۔13 کی عوام کی ضرورت کے لیے استعمال میں آ گیا ھے۔ جس میں کمشنر راولپنڈی کیپٹن محمود احمد کی ذاتی کاوش اور جدو جہد سے یہ مسئلہ حل ھو گیا ھے۔
رابعہ بنگلوز والی بڑین روڈ میں بھی تجاوزات کو ختم کروایا گیا۔ حاجی امجد محمود چوہدری صاحب نے اس مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلہ میں کمشنر راولپنڈی سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن خواجہ عمران ، اے ڈی سی آ ر کیپٹن شعیب،اور اسسٹنٹ کمشنر قاضی منصور بلوچ و آ ر ڈی اے کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ھے جن کے بھرپور تعاون سے یہ مسئلہ حل ھوا اور امید ھے آ ئند ہ بھی تعاون جاری رہے گا۔ کمشنر راولپنڈی نے ڈیفینس روڈ کے لیے پانچ کروڑ روپے دیے جس کے لیے بھی ان کے مشکور ہیں۔ اس کے علاؤہ رنگ روڈ، نالہ لئی ایکسپریس روڈ، ددوچھہ ڈیم اور دیگر سمال ڈیم جیسے میگا پراجیکٹ میں کمشنر صاحب بھر پور کوشش اور جدو جہد کر رہے ہیں۔ جس کے لیے ھم ان کے ممنون ہیں اور اللہ کا احسان ھے کہ راولپنڈی میں ایک جوان، محنتی اور مخلص آ فیسر تعینات ھے۔ جو ہمارے ہر قسم کے مسائل پر فوری توجہ دیتے ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،