دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صوفی تاج گوپانگ کو فاضل پور ضلع راجن پور میں سپرد خاک کردیا گیا

قبر پر سرائیکی گلوکار سراج بھٹہ نوحہ سنا رہے ہیں ہر آنکھ اشکبار ہے

سرائیکی قوم کے عظیم رہبر سرائیکی لکھاری ادیب دانشور صوفی تاج گوپانگ کو فاضل پور شہر کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا

قبر پر سرائیکی گلوکار سراج بھٹہ نوحہ سنا رہے ہیں ہر آنکھ اشکبار ہے اس موقعہ انقلابی سرائیکی شاعر سردار عاشق خان بزدار۔

سرائیکی ایکشن کمیٹی پاکستان کے مرکزی چیئرمین راشدعزیزبھٹہ۔ سوجھل دھرتی واس کے چیئرمین انجینئر شاہنواز خان مشوری۔

سردار منظور خان دریشک۔ رؤف خان لونڈ۔ خواجہ صالح محمد۔ قسور بزدار۔ ڈاکٹر خلیل الرحمان ۔ منور خان بزدار۔ قسور بزدار۔

آصف دھریجہ۔ یاسین خان علیانی۔ اخترخان گوپانگ۔ واجد بزدار۔ صفدر خان دریشک۔ اللہ وسایا گورچانی۔ میثم حیدر۔ کلیم خان گشکوری۔ حضور بخش خان گلفاز ودیگر موجود تھے ۔

قبل ازیں قبر پر سرائیکی پرچم اور سرائیکی اجرک ڈالی گئی ۔

About The Author