دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسکولز دوبارہ بند کرنے کی تجویزمسترد کرتے ہیں ،صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن

بڑھتے کورونا کیسز کی وجہ حکومتی نااہلی اور سیاسی اجتماعات و جلسے ہیں ان کی مذمت کرتے ہیں

اسکولز دوبارہ بند کرنے کی تجویزمسترد کرتے ہیں
صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن

بڑھتے کورونا کیسز کی وجہ حکومتی نااہلی اور سیاسی اجتماعات و جلسے ہیں ان کی مذمت کرتے ہیں،

کوویڈ میں 7.5کروڑطلباءکی تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے

‏ بچےسکولز میں زیادہ محفوظ ہیں، صرف اسکولز وہ جگہ ہے جہاں SOPs سختی سے فالو کئے جارہےہیں

وزیراعظم،چیف جسٹس،آرمی چیف اور این سی او سی غیر قانونی سیاسی اجتماعات و جلسوں کا نوٹس لیں اور رکوائیں،

سیاسی اجتماعات و جلسےحکومتی پالیسی و این سی او سی کے فیصلوں کی تضحیک ہے

سیاسی اجتماعات و جلسوں سے کرونا پھیلنےاور کروڑوں پاکستانیوں کو جان کا خطرہ ہے۔

اقوامِ متحدہ، یونیسف، یونیسکو اور عالمی بینک کی ایڈویزری کےمطابق کورونا کے خدشات میں بھی اسکولز کھلے رکھے جائیں،بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں

وقت کی قلت کی وجہ سے موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہونگی

تعلیمی سال اپریل کے بجائے اگست تک کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہیں

سرکاری اسکولز میں زیرتعلیم 2.5 کروڑ طلبا ہمارے بچے ہیں

ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے50ارب روپے چاہییں ، فوری ادا کیے جائیں

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے ثابت کیا ہے کہ طلباءتعلیمی اداروں میں مکمل محفوظ ہیں۔

اسکولزکو بند کرنے کی افواہوں پر کان نہ دھریں، ماسک پہنیں اور ایس او پیز پر لازمی عمل کریں۔

سول سوسائٹی اور حکومت ملکر ایس او پیز کو یقینی اور بچوں کو محفوظ بنائے۔

بچوں کی تعلیم، صحت وتحفظ اولین ترجیح ہے، کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

About The Author