دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاول نگرسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل )

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے احساس کفالت پروگرام کے تحت پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی بزرگ

شہریوں کے لیے خصوصی پروگرام شروع کررہی ہے اور صوبے میں 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ماہانہ 2000 روپے کے حساب سے تین ماہ کا اکھٹا 6000 ہزار روپے الاونس دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر آفس بہاول نگر کے کمیٹی روم میں اس پروگرام پر عملدرآمد کے لیے ضلع میں پانچ آفیسرز کو ٹریننگ مکمل کرنے کے

بعد اینڈرائیڈ ٹیبز دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا کہ بزرگ ہمارا سرمایہ ہیں ان کے حقوق کا تحفظ سب کی ذمے داری ہےاور بزرگوں کا احساس کرنا اور خیال رکھنا ہمارا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے،

حکومت نے بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیے ہیں، صوبے میں 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ماہانہ الاونس دینے کے لیے باہمت بزرگ پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے،

پروگرام کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس میں 80 ہزار بزرگ افراد کو صوبہ بھر میں سوشل پنشن دی جائے گی

اور ضلع بہاول نگر میں 1849 بزرگ افراد کو طریقہ کار کے مطابق کارڈ جاری کرکے ان کے بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل کردی جائے گی جبکہ تصدیق کے بائیو میٹرک عمل میں دشواری کی صورت میں بینک نقد رقم دیں گے۔

رقوم کی تقسیم کے لیے ضلع کی پانچوں تحصیلوں میں رجسٹریشن سنٹرز بنائے گئے ہیں ان سنٹرز کا آغاز 13 نومبر سے کیا جا رہا ہے۔

اور ان سنٹرز پر ہر تحصیل میں ایک متعین آفیسر بذریعہ اینڈرائیڈ ٹیبز تصدیق کریں گے۔یہ تصدیقی سنٹرز بہاول نگر ،ہارون آباد، چشتیاں اور منچن آباد کے میونسپل کمیٹی ہال اور فورٹ عباس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ہال میں قائم کیے جارہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے بتایا کہ حکومت نے بزرگ افراد میں خواتین کو ترجیح اور کوئی ذریعہ آمدنی نہ ہونے کا معیار اپناتے ہوئے غربت کے خاتمے

اور بزرگ افراد کو مالی معاونت پروگرام میں شامل کیا ہے اور حکومت پنجاب نے لسٹ بھجوا دی ہے اور ان بزرگ افراد کو کوئی ایس ایم ایس نہیں بھیجا جائے گا

بلکہ حکومت کی لسٹ کے مطابق براہ راست بلایا جائے گا اور سنٹرز پر کوئی پراسیسنگ یا تصدیقی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں 11نومبر سے 17 نومبر تک ہفتہ رحمت اللعالمین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  مذہبی عقیدت و احترام اور تزک و احتشام سے منایا جائیگا۔

ضلع کی پانچوں تحصیلوں میں سکولوں اور کالجز کے طلبہ کے مابین مضمون نویسی ،قرآت کے مقابلے ہوں گے اور سکولوں اور کالجز کی سطح پر
سیرت کوئیز مقابلے کروائے جائیں گے

اور محافل میلاد اور نعتیہ تقریبات میں گلہائے عقیدت پیش کیے جائیں گے۔اس ضمن میں آج ضلع کی پانچوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرصدارت اجلاس بھی

منعقد ہوئے جن میں انجمن تاجران اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ان اجلاسوں میں سرکاری دفاتر

نجی عمارتوں و بینکوں،بازاروں، چوکوں و چوراہوں کی سجاوٹ وچراغاں کے

پروگراموں اور ہفتہ رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریبات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔


بہاولنگر
( صاحبزادہ وحید کھرل  )

ڈسٹر کٹ پولیس آ فیسر قدو س بیگ کی سربراہی میں ضلعی پولیس نے ماہ اکتوبر میں 182 اشتہاریوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث کل

ملزمان گرفتار کیے، جن سے 6347460روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔
تفصیلا ت کے مطا بق

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی سربراہی ضلعی پولیس نے ماہ اکتوبر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملو ث 02گینگز کو ٹریس کر کے 09 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ملزمان کے قبضہ سے 898080روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 135 ملزمان گرفتارکرکے اُن کے

قبضہ سے بندوق 26،ریوالور/پسٹل 106، را ئفل 3، اوربڑی تعداد میں گولیاں برآمد کیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 187 ملزمان کو گرفتار

کرکے اُن کے قبضہ سے 34.905کلو گرام چرس،5750 لیٹر شراب، 414لیٹر لہن، 28چالوں بھٹیاں، 1.429کلو گرام ہیرو ئن او ر 2.400کلوگرام افیون قبضہ پولیس

میں لی گئی۔ قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 53ملزمان گرفتار کیے گئے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے

لاؤڈ اسپیکرکی خلاف ورزی کرنے پر50، وال چاکنگ کے30اور عارضی رہا ئش کے 50مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرکے پیش عدالت کیا جاچکا ہے۔

مجرمان اشتہاریو ں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع پولیس نے A کیٹیگری کے19، B کیٹیگری کے163مجرمان اشتہاری سمیت134 عدالتی مفروران گرفتارکئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرقدوس بیگ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

سٹی ہارون آباد پولیس کی بڑی کاروائی،15جواری گرفتار،آلات جواء و جواء پر لگی رقم برآمد،مقدمات درج،تفتیش جاری۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد ابصار حسین کی سربراہی میں سب انسپکٹر محمد اکرم شاکر ASIنے مخبر کی اطلاع پر چک نمبر72/4-Rمیں کاروائی کرتے ہوئے زیر تعمیر مکان سے

شہباز وغیرہ 11ملزمان کو گرفتار کیا جو بذریعہ تاش و لڈو دانہ جواء کھیلنے میں مصروف تھے۔موقع سے آلات جواء و جواء پر

لگی رقم 78160روپے بھی برآمد کرلی گئی۔اسی طرح دوسری کاروائی میں ذاکر شبیر ASIنے مخبر کی اطلاع پر گودی بائی پاس روڈ ایڈ مور پٹرول پمپ کے سامنے ریلوے گراؤنڈ جگی کے پاس سے بذریعہ لڈو دانہ جواء کھیلنے میں

مصروف ساجد وغیرہ4ملزمان کو گرفتار کرلیا اور جواء پر لگی رقم بھی برآمد کرلی۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے

تفتیش کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کا کہنا تھا کہ جواء ایک معاشرتی برائی ہے

جو قانوناً جرم بھی ہے۔ضلعی پولیس نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچانے کی غرض سے ایسے افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل )

مسلم لیگی رہنما مسعود شاہ اور ماہر تعلیم بشیر احمد نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

صوبائی امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راو محمد ظفر نے کہا کہ ملک عجیب دوراہے پر کھڑا ہے حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی، نام نہاد حکمران فیل ہوچکے ہیں سابقہ دھرنے اور دعوے مخالفین کو برا بھلا کہنے والے

ہر سطح پر ناکام ہیں خارجہ پالیسی کسی کام کی نہیں ، مہنگائی کے طوفان نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، کرپشن، اقربا پروری پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے اشیاء خورد نوش ہر شخص کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں.

چینی مافیا اپوزیشن اور حکومت میں بیٹھے نظر آرہے ہیں، اس دور میں تعمیرات کے کام بند اور بڑے بڑے قرضے لیے گئے ہیں . جماعت اسلامی اپنے پلیٹ فارم پر کھڑی ہے، ہم اصولی سیاست کرنے والے لوگ ہیں ہم

روایتی انداز کو اختیار کرنے والے نہیں ہم ابو بچانے والی کسی تحریک میں شامل نہیں ہونگے،

بہت سے ایشوز پر اپوزیشن نے حکومت کا ساتھ دیا انہیں اپوزیشن کا ٹائٹل دینا بھی درست نہیں، ہم اپنے پلیٹ فارم سے ہی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں.

کورونا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کورونا کے ساتھ ہی جینا ہے میڈیا اس حوالے سے اپنی زمہ داری پوری کرے انہوں نے سید مسعود شاہ اور دیگر کی شمولیت کو سراہا چوہدری ولید ناصر امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ

اسلامی نظام کے لئے کوشاں ہیں عزیمت کے راستے پر چلنے والے ہی کامیاب ہوا کرتے ہیں سید مسعود شاہ نے کہاکہ

جو زمہ داریاں مجھے سونپی گئیں ہیں اس پر پورا اتروں گا،امیر شہر عرفان احمد نے کہا کہ جماعت اسلامی کے تمام ونگز بالخصوص الخدمت فاونڈیشن،

اسلامی جمیعت طلبا نئے شامل ہونے والے سید مسعود شاہ کے شانہ بشانہ ہونگے اس موقع پر ارسلان خان خاکوانی، ،

محمد اشرف خان نائب صدر الخدمت فاونڈیشن ضلع بہاولنگر سیدعبدالوسیم صدرشہرالخدمت فاونڈیشن ودیگر بھی موجود تھے۔.

About The Author