دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ایونٹ منیجمنٹ ایسوسی ایشن سیرت النبی کانفرنس میں بھرپورشرکت کرے گی۔

ذیشان علی ہاشمی
مظفرگڑھ ذیشان علی ہاشمی چئیرمین ایونٹ منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میرگروپ سیرت النبی کانفرنس کررہی ہے

جس میں نامورعلماء کرام اورپاکستان بھرکی تاجربرادری شریک ہورہی ہے جس پرنعیم میرگروپ کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں

اورایونٹ منیجمنٹ ایسوسی ایشن اس کانفرنس میں بھرپورشرکت کرے گی۔انہوں نے مزیدکہا کہ نبی کریم (صہ)کی پوری زندگی ہمارےلیےایک بہترین مثال ہے۔

اورپاکستان کی حکومت کوگستاخانہ خاکوں پرسخت سےسخت نوٹس لیکرفرانسیسی حکومت کو پیغام دیناچاہیۓ۔

ناموس رسالت پرہم اپنی جانوں کانذرانہ دینےسےبھی گریزنہیں کرینگے وزیراعظم سےہم مطالبہ کرتےہیں کہ فرانسیسی مصنوعات پرمکمل طور پرمکمل پاپندی عائدکی جاۓ

اور فرانس سےہرطرح کےسفارتی تعلقات بھی ختم کیےجاۓاورگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے کو عالمی فورمزپراٹھایاجاۓ۔

تاکہ آئندہ کوئی بھی شرپسندغیرمسلم ملک گستاخانہ خاکوں جیسی گھٹیا حرکت ناکرسکے۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

مہنگائی بے روزگاری اور سلیکٹڈحکومت کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کوٹ ادوکے زیراہتمام پیپلز پارٹی ساؤتھ پنجاب کا سب سے بڑا ورکرز کنونشن آج ہو گا،

ورکرز کنونشن میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود سمیت سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ ودیگر

قائدین شرکت کریں گے،ورکر کنونشن کی تیاریاں مکمل،طوبی پارک میں 7ہزار کرسیاں لگا دی گئیں،

اس بارے بارے تفصیل کے مطابق مہنگائی بے روزگاری اور سلیکٹڈحکومت سے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کوٹ ادوکے زیراہتمام پیپلز پارٹی ساؤتھ پنجاب کا سب سے

بڑا ورکرز کنونشن آج بمقام طوبیٰ پارک کوٹ ادو دن12بجے دن منعقد ہوگا، ورکرز کنونشن میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی،

سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود سمیت سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ،سابق چیئرمین کمیٹی خوراک و زراعت سنیٹر میاں امجد عباس قریشی،

ممبر قومی اسمبلی و انفارمیشن سیکریٹری جنوبی پنجاب نوابزادہ افتخار احمد خان،ممبر قومی اسمبلی و نائب صدر جنوبی پنجاب مہر ارشاد احمد سیال،

ممبر قومی اسمبلی ملک رضا ربانی کھر،سابق وزیر خارجہ وممبر قومی اسمبلی حنا ربانی کھر،

سابق ایم پی اے چوہدری احسان الحق نولاٹیہ ایڈووکیٹ،ڈویژنل سیکرٹری جنرل وامیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 279 میر آصف خان دستی سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے،

ورکرز کنونشن کیلئے طوبی پارک میں 7ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں،اس ورکرز کنونشن میں مظفر گڑھ علی پور، جتوئی سمیت ڈی جی خان ڈویژن کے قافلے شرکت کریں گے


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

ایف ایف سی کی جانب سے ربیع کی اہم فصل گندم کی منافع بخش پیداوار کے حصول کیلئے ڈیرہ غازی خان ریجن کے زیر اہتمام زرعی سیمینارمنعقد کیا گیا

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈآف فارم ایڈوائزری سنٹر ایف ایف سی ملتان طارق جاوید نے کہا کہ کھادوں کا متوازن استعمال ہی گندم کی بہتر پیداوار کا ضامن ہے،

شتکاروں کو ایف ایف سی کے زرعی شعبے کے تحت دی جانے والے سہولیات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ

ایف ایف سی کھادوں کے متوازن استعمال کے فروغ کیلئے نہ صرف معیاری کھادیں کاشتکاروں تک پہنچا رہی ہے

بلکہ کاشتکاروں کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلیے زرعی توسیع کا ہر طریقہ اہ ایف ایف سی اپنی زرعی خدمات کے شعبے کے ذریعے زمینداروں کو زرعی تحقیقاتی اداروں کی

جدید ریسرچ اور فصلوں کے متعلق دیگر معلومات باہم پہنچا رہی ہے اور اب یہ کاشتکاروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ زرعی ماہرین سے زیادہ سے زیادہ رابطہ رکھیں

اور ان کی سفارشات پر عمل پیرا ہو ں،زرعی ماہر ایف ایف سی نعمان علی طاہر نے سیمینار میں گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کو اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ

گندم کی نئی اقسام کے بارے میں بتایا اور زمیداروں سے گزارش کی کہ بیج کاشت کرنے سے پہلے اس کا شرح اگاؤ معلوم کریں اور کم از کم 85فیصد اگاؤ والا بیج کاشت کریں،

انہوں نے کہا کہ بیج کو کاشت سے قبل پھپھوندی کش دوا سے لازما زہر آلود کریں، ایک ایکڑ میں گندم کے پودوں کی تعداد کم از کم 12 لاکھ سے16لاکھ ہونی چاہئیے

تاکہ منافع بخش پیداوار حاصل کی جا سکے، زرعی ماہر ایف ایف سی ڈاکٹر محمدعنصر جاوید نے کھادوں کے متوازن اور باکفایت استعمال پر کہا کہ

اس علاقے میں فصلوں کی کم پیداوار کی بڑی وجہ کیمیائی کھادوں کا غیرمتوازن اِستعمال ہے،کھادوں کے متناسب اور بروقت استعمال سے گندم سمیت دیگر تمام

فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار کو باآسانی بڑھا یا جاسکتا ہے، انہوں نے کاشتکاروں کو بتایا کی گندم کی فصل کو اپنی بڑھوتری مکمل کرنے کیلیے 64 کلو نا ئٹروجن، 46کلو فاسفورس

اور 25کلو پوٹاش درکار ہوتی ہے،تقریب کے مہمان خصوصی میاں یسین واندر نے ایف ایف سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ

ایف ایف سی ان مشکل کاروباری حالات میں کاشتکاروں کی خدمت میں سر گرم عمل ہے، بعد ازامں نیجر ایف ایف سی طارق جاوید نے سیمینارزکے شرکاء کا شکریہ ادا کیا


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

اکیڈمی سے بیٹے کو لینے کے لیے جانے والے کا اکیڈمی کے باہر سے موٹر سائیکل چوری،

عادی قبضہ گروپ کی محنت کش کی اراضی پر،رشتہ داروں کی غریب رشتہ دار کی دوکان پر قبضہ کی کو شش،رقبہ میں رکھا تعمیراتی سامان لے کر فرار فراڈی دوست نے

اڑھتی سے لاکھوں جبکہ خاتون نے خاتون دوست کو لاکھوں سے محروم کردیا،

تھانہ پر اندراج کرائے بغیر ہوٹل کا کمرہ کرایہ پر دینے والے مالک کے خلاف مقدمہ درج،پولیس نے 2 شراب فروش بھی دھر لیے،

بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد، چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری بھی پکڑا گیا، پسٹل برآمد، پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے،

اس باریتفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14ایف کارہائشی ارشد خان اپنے بیٹے کو لینے پروفیسر غلام شبیر کے اکیڈمی گیا

اوراپنی موٹرسائیکل اکیڈمی کے باہر کھڑی کردی، واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چور اٹھا کر لے گئے،

تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ چک نمبر 519 ٹی ڈی ایم ایمیں زاہد چانڈیہ کی 4کنال اراضی واقع موضع شادی خاں منڈا پر عارف،نواز، شریف، رمضان،محمد راشد 2نامعلوم نے

قبضہ کی کوشش کی،مزاحمت پر رقبہ سے تعمیراتی سامان اینٹیں، سیمنٹ،ٹی آر،گارڈرمالیتی ایک لاکھ 15 ہزار چوری اٹھا کر لے گئے

جب کہ وارڈ نمبر 14 ایف کے رہائشی کاشف شہزاد بھٹی کی دکان پر مبشر بھٹی، رفیق بھٹی نے2نا معلوم کے ہمراہ قبضہ کی کوشش کی مزاحمت پر کاشف شہزاد کو ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کردیا،تھا نہ چوک سرور شہید کے علاقہ میرپور بھاگل میں

اسلم بھٹہ آڑھتی سے اس کے تعلق دار محمد افضال جٹ نے 12 لاکھ 50ہزار ادھار لے کر بدلے میں جعلی چیک جب کہ وارڈ نمبر14بی کے غلام مصطفی کی بیگم کلثوم سے

اس کی دوست لیلی قمر نے 4لاکھ80ہزار ادھار لے کر بدل میں جعلی چیک دے دیا، تھا نہ محمود کوٹ کے علاقہ جمکو چوک پر واقع ہوٹل کے کمرہ کو

تھانہ پر اندراج کرائے بغیر ہوٹل مالک دین محمد نے کمرے عرفان رحمانی،ارشد علی قریشی،صفدر خان نیازی کو دے رہے تھے،

پولیس محمودکوٹ نے ہوٹل مالک سمیت کرایہ اداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس سنانواں نے دوران گشت 2شراب فروشوں مرادآباد کے محمد اصغر سواگ اور

اللہ رکھا آرائیں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 40 لیٹر دیسی شراب جبکہ پولیس چوک سرور شہید نے دوران گشت چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ساجد علی بھٹی کو

گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں، پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے


: مظفرگڑھ

(علی جان سے)

لنگڑیال گروپ کے رہنماء و امیدوار چیئرمین محال کھاکھی سردار مصور خان گوپانگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

مظفر گڑھ تا علی پور المعروف قاتل روڈ ڈبل کیا جائے موجودہ دور حکومت میں تھانہ کچہری کی سیاست عروج پر ہے ظلم و بربریت کا بول و بالا ہو چکا انہوں نے کہا کہ کسانوں پر ظلم ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ

کرشنگ سیزن میں کسانوں کو کماد کی فصل کے مناسب ریٹ ملنے چاہییں انہوں نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے انہوں نے کہا کہ

ن لیگ کی گورنمنٹ میں لوگ خوشحال تھے انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ گورنمنٹ اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے انہوں نے کہر کہ ملک بحران کا شکار ہو چکا

مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان طبقہ کی زیادہ تر تعداد ملک میں بے روزگار پھر رہی ہے

پوری قوم کا  پاکستان کو ایک مثالی ملک دیکھنے کا خواب ابھی تک پورا نہیں ہوسکا انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا پاکستان بنانا ہوگا جس سے دنیا بھر کے لوگ یہاں

پاکستان آکر فخر محسوس کریں اگر ہمارے ملک کے حکمران ایک دن بھی مخلص ہوکر اپنے ملک کے لئے کام کریں

تو یہ ملک دنیا میں سب سے آگے ہوگا لیکن یہ لوگ اجتماعی نہیں بلکہ ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں

اسی لئے توہمارے مسائل جوں کے توں ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں زندگی کے بیشتر شعبے بحران کی دلدل میں دھنستے چلے جارہے ہیں

ہمیں اس خوبصورت ملک کو بچانا ہے۔


: مظفرگڑھ

(علی جان سے)

پیپلز پارٹی مظفرگڑھ کے تمام عہدے دار اور کارکن ڈویژنل کنونشن میں بھر پور شرکت کرینگے۔ مہنگائی۔

بے روزگاری اوربھوک سے تنگ عوام موجودہ نااھل حکمرانوں کے خلاف اعلان جنگ کرینگے۔

بلاول بھٹو زرداری پاکستانی قوم کی آخری امید ھیں۔پی۔ ڈی ایم کا30نومبر کاملتان میں جلسہ سیلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ھو گا۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی مظفرگڑھ کے ضلعی قائمقام صدر سردار اللہ بخش چانڈیو اورضلعی جنرل سیکرٹری ملک مظہر پہوڑ اورڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک رفیق ابڑیند

نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ملک بلال کالرو۔ ممتاز حسین بھٹی۔فیض اللہ چانڈیو۔ مگر فرید۔ مھر فدا حسین ۔ شعیب بلوچ۔ ودیگر بھی موجود تھے


مظفرگڑھ

(علی جان سے)
ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان نے احتجاج کے لیے پہلے مرحلہ میں 10 اضلاع کا شیڈول جاری کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق ریجنل یو نین آف جرنلسٹس پاکستان کی کورکمیٹی کے ویڈیو لنک اجلاس میں 10 اضلاع میں دھرنے دینے کا اعلان کرتے ہوئے شیڈول جاری کردیا،

اعلامیہ کے مطابق احتجاجی تحریک کا آغاز پاکپتن سے 16نومبر کو دربار بابا فرید پرحاضری کے بعد ریلی اور دھرنا دے کرکیا جائے گا

شیڈول کے مطابق 19نومبر کو مظفر گڑھ، 23 نومبر اوکاڑہ،26 نومبر بہاولنگر،یکم دسمبر چکوال، 5دسمبر بہاولپور،9دسمبر اٹک، 12 دسمبر فیصل آباد، 15دسمبر ڈی جی خاں

اورآخر پر مرکزی احتجاجی دھرنا لاہور مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے دیا جائے گا جس کااعلان 5 دسمبر کو کیا جائے گا

ترجمان ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے مطابق جب تک مطالبات پورے نہیں ہوں گے اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا

اور دوسرے مرحلے کے 10 اضلاع کا اعلان لاہور میں ہونے والے احتجاج کے بعد کیا جائے۔


مظفرگڑھ

(علی جان سے)

ڈی پی او حسن اقبال کا اردل روم، کرپشن، جعلسازی، اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہونے پر 2 سب انسپکٹرز

سمیت 3 تھانیدار نوکری سے برخواست، 4 تھانیداروں کی تنزلی 1 حوالدار کو کنسٹیبل، 19 ملازمین کی ریڈکشن ان پے، 32 افسران و ملازمین کی سروس ضبطگی اور 17 کو دیگر سزائیں،
تفصیل کے مطابق پولیس لائنز میں ڈی پی او محمد حسن اقبال کیطرف سے پولیس ملازمین کے اردل روم کا انعقاد کیا گیا

جہاں ڈی پی او نے پولیس ملازمین کے شوکاز، چارج شیٹس اور ان کے خلاف انکوائریز پر سماعت کی اور غیر تسلی بخش جوابات اور الزامات ثابت ہونے

پر ڈی پی او محمد حسن اقبال نے 2 سب انسپکٹرز 1 اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو نوکری سے برخواست، 4 تھانیداروں کو ان کے عہدوں سے تنزلی، 1 حوالدار کنسٹیبل، 19 افسران و ملازمین کی ریڈکشن ان پے، 32 پولیس افسران و ملازمین کو

سروس ضبطگی کی سزائیں جبکہ 17 افسران و ملازمین دیگر سزائیں دیں، ڈی پی او کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کرپشن اور ظلم کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران کے

خلاف سخت سے سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی، میرے شریف شہریوں پر ظلم و زیادتی کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران کسی بھی

رعائت کے مستحق نہیں، عوام کی جان، مال ، عزت و آبرو کا تحفظ کرنے والے پولیس اہلکاران و افسران میری ٹیم کا حصہ ہونگے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جائیگی۔

About The Author