کراچی میں ڈاکٹر ماہا شاہ خودکشی کیس میں تفتیشی افسر کی اہم گواہوں کے بیان قلم بند کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی کی عدالت میں تفتیشی افسر نے کہا کہ
کیس میں نجی اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ماہا شاہ کی آڈیو ریکارڈنگ شواہد میں شامل ہے ۔
کیس میں کوکین سپلائی کرنے والے تین ملزمان بلال،
یاسین اور سعد گرفتار ہیں ۔ دو ملزم جنید اور وقاص عبوری ضمانت پر ہیں۔
میڈیم پنکی،منیر اور ناصر کو گرفتار کرنا ہے ۔ اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ
گواہوں کے بیان قلم بند کرنے کا حکم دیا جائے ۔
عدالت نے تین اہم گواہوں ماہا شاہ کی بہن فاطمہ شاہ، بھائی ناد علی اور
مسمات منزہ کو اٹھارہ نومبر کو طلب کرلیا۔
ماہا شاہ کی مبینہ خود کشی کا کیس تھانہ گذری میں والد آصف علی شاہ کی مدعیت میں درج ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،