دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نماءندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور

حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی

میگا پراجیکٹس کا خواب ادھورا شہر نارووالہ شہنشاہ ترقیاتی منصوبوں سے محروم

حاجی پور شریف جوکہ ہر دور میں صاحبان اقتدار لغاری،دریشک ، گورچانی سرداروں کا حلقہ رہا ہے مگر بدقسمتی سے ہر دور میں نظر انداز کیا گیا اگر کچھ ہوا بھی تو کروڑوں کے فنڈز زمین برد یا فائلوں کی نذر تو ہوگئے

مگر یہاں کی عوام کو ان کے ثمرات نہ مل سکے چاہے وہ سیوریج سسٹم کےلیئے کروڑوں کی گرانٹ ہو یا سٹریٹ لائٹس کے لئے لاکھوں کا بجٹ پینے کے پاک صاف میٹھے پانی کی فراہمی یا صحت،

تعلیم و دیگر پراجیکٹس پر کروڑوں روپے خرچ کیئے گئے ملک و قوم کی خون پسینے کی کمائی اور ٹیکسز کیصورت میں اکٹھے ہونیوالےکروڑوں روپے خرچ ہونیکے

باوجود بھی صورتحال جوں کی توں ہے حالانکہ ٹائون کمیٹی کی افتتاحی تقریب ہو یا مستقبل کے یہاں کے عوامی نمائندوں کیطرف سے اعزازی عشائیے ہوں سابق فنانس منسٹر اور موجودہ منسٹر لائیو سٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک ،چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سردار فاروق امان اللہ دریشک

ہوں ان کے وعدے اور دعوے آج بھی خواب ہیں اور تاحال کچھ بھی نہ ہوسکا.اہلیان حاجی پور شریف نے "ڈیلی سویل” کے توسط سے حکومت وقت اور متعلقہ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے .

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی )

مختلف ادوار میں 5 کروڑ سے زائد خرچ ہونیکے باوجود سیوریج سسٹم ناکارہ ، شہر بھر میں گندگی و غلاظت کے جوہڑ بدبو و تعفن سے جینا محال

،مچھروں اور جراثیموں کی بہتات،علاقہ مکین جلدی امراض کیساتھ مختلف بیماریوں کا شکار اصلاح و احوال کا مطالبہ

ٹائون کمیٹی حاجی پور شریف جو کہ این اے 194 اور پی پی 295 کا حلقہ جہاں سے سابقہ مسلم لیگ کے دور حکومت میں یہاں سے سردار جعفر خان لغاری

اور سردار شیر علی گورچانی سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی اور موجودہ دور میں سردار نصر اللہ خان دریشک اور سردار فاروق امان اللہ دریشک منتخب ہوئے

مگر بدقسمتی سے مختلف ادوار میں 5 کروڑ سے زائد کے فنڈز خرچ ہونیکے باوجود بھی سیوریج سسٹم ناکارہ ہے اور صحت و صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث گویا

شہر فلتھ ڈپو بنا ہوا ہے گندگی و غلاظت کے جوہڑوں کے سبب علاقہ مکین شدید ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے مچھروں اور جراثیموں کی بہتا ت ہے اہل علاقہ جلدی و دیگر امراض کا شکار ہورہے ہیں

متعلقہ انتظامیہ اور ٹائون کمیٹی کا عملہ شاید صرف اپنی تنخواہوں کے حصول تک محدود ہیں اہلیان حاجی پورشریف نے ڈپٹی کمشنر راجن پور سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا


‘ہے.’
حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی ) 1980

سے لیکر ابتک 80 ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل آبادی ضلع کونسل،ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ راجن پور اور فلاحی تنظیموں کیطرف سے 15 کروڑ سے زائدکے فنڈز ضائع ہونیکے باوجود اہل علاقہ پینے کے پاک صاف میٹھے پانی کی سہولت سے محروم

تفصیل کیمطابق حاجی پورشریف جہاں پینے کے پاک صاف میٹھے پانی کافقدان ہے کیونکہ زیر زمین پانی کڑوا ،مضرصحت اور پینے کے لئےناقابل استعمال ہے واحد ذریعہ داجل کینال کے گدلے اور مضرصحت پانی سے بھرنے والے تالاب ہیں جہاں اب فلٹریشن کا کوئی تصور ہی نہیں ہے

.یا اپنی مدد اپکے تحت لگے مضر صحت پانی کے ہینڈ پمپس ہیں مگر بدقسمتی سے 80 ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل آبادی کے باوجود ہر دور میں کروڑوں کے فنڈز خرچ ہونیکے باوجود بھی لوگ مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں

اور مختلف امراض میں لوگ مبتلاء ہیں اور کئی لقمہ اجل بن چکے ہیں اور یہاں کے بے بس و مجبور عوام مقدر کا لکھا سمجھ کر آواز اٹھانے سے مجبور ہیں 2001 میں ہوبارہ فائونڈیشن کیطرف سے ڈھائی کروڑ روپے

کی زائد رقم سے فاضل پور سے میٹھے پانی کے پراجیکٹ کو ناکام کر کے اب دوبارہ قابل عمل بنانے کی کوششیں کی جارہی ہے 2016 میں داجل کینال کے کنارے میراں پور کے

نزدیک 4 کروڑ سے زائد کی سولر واٹر سپلائی سکیم کا 2019 میں دوبارہ افتتاح ہوا ضلع کونسل راجن پور کیطرف سے 2019 میں 7.53 ملین کے فنڈز چاردیواری اور تعمیرومرمت کے نام پر ضائع کردیئے گئے

مگر یہاں کے بدقسمت عوام آج بھی 20 سے 40 روپے مضرصحت پانی کی فی کین لینے پر مجبور ہیں اور محکمہ واٹر سپلائی کے ملازمین کئی مہینوں سے تنخواہوں سے محروم فاقوں پر مجبور ہیں

پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ پر بھی متعدد بار شکایات درج کرائی گئیں اعلی سطحی وفود ،ایم پی اے پی پی 295 نے بھی وزٹ کیئے یہاں کی حکومتی پارٹی کی نمائندہ شخصیات نے صاحبان اقتدار کو بھرے

مجموں میں پاک صاف میٹھے پانی کی فی الفور فراہمی بارے گزارشات کی سوشل میڈیا ، پرنٹ میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا پر احتجاج اور گزارشات کی گئیں مگر آج کے دور جدید کے باوجود علاقہ پینے کے پاک صاف میٹھے پانی سے

آج بھی محروم ہیں جوکہ ضلعی انتظامیہ ، مقامی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے.


حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی ) 1987 میں گرلز ہائی سکول کا درجہ پانے والاسکول 33 سال گزرنے کے باوجود بھی ہائیر سکینڈری یا کالج برائے خواتین کا درجہ نہ پاسکا،خستہ حال عمارت ،بنیادی سہولیات مکمل سٹاف ،کمپیوٹر،سائنس لیبارٹری،لائبریری کھیلوں کے مواقع اور کھیل کےمیدان سے

محروم
پرائمری سکول سے قائم ہونیوالا مڈل اور ہائی کا درجہ پانیوالا شہر بھر کا اکلوتا گرلز ہائی سکول 33سال گزرنے اور سینکڑوں طالبات کی تعداد کے باوجود

بھی بنیادی سہولیات اور سٹاف سے آج بھی محروم ہے یہاں کے عوامی نمائندوں،مقامی ایم این ایز اور ایم پی ایز کی عدم توجہی محکمہ تعلیم کی تعلیم نسواں دشمنی کے

باعث سینکڑوں طالبات اعلی تعلیم سے محروم ہوچکی ہیں اور سینکڑوں میٹرک پاس طالبات کا مستقبل تاریک ہونیکے کا خطرہ ہے ،جبکہ اس حوالے سے بارہا متعلقہ حکام کو اپ گریڈیشن کے حوالے سے گزارشات کی گئیں

مگر کوئی توجہ نہیں دی گئی،اور معاملات فزیبلیٹی رپورٹس تک محدود ہوکر رہ گئیں مقامی عوامی نمائندے صرف ذاتی مفادات کے حصول تک محدود ہو کر رہ گئے

اور اس اہم ترین اجتماعی مفاد عامہ کی سہولت کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا.اور 1987 سے ہائی کا درجہ پانیوالا گرلز سکول انتہائی خستہ عمارت کیساتھ مکمل سٹاف،بنیادی سہولیات،کمپیوٹرلیب،سائنس لیبارٹری سے آج بھی محروم ہے اہلیان حاجی پورشریف اور متاثرہ طالبات نے

چیف ایگزیکٹو اتھارٹی ایجوکیشن آفیسرراجن پور،سیکریٹری ایجوکیشن ،صوبائی وزیر تعلیم پنجاب سے فوری طور پر ہائی سکول سے ہائیر سکینڈری یا کالج برائے خواتین

میں اپ گریڈیشن اور مکمل سٹاف و سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ہماری بچیاں بھی اعلی تعلیم حاصل

کرسکیں.


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

یوٹیلٹی سٹور دوسرے شہر منتقل ،سہولت بازار بھی قائم نہ

ہوسکا ،مہنگائی عروج پر
یونین کونسل حاجی پورشریف میں یوٹیلٹی سٹور قائم تھا مگر ٹائون کمیٹی بننے ہر اس سہولت سے بھی

محروم کر دیا گیا،اور یوٹیلٹی سٹور حاجی پورشریف کو کسی دوسرے شہر میں ضم کردیا گیا اب جبکہ ضلع راجن پور اورتحصیل جام پور کے دوسرے شہروں میں سہولت بازار قائم کیئے گئے اور سہولیات فراہم کی گئیں

مگر بدقسمتی سے حاجی پورشریف کو حسب سابق اس سہولت سے بھی محروم رکھا گیا،جبکہ مہنگائی عروج پر ہے دیہاڑی دار مزدوراور سفید پوش طبقہ شدید پریشانی کاشکار ہے اہلیان حاجی پورشریف نےاے سی جام پور،

ڈی سی راجن پور، کمشنر ڈی جی خان سے ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف میں یوٹیلٹی سٹور اور سہولت بازار کے قیام کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غریب عوام کو کچھ ریلیف مل سکے اور مہنگائی پر قابو پایا جاسکے.


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی )

ہوٹل منی سینما گھروں میں تبدیل،انڈین فلموں کی سرعام نمائش ، نوجوان نسل بے راہ روی کاشکار ،سکولز کے اوقات

میں منی سینما گھروں پر پابندی کا مطالبہ
ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف میں ہوٹل منی سینما گھروں میں تبدیل ہوکر رہ گئے ہیں جہاں سستی اور عام تفریح کے نام پرانڈین اورفحش فلموں کی سرعام نمائش کیجاتی ہے

. جس سے اخلاقی و معاشرتی جرائم میں اضافے کیساتھ ساتھ نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے.

اور جرائم ہیشہ افراد رات گئے تک ان ہوٹلوں کی زینت بنے رہتے ہیں اور ان ہوٹل مالکان کو بااثر افراد کی پشت پناہی اور آشیر باد حاصل ہے.

اس حوالے سے شہر بھر کے عوامی ، سماجی،مذہبی حلقوں نے انچارج پولیس اسٹیشن،ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف،اسسٹنٹ کمشنر جام پور

، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرراجن پور،ڈپٹی کمشنر راجن پور سے "ڈیلی سویل” کے توسط سے منی سینما گھروں پر پابندی اور بالخصوص سکولز کے اوقات میں مکمل بندش و پابندی کا

مطالبہ کیا ہے.


حاجی پورشریف(

ملک خلیل الرحمن واسنی )

ٹرانسپورٹرمافیا

بے لگام،منتھلی مافیا،بااثر افراد کی پشت پناہی متعلقہ حکام کاروائی سے گریزاں پٹرولیم مصنوعات کی

قیمتوں میں کمی کے باوجود 14 کلومیٹر کا کرایہ 40 روپے ڈی آرٹی اے راجن پور سےکاروائی کا مطالبہ

ضلع بھرکے گردونواح اور حاجی پورشریف ، فاضل پور و دیگر علاقوں میں ٹرانسپورٹرز نے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے شاید لوٹنے کی قسم اٹھا رکھی ہے

حاجی پورشریف سے فاضل پور 14 کلومیٹر کا کرایہ ڈسٹرکٹ سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راجن پور کے شیڈول کیمطابق کم و بیش 25 روپے بنتا ہے

جو کہ ہٹ دھرمی کے باعث 40 روہے وصول کیا جارہا ہے.منتھلی مافیا اور بااثر افراد کی پشت پناہی کے سبب ٹرانسپورٹرزمافیا گویا بے لگام ہوچکا ہے

اوربارہا شکایات کے باوجود اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بھی متعلقہ حکام انکی

خلاف کاروائی سے گریزاں ہیں اس سلسلے میں اہل علاقہ نے ” ڈیلی سویل” کے توسط سے اے سی جام پور،راجن پور،ڈسٹرکٹ سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راجن پور اور ڈپٹی کمشنر راجن پور سے ناجائز منافع خوری

اور شیڈول سے ہٹ کر کرایہ کی وصولی کیخلاف ضلع راجن پور ، حاجی پورشریف، فاضل پور کے ٹرانسپورٹرز کیخلاف ـکاروائی کامطالبہ کیا ہے.

About The Author