دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جیب خرچ کیوں نہیں دیا،کراچی میں بھانجے نے خالہ کو قتل کردیا

خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی

جیب خرچ کیوں نہیں دیا،، کراچی میں بھانجے نے خالہ کو قتل کردیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

شاہ فیصل کالونی کراچی میں خاتون پر چھری سے وار کیے گئے۔

واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی

پولیس کے مطابق خاتون کو اس کے بھانجے نے جیب خرچ نہ دینے پر چھری کے وار کرکے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق واردات کے وقت مقتولہ کا بیٹا ملازمت کی غرض سے فیکٹری گیا ہوا تھا۔

About The Author