بہا ولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل )
سٹی بی ڈویژن بہاولنگر پولیس کا شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں شراب معہ آلات کشید چالو بھٹی برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر مشتاق احمد کی سربراہی میں ارشد علی ASIنے مخبر کی اطلاع پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے اسلام پورہ سے ملزم محمد اشرف کو گرفتار کیا جو شراب کشید کرنے میں مصروف تھا۔
موقع سے شراب و لہن 66لیٹر معہ آلات کشید چالو بھٹی برآمد کی۔اسی طرح دوسری کاروائی میں نذیر کالونی سے ملزم لاریب کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے شراب29لیٹر برآمد ہوئی۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کا کہنا تھا کہ
منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو منشیات کی شکل میں زہر فروخت کررہے ہیں۔منشیات کا عادی شخص پورے خاندان کی معاشی تباہی کا باعث بنتا ہے۔
ڈی پی او بہاولنگر کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کے مستقبل کو بچانے کے لیے ضلعی پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں میں مصروف ہے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
بہاول نگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل)
. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے اقدامات اور سرگرمیوں میں کمی نہیں آنی چاہیے اور تمام متعلقہ افسران ڈینگی کی روک تھام اور تدارک کے لیے
مربوط کوششیں تندہی اور لگن سے جاری رکھیں. یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس بہاولنگر کے کانفرنس روم میں انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی
جس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی. اجلاس میں محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کی ان ڈور اور آوٹ ڈور ٹیموں اور ہاٹ سپاٹس کی کوریج سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی
اجلاس میں مختلف محکموں کی ڈینگی کے خاتمے کیلئے اقدامات و سرگرمیوں کا
بھی جائزہ لیا گیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون