دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گلگت بلتستان انتخابات کیلئے ضلع شگر میں 70 پولنگ اسٹیشنز قائم

تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

گلگت بلتستان انتخابات کیلئے ضلع شگر میں 70 پولنگ اسٹیشنز قائم کردیئے گئے۔

تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

حلقہ کے اہم امیدواروں میں کون کون شامل ہے؟ شگر کی آبادی کتنی ہے اور یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کیا ہے

ضلع شگر کی آبادی پچاسی ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔

یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد چھتیس ہزار ایک سو تراسی ہے

جن میں انیس ہزار پانچ سو بیس مرد ووٹر اور سولہ ہزار چھ سو تریسٹھ خواتین ووٹرز شامل ہیں

شگر میں 70 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ 17 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 16 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے

حلقہ کے اہم امیدواروں میں تحریک انصاف کے راجہ اعظم خان،

پیپلزپارٹی کے عمران ندیم، مسلم لیگ ن کے طاہر شگری اور مسلم لیگ ق کے حسن جوہری شامل ہیں

تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے

تحریک انصاف کے امیدوار راجہ اعظم خان کا تعلق رائل فیملی سے ہے

اور گذشتہ 30سالوں سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ 3 بار ممبر اسمبلی رہے، صوبائی وزیر پلاننگ بھی رہ چکے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے عمران ندیم کا پارٹی ووٹ بینک کافی مضبوط ہے۔

مسلم لیگ ن کے طاہر شگری کو ذاتی ووٹ بنک کے ساتھ معروف سیاسی شخصیات کی حمایت حاصل ہے۔

کوئی بھی خاتون امیدوار اس حلقے سے سامنے نہیں آئی۔

About The Author