نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی:ماسک نہ پہننے والوں کے لئے 500روپے جرمانہ

انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔

انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ماسک نہ پہننے والوں پر پانچ سو روپے تک جرمانہ ہوگا۔

وزیراعلی کہتے ہیں شہریوں نے حفاظتی انتظامات اختیار نہ کئے

تو مزید سخت اقدامات کریں گے۔ چوبیس گھنٹے میں مزید تین سو بیس کیس سامنے آگئے۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر۔

کراچی میں تیزی سے کیسز بڑھنے پر انتظامیہ کا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ۔ ترجمان کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ

اسک نہ پہننےوالوں پر ایک ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں اورمارکیٹ انتظامیہ کےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔

تمام ڈپٹی کمشنرز کو حفاظتی انتظامات پرسختی سےعملدرآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے ڈپٹی کمشرز کو ہدایت کی کہ ہر جگہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے۔

شاپنگ مالز،تعلیمی اداروں،ریسٹورنٹس اور مذہبی مقامات پرماسک پہننے کویقینی بنایاجائے۔

جہاں ایس او پیز پر عمل نہ ہو وہاں سخت کارروائی کی جائے۔

حفاظتی انتظامات پر سختی سے عملدرآمد نہ ہوسکا ،، تو مزید سخت اقدامات کریں گے۔

دوسری جانب کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران 380 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

سب سے زیادہ 147کیس ضلع شرقی سے سامنے آئے۔

ضلع جنوبی سے 98، وسطی سے 53، کورنگی سے 46،ملیر سے 19 اور غربی سے 17 کورونا کیس رپورٹ ہوئے۔

کراچی میں اب تک ایک لاکھ638افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

About The Author