دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول نگر کی خبریں

بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر

صاحبزادہ وحید کھرل

صوبائی وزیر زکوۃ و عشر پنجاب میاں شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ سہولت  بازاروں کے قیام کا مقصد عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی، اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کو اعتدال پر لانا ہے۔

یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون کے ہمراہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد، اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر منور حسین مگسی دیگر افسران اور متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز

اور پرائس مجسٹریٹ صاحبان نے بذریعہ وڈیو لنک بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا نے مزید کہا کہ

مصنوعی گرانی کی روک تھام کیلئے پوری سپلائی چین پر کڑی نظر رکھی جائے اور صارفین کا استحصال کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں

اور ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا جائے۔صوبائی وزیر زکوۃ نے اجلاس میں کہا کہ
عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،عوام کو اشیا ضروریہ کی وافر مقدار میں فراہمی اور مقررہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

صوبائی وزیر زکوۃ و عشر پنجاب میاں شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ حکومت  مہنگائی میں اضافے کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے

اور اس پرجلدقابوپالیاجائے گا۔وہ آج ڈی سی آفس بہاول نگر کے کانفرنس روم میں ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کے ہمراہ پرائس کنٹرول کے جائزہ سے متعلق ایک اجلاس کی

صدارت کررہے تھے جس میں انجمن تاجران کے نمائندوں اور تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا نے مزید کہا انجمن تاجران ناجائز منافع خوری کے سدباب کے لیے اپنا کردار ادا کریں

حکومت پنجاب ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنا رہی ہے اور کسی کو اشیا ضروریہ کی قلت پیدا کرنے نہیں دی جائے گی۔

اجلاس میں انجمن تاجران نے پرائس کنٹرول میکانزم میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس میں صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا نے

ہدایت کی کہ صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ عوام کو ڈینگی سے محفوظ حکومت پنجاب کا عزم ہے۔تمام ڈ ینگی کنٹرول ٹیمیں فیلڈ میں فعال کردار ادا کریں۔

ڈینگی کے خلاف متعلقہ محکموں کی اینڈرائیڈ سرگرمیوں کو پورٹل پر اپ لوڈ کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں ڈینگی کنٹرول اقدامات سے متعلق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا

اجلاس میں محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا کہ

ڈینگی مچھر کے تدارک کے لیے تمام افراد ذمہ دار شہری کے طور پر اپنا ماحول خشک اور صاف رکھیں

اور مچھروں کی بریڈنگ سائٹس اور ہاٹ سپاٹس کی کوریج اور انسداد ڈینگی کی ان ڈور اور آوٹ ڈور ٹیموں کا موثر انداز میں ساتھ دیں۔


: بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈسڑکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی سربراہی میں عبدالرزاق شہید پولیس لائن میں ہفتہ شان رحمتہ العالمین کے سلسلہ میں کانفرنس سیرت النبی ﷺ کا انعقاد۔

تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی سربراہی میں پولیس کی جانب سے عبدالرزاق شہید پولیس لائن کے سبزہ زار میں ہفتہ شان رحمتہ العالمین کے

سلسلہ میں کانفرنس سیرت النبی ﷺ کا انعقادکیاگیا۔ جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز مسعود الحق،ڈی ایس پی صدر سرکل عباس اختر اور ضلعی پولیس کے دیگر

افسران و جوانان نے شرکت کی جن میں ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوان بھی شامل ہیں۔

سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں صاحبزادہ عبدالرسول اشرفی اور پروفیسر اجمل فریدی نے سیرت طیبہ ﷺ پر روشنی ڈالی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے

سیرت طیبہ ﷺ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خدائے رحمٰن و رحیم نے رسول اکرم ﷺ کو اپنی رحمت


 محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب

‏پنجاب میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 601 نئے کیسز رپورٹ

‏24گھنٹے میں پنجاب میں کورونا سے 17 اموات

‏لاہور 245، راولپنڈی 102، ڈیرہ غازی خان 12اور ملتان میں 47 کیسز رپورٹ

‏خوشاب 2، شیخوپورہ 6، لیہ8، خانیوال 13 اور سرگودھا میں 5 کورونا کیسز رپورٹ

‏فیصل آباد 18، گوجرانوالہ8، میانوالی 4 اور سیالکوٹ میں 7 کورونا کیسز رپورٹ

‏پاکپتن 7، مظفر گڑھ 10، بہاولپور 23، ٹوبہ ٹیک سنگھ 6 اور وہاڑی میں 9 کورونا کیسز رپورٹ

‏منڈی بہاؤالدین 3، بہاولنگر7، رحیم یارخان 3 ، بھکر 23 اور جہلم میں 4 کورونا کیسز رپورٹ

‏ساہیوال3، ننکانہ صاحب، قصور ، نارووال میں 2،2 کورونا کیسز رپورٹ

‏اوکاڑہ ، لودھراں ،چکوال اوراٹک میں کورونا کا ایک ایک کیس سامنے آیا

‏وہاڑی9، چنیوٹ 5 اور ساہیوال میں کورونا کے 3 کیسز رپورٹ

تمام پاکستانی دوستوں بہن بھائیوں سے گزارش ہے کہ گورنمنٹ کی پالیسی پر عمل کریں ماسک کا استعمال کریں

About The Author