دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول نگر کی خبریں

بہاول نگرسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف اقدامات سے ضلع بھر میں صورتحال اطمینان بخش ہے اور ہمیں انسداد ڈینگی کے لیے

صفائی کو یقینی بناتے ہوئے مچھروں کی بریڈنگ سائٹس کے خاتمے اور آگاہی مہم کے علاوہ ہاٹ سپاٹس کی کوریج کو تسلسل سے جاری رکھنا ہے تاکہ

ڈینگی سے بچا جا سکے. یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

جس میں مختلف محکموں کے افسران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی. اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران نے ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات اور

سرگرمیوں سمیت محکمہ صحت کی ٹیموں کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی.
محکمہ پولیس ضلع بہاولنگر۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل )

پولیس کا بڑاکریک ڈاؤن،اے کیٹیگری سمیت 10مجرمان اشتہاری،13عدالتی مفروران،منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے متعدد ملزمان گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ضلعی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں میں مختلف کاروائیوں کے دوران اے کیٹیگر ی سمیت 10مجرمان اشتہاری،13عدالتی مفروران اور متعدد دیگر جرائم میں

ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران منشیات کے 8مقدمات درج کیے گئے

جن میں 216لیٹر شراب معہ آلات کشید چالو بھٹی برآمد ہوئی۔جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کے دوران 4ملزمان کو گرفتار کیا گیا

جن کے قبضہ سے ایک عدد بندوق 12بور،ایک عدد پسٹل 30بور،ایک عدد ریوالور32بوراور ایک خنجر بھی برآمد ہوا۔

گرفتار ہونے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کا کہنا تھا

بہاولنگر پولیس اپنے فرائض سے بخوبی واقف ہے۔عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے انسداد کے لیے ضلعی پولیس ہروقت میدان عمل میں سرگرم ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحید کھرل )

تھانہ فقیر والی پولیس کی بڑی کاروائی،عادی منشیات فروش گرفتار، ایک کلو سے زائد چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ فقیر والی غلام شبیر کی سربراہی میں

محمد اختر ASIنے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے عادی منشیات فروش ملزم لیاقت علی کوچک

نمبر131/6-Rسے گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضہ سے1.240کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے اور ملزم سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کا کہناتھاکہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو منشیات کی شکل میں زہر سپلائی کررہے ہیں۔

ضلعی پولیس نے ضلع بہاولنگر کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے۔

عوام کو بھی چاہیے کہ منشیات فروشوں سے متعلق اطلاع دیکر پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ہماری نوجوان نسل کے مستقل کو محفوظ بنایا جاسکے۔

About The Author