دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

آٹھ سو بائیس نئے کیس سامنے آگئے۔ چار مریض زندگی کی بازی ہارگئے

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ۔

آٹھ سو بائیس نئے کیس سامنے آگئے۔ چار مریض زندگی کی بازی ہارگئے

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اب تک ایک لاکھ ترپن ہزار آٹھ سو تہتر افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوہزار سات سو بائیس افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

اس وقت تین سو اکیاون افراد کی حالت تشویش ناک اور سینتیس وینٹی لیٹر پر ہیں۔

کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران چھ سو اکیس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

سب سے زیادہ دو سو تیرہ کیس ضلع جنوبی سے سامنے آئے۔

ضلع شرقی سے ایک سو پچانوے، وسطی سے ایک سو ایک،کورنگی سے اکہتر،

ملیرسے اکتیس اور غربی سے دس نئے کیس سامنے آئی۔

About The Author