دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

اینٹی کرپشن ڈیرہ نے مختلف کرپٹ اور رشوت خور عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر تے ہو ئے بڑی کاروائی کے دوران ساڑھے تیرہ ارب روپے سرکاری خزانہ میں جمع کرا دیئے ہیں

کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہارریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حافظ احمد طارق نے کیا

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر میاں محمد بلال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف رفیق،سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر ملک عبد المجید آرائیں،پی اے شمشیر گورمانی بھی ان کے ہمراہ تھے

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حافظ احمد طارق نے کہا کہ ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی کریں اس سلسلہ میں کسی قسم کے پریشر کو خاطر میں نہ لا کر ساڑھے سات ارب تک کی رشوت خور عناصر سے

ان ڈائریکٹ ریکوری کی گئی ہے اور کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کی گئی جبکہ 6ارب کے قریب سرکاری رقبہ کو ناجائز قابضین سے واگزار کرایاگیا

ڈائریکٹ ریکوری کی مد میں کروڑوں روپے سرکاری خزانہ میں جمع کرایا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں روپے کی کمپرومائز ریکوری بھی کرائی گئی دو ٹیپ ریڈ کر کے ملزمان کو سزا دلوائی گئی انہوں نے مزید کہا کہ

محمد طارق جونیئرکلرک،عبد الخالق،کرم حسین نائب تحصیل دار لیہ،محمد امجد پٹواری،اللہ بخش،گل خان ولد مکھنا،شریف،سعید احمد قانونگو،رانا خالد محمود،عامر عباس،عبد الرزاق،محمد رمضان،ظفر اقبال،شیخ محمد شفیع،فیض الٰہی،زمر د خان،

اعجاز کارلوں،قرار حسین عرض نویس،سلیم اللہ سیکرٹری یوسی تونسہ،بشیر احمد سیکرٹری یو سی تونسہ،محمد رمضان پرائیویٹ،عاشق حسین پرائیویٹ،تاج خان بزدار،مظہر ٹوانہ سی او کوٹ ادو،محمد حماد خان،ملک ریاض اے او،

مظہر شفیع،محمد سرفراز،خضر حیات وغیر کو کرپشن کر نے اور اختیارات سے تجاوز کر نے پر گرفتار کیا گیا ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حافظ احمد طارق نے کہا کہ 363کمپلینٹس کو یکسو کیا گیا 98انکوائریز کو فائنل کیا گیا

اور 55ملزمان گرفتار کئے گئے 28مقدمات کو فائنل کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں اینٹی کرپشن ریجن نے کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی اور ریکوری میں پورے پنجاب میں ٹاپ کیا ہے

انہوں نے آخر میں کہا کہ رشوت خور عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے کیو نکہ ایسے عناصر ملک اور قوم کے دشمن ہیں


ڈیرہ غازی خان

تندرست و توانا زندگی بسر کرنے کے لیے تازہ سبزی اور پھلوں کا استعمال ضروری ہے اس مقصد کے حصول کے لیے کچن گارڈننگ کو اپنی ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا

یہ بات گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین نے گرل گائیڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ کچن گارڈننگ ٹریننگ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ جہاں درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے وہیں

درختوں سے ہمیں تازہ پھل اور سبزیاں میں حاصل ہوتی ہیں اس لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ کچن گارڈننگ پر توجہ دینی ہوگی ان سے قبل میڈیکل کالج سے ڈاکٹر روزینہ ، فلک ناز ،فوزیہ یاسمین، فرحت بخاری ،

کاٹن انسپکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن سمیہ عثمان نے بھی گرل گائیڈ کو کچن گارڈننگ کے حوالے سے نہ صرف مفید مشورے دئیے بلکہ اسکی افادیت اور اہمیت بارے بھی آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ

خواتین کو چاہیے کہ وہ پالک ، میتھی ، دھنیا ، شلجم ، مولی ، ٹماٹر ، گاجر ، لہسن ، جیسی قیمتی سبزیاں آسانی سے اگا سکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ

گرل گائیڈ کے زیر اہتمام مختلف کالجز اور یونیورسٹیز میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کرایاجا رہا ہے تاکہ خواتین کو کچن گارڈننگ کے حوالے سے بخوبی آگہی حاصل ہوسکے ۔

اس موقع پر مہر عابد حسین ، محمد سعید و دیگر ایگریکلچر کے نمائندگان کی موجود گی میں گرل گائیڈز نے اپنے آفس میں کچن گارڈننگ کرتے ہوئے قیمتی پودے لگائے ۔


ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانانے ”محفوظ ڈی جی خان“ ماسٹر پلان کے تحت سماج دشمن اور قانون شکن عناصر کے خلاف منظم منصوبہ بندی اور مربوط حکمت عملی کی

روشنی میں قانونی آپریشن کی ہدایات جاری کردیں،بے نتیجہ آپریشن کے اسباب جاننے کے لئے انکوائری کی جائے گی،

خدا نخواستہ اگر کسی”مخبری“کی وجہ سے قانون شکن اور سماج دشمن عناصر قانون کے ہاتھ نہیں آتے تو پھر قانون شکنوں کو ”مخبری“ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو

پولیس رولز کے مطابق احتسابی حوالے سے نشان عبرت بنایا جائے گا جس کی کم سے کم سزا ملازمت ست برخاستگی ہو گی،ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور کے

پولیس افسران کو قانون شکنوں کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کیا،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ داخلی حوالے سے

پولیس قانون کی عملداری میں فرنٹ لائن فورس ہے،قانون نے اس فورس کو قانون شکنوں کے خلاف بے پناہ اختیارات اور ریاست نے وافر وسائل دئیے ہیں،

اتنے اختیارات اور وسائل کی موجودگی میں یہ بات سوچتے ہوئے بھی گھن آتی ہے،حیرت کا کوہ ہمالیہ سامنے آ جاتا ہے کہ خدا نخواستہ ہزار بار خدا نخواستہ کی کوئی پولیس اہلکار پولیس کے محکمہ میں ہوتے ہوئے،

ریاست کا نمک کھاتے ہوئے بھی کسی قانون شکن کے ساتھ رابطے میں ہو،کریمنلز کے ساتھ روابط رکھنے والا پولیس اہلکار تو قانون شکنوں سے زیادہ خطرناک،خوفناک اور قانون کا مجرم ہو گا،

انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ ریجن کے چاروں اضلاع کی پولیس انتہائی نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ ”محفوظ ڈی جی خان ریجن“ ماسٹر پلان پر عمل پیرا ہے جس کے اثرات بھی سامنے آ رہے ہیں،

اس آپریشن کی کامیابی میں جہاں پر پولیس کی کارکردگی قابل ستائش اور قابل تحسین ہے وہاں پر بی ایم پی اور بلوچ لیویز سمیت دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کی اپنے اپنے قانونی دائرے میں انتہائی فرض شناسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں

ہم سب نے مل کر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے مطابق ڈی جی خان ریجن کو ملک کا پر امن ترین کرائم فری ریجن بنانا ہے،آر پی او نے کہا کہ محکمہ پولیس میں ”انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی“ کا شعبہ ہر پولیس آفیسر

اور اہلکار کی فرض شناسی کو گراس روٹ لیول تک چیک کیا جا رہا ہے جہاں پر فرض شناسی پر انعامات اور اعزازات سے نوازا جائے گا

وہاں پر کسی قسم کی قانون شکنی یا کسی قانون شکن کے ساتھ کسی بھی لیول پر رابطے میں ہونے پر سخت محکمانہ احتساب ہو گا

جس کے دوران پولیس رولز کے مطابق سزائیں بھی ملیں گی جبکہ قانون شکنوں کی سہولت کاری پر فوجداری مقدمات بھی درج ہوں گے۔


ڈیرہ غازی خان

مختلف مکتب فکر کے علماء کرام منتظمین کی تھانہ گدائی آمد۔ تھانہ گدائی کا وزٹ کیا۔ منشیات فروشی اور جواء کے خلاف کاروائی پر ایس ایچ او سید شکیل احمد بخاری کو خراج تحسین، تمام معزین شریف شہری امن کے حوالے سے کارکردگی پر مطمئن ہیں۔

البتہ چٹی دلال، رسہ گیر جن کی روزی روٹی صرف چٹی دلالی حرام خوری سے وابستہ ہے ان کو ضرور پریشانی لاحق ہے، عوامی سیاسی سماجی حلقوں نے ایس ایچ او سید شکیل احمد بخاری کی کارکردگی سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے

پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کو فرشہ صفت انسان قرار دیا اور آئندہ بھی یہی امید کرتے ہوئے کہ غریبوں کی مدد کرتے رہیں گے ان شاء اللہ۔ اس موقع پر ان کی ترقی اور عمر درازی کیلئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر

ایس ایچ او شکیل بخاری نے کہا کہ علماء کرام نے ہمیشہ ہر موقع پر مثالی کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر خان محمد بلوچ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر مختیار خان بزدار، سب انسپکٹر راشد خان بزدار،

مذہبی رہنما مولانا مفتی محمدعبداللہ کھوسہ، سابق چیئرمین اقلیتی برادری سلیم الیاس، پاکستان علماء کونسل کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد عمر فاروق مکی،

تحصیل صدر جمعیت اہلحدیث مخدوم محمد زاہد قریشی، تحصیل صدر پاکستان علماء کونسل قاری محمد اسلم لُنڈ، حافظ عبدالمجید نقشبندی،

ملک اللہ وسایا گنب، ممبر ملک کریم بخش گاذر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان

ڈی پی او عمر سعید ملک نے تھانہ جھوک اتراء کااچانک دورہ کیا، دوران دورہ معززین علاقہ، امن کمیٹی ممبران اور معزز صحافی برادرز و دیگر سے ملاقات کی

اور علاقے کے مسائل دریافت کئے۔ اس موقع پرڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایت پر غریب اور مظلوم کی دادرسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے

اور میرا آج یہاں آنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ میں یہاں کی عوام کے مسائل دریافت کروں اور میرا ویژن انصاف کی فراہمی اور میرٹ ہے۔

ڈیرہ غازیخان پولیس کا کمانڈر ہونے کے ناطے اب تھانہ کلچر میں تبدیلی لاتے ہوۓ کرپشن کو ختم کرنا ہے کیونکہ اب نقل رپٹ سے لے کر FIR تک آپ لوگوں کا ایک روپیہ تک خرچ نہیں ہو گا۔

اگر کوئی بھی آپ سے رشوت طلب کرے تو آپ میرے نوٹس میں لائیں۔ انھوں نے ایس ایچ او اور تمام تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ

اپنے اپنے علاقہ میں گشت کے نظام کو مؤثر بناتے ہوۓ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری، سودخوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائی کریں مظلوم کی دادرسی کو یقینی بنائیں

اور بے وجہ لوگوں کو تنگ نہ کریں، مقدمہ میں مطلوب اصل ملزمان کی گرفتاری یقینی بنایا جائے پولیس اپنی کارکردگی بہتر کرئے عوام کے ساتھ بہترین رویہ اپناتے ہوۓ انکی شکایات پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک صحافیوں سے بھی ملے اور ان سے کراٸم کے حوالے سے بات چیت ہوئی ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ پولیس اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے آپ جراٸم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں

اور ہم ان کے مزموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنائیں گے آخر میں ڈی پی او عمر سعید ملک نے تھانہ کی عمارت کو چیک کیا اور تھانہ میں تعینات پولیس آفسران کے مسائل دریافت کئے اور تھانہ کا ریکارڈ بھی چیک کیا

دریں اثناء ڈی پی او عمر سعید ملک نے تھانہ بی ڈویژن کا بھی سرپرائز وزٹ کیا۔دوران دورہ ڈی پی او نے پولیس ملازمین سے کہا کہ

وہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور جو کام آپ کے ذمہ ہے اس کوں نہایت ایمانداری سے سر انجام دیں۔

آپ تمام لوگ ہمارے محکمہ کا حصہ ہیں

آپ کی ویلفئیر SOP کے مطابق کی جاۓ گی۔آخر میں ڈی پی او عمر سعیدملک ملازمین میں گھل مل گئے

اور انہوں نےملازمین کے مسائل بھی دریافت کئے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


ڈیرہ غازی خان

تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس کی کاروائی ،ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملزم اسلحہ سمیت گرفتار، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ نے دوران کاروائی

مشکوک شخص سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کر لیا،گرفتار ہونے والا ملزم مظہر حسین کے خلاف تھانہ کوٹ چھٹہ میں اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے

مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔اس موقع پرایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ محمد یونس نے کہا کہ علاقہ میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور عوام الناس میں خوف

برپا کرنے والے جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔


ڈیرہ غازی خان

دوسرا آل پنجاب جماعت اسلامی لورز فٹ بال ٹورنامنٹ بمقام نیشنل فٹ بال گراونڈ ڈی۔جی۔خان میں جاری ساتویں روز کاکڑپٹھان اتحاد فٹ بال کلب ڈیرہ کوئٹہ

اور المحبوب فٹ بال کلب روہیلانوالی کے دومیان میچ کھیلاگیا جو کہ کاکٹر پٹھان اتحاد فٹ بال کلب نے صفر کے مقابلہ 2 گول سے المحبوب فٹ بال کلب روہیلانوالی کو شکست دے دی

میچ کے مہمان خصوصی سجاد بلوچ امیر جماعت اسلامی ڈیرہ تھے جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا

میچ کے ریفری کپتان حنیف ڈپٹی ریفریز راشد غوری اور تنویر احمد تھے

امیر جماعت اسلامی سجاد بلوچ نے کہا کہ نوجوانوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کی طرف بھی آنا اچھے ذہن کی عکاسی بھی کرتا ہے

اچھی صحت ہی اچھے معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ارشاد احمد نے آسٹرو ٹرف ہاکی سٹیڈیم کی رابطہ سڑک پختہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے انہوں نے یہ احکامات گزشتہ روز آسٹرو ٹرف ہاکی

سٹیڈیم کے معائنہ کے دوران جاری کیے اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود اوردیگر افسران ہمراہ تھے

سٹی پارک میں عالمی معیار کے آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ پر 14کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں

ہاکی سٹیڈیم اور شاہین فٹبال گراونڈ کی رابطہ سڑک کی فوری تعمیر شروع کر دی گئی ہے ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے بتایا کہ

رابطہ سڑک پندرہ روز کے اندر مکمل کرنے کی ٹائم لائن دی گئی ہے سڑک کی تعمیر سے مشرقی آبادی، گرلز کالج کے سٹاف، طالبات اور سٹی پارک

میں سیر و تفریح کیلئے آنے والے شہریوں کو آمد و رفت کی بہتر سہولت میسر ہو گی۔


ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺکے سلسلے میں تقاریب جاری ہیں دوسرے روزغازی یونیورسٹی،

گورنمنٹ بوائز و گرلز کالجز تونسہ شریف، ایجوکیشن یونیورسٹی (ڈی جی خان کیمپس)، گورنمنٹ کالج بلاک17 اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ کے طلباء و طالبات کے مابین تقریری مقابلے کرائے گئے

منصفین کے فیصلہ کے مطابق طلباء کے مابین تقریری مقابلہ میں گورنمنٹ کالج بلاک 17کے محمد ذیشان اکرم اور غازی یونیورسٹی کے عبدالسلام نے پہلی،

ایجوکیشن یونیورسٹی کے حافظ طلحہ او رغازی یونیورسٹی کے محمد شعیب نے دوسری اور غازی یونیورسٹی کے محمدحسنین نے تیسری پوزیشن حاصل کی

اسی طرح طالبات میں غازی یونیورسٹی کی ارم شہزادی اور گرلز کالج تونسہ کی

فریال گوہر نے اول، غازی یونیورسٹی کی شہناز کنول نے دوم اور ایجوکیشن یونیورسٹی کی سدرہ حامد نے سوم پوزیشن حاصل کی۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر صحت وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ٹیچنگ ہسپتال میں بہترین مشینری

اور طبی سہولیات کی فراہمی کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا سٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگناسٹک سنٹر میں نئی سی ٹی سکین مشین کی تنصیب کے

ساتھ ٹراما سنٹر میں پہلے سے موجود سی ٹی سکین مشین کو بھی مرمت کے بعد فنکشنل کر دیاگیاہے

اور مریضوں کو جدید ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جار ہی ہیں انہوں نے بتایاکہ مشین کی مرمت کیلئے دوست ملک چائنہ سے ماہرین بلائے گئے

جنہوں نے مسلسل 72گھنٹے صرف کر کے مشین کے تمام نقائص دور کیے انہوں نے بتایاکہ

وزیر اعلی پنجاب نئی تعمیر شدہ ڈائیگناسٹک سنٹر کی عمارت کا جلد باقاعدہ افتتاح کریں گے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدا رکی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان کے قبائلیوں کو گھر کی دہلیز پر ویٹرنری سہولیات فراہم کی جار ہی ہیں

ویٹرنری آفیسر تحصیل کوہ سلیمان ڈاکٹر نجیب اللہ لغاری نے موبائل ویٹرنری ڈسپنسری کے ذریعے دشوار گزار اور پہاڑی علاقوں میں مویشی پال حضرات کی رہنمائی کے

ساتھ مویشیوں کے علاج معالجہ کے عمل کاجائزہ لیا انہوں نے بتایا کہ تحصیل کوہ سلیمان میں اکثریت لوگوں کا ذریعہ معاش بھیڑ بکریاں پالنا ہے

موسمی شدت کو دیکھتے ہوئے احتیاطی اقدامات کے ساتھ ضروری علاج معالجہ کیا جا رہاہے۔


ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تونسہ ملک کلیم کوریہ نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کی معاشی خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے کھاد،

بیج او رزرعی لوازمات میں ملاوٹ کرنے والوں کو نشان عبرت بنایاجائے گا انہوں نے یہ بات گزشتہ روز تحصیل کے مختلف علاقوں تونسہ،

کوٹ موڑ، ہیرو، بوہڑ، چوکی والا اوردیگر علاقوں میں کھاد ڈیلرز کے سٹاک رجسٹر، کیش میمو چیک کرنے کے موقع پر کہی انہوں نے کھادوں کے نمونے لے کر

لیبارٹری بھجوائے ملک کلیم نے کہاکہ نمونے غیر معیاری ثابت ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

ڈیلرز معیاری کھاد کاشتکاروں کو فراہم کریں اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کو معیاری سبزیوں کی فراہمی کیلئے آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں تربیت کا سلسلہ شروع کر دیاگیا ہے

سنٹر آف ایکسی لینس سنٹرل ماڈل سکول ڈیرہ غازیخان میں محکمہ زراعت کی زیر نگرانی کاٹن انسپکٹر سمیعہ عثمان اوردیگر نے اساتذہ اور طالبات کو کچن گارڈننگ کی تربیت دی

اس موقع پر گرلز گائیڈ ز اور اساتذہ بھی موجود تھیں تعلیمی ادارہ میں زمین کی تیاری اور سبزیوں کی کاشت سے متعلق عملی تربیت دی گئی

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین نے بتایاکہ تعلیمی اداروں کے ساتھ کاشتکاروں او رشہریوں کو بھی ترغیب دی جائے گی کہ

وہ اپنے گھروں اور خالی رقبہ پر سبزیاں کاشت کر کے کم خرچ میں ملاوٹ سے پاک تازہ سبزیاں حاصل کریں جس سے انسانی صحت بہتر ہوسکتی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے سہولت بازار،آٹا کے ٹرکنگ پوائنٹ اور چینی کے سٹالز کا معائنہ کیا

انہوں نے بازار وں اور سیلز پوائنٹس پر معیاری اشیاء کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سہولت بازار عوام کی آسانی کیلئے قائم کیے گئے ہیں

سہولت بازاروں کے ساتھ عام مارکیٹ میں بھی سرکاری نرخ پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فلورملز میں کوٹہ کے تحت آٹا کی تیاری،

سیلز پوائنٹس پر دستیابی اور حکومتی نرخ پر چینی کی فروخت یقینی بنائیں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ مقدمات درج کراکے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں 14نومبر کو ویمن فیسٹیول اور ڈویژنل نمائش سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں منعقد ہو گی

جس کے مہمانان خصوصی میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، مشیر صحت محمد حنیف پتافی، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کے

علاوہ متعلقہ افسران شریک ہوں گے سوشل ویلفیئر آفیسر محمد ابراہیم نے بتایاکہ فیسٹیول کے انعقاد کیلئے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں

چاروں اضلاع کے صنعت زار میں تیار کیے گئے ملبوسات نمائش میں پیش کیے جائیں گے اس کے علاوہ

فیسٹیول میں خواتین اور بچوں کی تفریح کیلئے بھی پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔


ڈیرہ غازی خان

پنجاب بار کونسل کے الیکشن کے لئے امیدواروں کی انتخابی مہم حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ڈیرہ غازیخان ڈویثرن کی پانچ نشستوں پر مجموعی طور

پر27 امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں اور 28نومبرکوڈویثرن کی پانچ نشستوں پر12 بار ایسوسی ایشن کے5ہزار743 ارکان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

ضلع ڈیرہ غازیخان میں پنجاب بارکونسل کی ایک نشست پر پانچ امیدواروں میں احسان کریم شانی خان میرانی بلوچ،محمد عارف خان گورمانی،ملک محمد بشیر لکھیسر،

ملک محمد اقبال ثاقب اورمحمد وسیم خان جسکانی شامل ہیں جبکہ ضلع ڈیرہ غازیخان کے کل1 ہزار261 ووٹرز میں ڈیرہ غازیخان کے 1020 اور تونسہ شریف کے 241 ووٹرز ہیںضلع راجن پور کی ایک نشست پرملک عامر منظور اعوان،

جام غلام کاظم،پیر عمران اکرم بودلہ، محمد فاروق خان بوزدار،محمدنواز خان سدوزئی اورمحمد یار خان جتوئی ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے

اس ضلع کی تین بارایسوسی ایشنوں کے مجموعی طور پر 824ووٹرز میں راجن پور کے543 جام پور کے259 اور روجھان کے 22ووٹرز ہیںضلع مظفرگڑھ کی دو نشستوں پرتیرہ امیدواروں میںمہر عدنان احمد میکن ،

راﺅ انصر عباس خان ،گل نواز خان ،حسن مغیث قریشی،اعجاز احمد گرمانی،جنید فاروق وجدانی،کاشف منظور چوہدری،خرم شہزاد دستی،

ملک محمدارشد پنہاں،جام محمد یونس،رفیق احمد بھٹی،سید منصور احمدشاہ بخاری اورسید شاہد مزمل حسین شیرازی شامل ہیںضلع مظفرگڑھ کی چار بارایسوسی ایشنوں کے

کل 2 ہزار503ووٹرز ہیںان میں مظفرگڑھ کے1232 کوٹ ادو 485کے جتوئی306 اور علی پور 480کے ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

ضلع لیہ کی ایک نشست پرتین امیدواروں میں بشیر احمد خان، غلام مرتضی بلوچ ملیانی اور غلام مصطفی جونی شامل ہیں

جبکہ یہاںکل1 ہزار155میں سے لیہ کے889 ،کروڑ لعل عیسن کے 226، اور چوبارہ کے 40 ووٹرز ہیں۔


ڈیرہ غازی خان

ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان منشیاف فروشوں کے خلاف ان ایکشن“ دوران کاروائی 800 لیٹر دیسی شراب برآمد،

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گدائی شکیل احمد بخاری معہ ٹیم نے شوریہ نزد بائی پاس میں چالو شراب کی بٹھی پر کامیاب ریڈ کر کے بدنام زمانہ شراب کشید کار

سمیت 3ملزمان اللہ بچایا، سجاد احمد اور فیاض کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے 800 لیٹر شراب برآمد کرتے ہوۓ بٹھی کا سامان قبضہ میں لے لیا۔

ایس ایچ او شکیل احمد بخاری نے کہا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کےخلاف بھر پور مہم جاری ہے

اور عوام الناس کے تحفظ کے لۓ تمام وسائل بروۓ کار لا رہے ہیں

اور سماج دشن عناصروں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوۓ علاقے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا ہے۔

About The Author