مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ماں بیٹا شدید زخمی ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ماں بیٹا شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوںکو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ،پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ گرہ رحمٰن کے قریب مسلح

ملزمان نے موٹرسائیکل سوار اٹھارہ سالہ نوجوان عرفت اللہ ولد محمد رستم اور اس کی پچاس سالہ والدہ شرفاں بی بی پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ دونوں شدید زخمی ہوگئے ، ملزمان موقع سے فرار

ہوگئے ،زخمیوںکو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ،پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔
٭٭٭
سائلین کی داد رسی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارا اخلاقی وبنیادی فرض ہے ،ڈی پی او ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ صاحبزادہ سجاد احمد نے کہا کہ سائلین کی داد رسی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارا اخلاقی وبنیادی فرض ہے ،ڈیرہ میں جرائم پیشہ عناصر، ناجائز اسلحہ

بردار ،منشیات فروشوں ،اسلحہ کی نمائش کرنے والوں ،لینڈ مافیا ،بھتہ خور ،سود خور اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں ، وہ اپنے دفتر میں بدھ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے

،انہوںنے کہا کہ ڈیرہ پولیس نے دن رات کی انتھک محنت اور جدید سائنٹیفک طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے پنیالہ کے علاقہ وانڈہ جمال میں آٹھ سالہ معصوم بچی کے ساتھ ریپ کے ملزم کو چوبیس گھنٹوں کے

اندر ٹریس کرکے اسے گرفتارکیا جبکہ تھانہ درابن کی حدود کوٹ عیسیٰ خان میں حافظ خضر بلوچ ولد رمضان بلوچ کے اندھے قتل کا بھی سراغ لگا کر ملزم انعام اللہ ولد حبیب اللہ سکنہ گرہ مستان کو گرفتار کرلیاگیا ہے

۔انہوںنے کہا کہ سائلین کی داد رسی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارا اخلاقی وبنیادی فرض ہے ،پولیس عوام کے مسائل سے بے خبر نہیں اس سلسلہ میں تمام تر دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے،ڈسٹرکٹ

پولیس آفیسر ڈیرہ نے تھانہ کلچر میں تبدیلی اور مقدمہ کے آسان اندراج پر روز دیتے ہوئے کہا کہ کسی سے بھی زیادتی ہونے پر فوری ازالہ کیا جائے گا ،قانون کو نظر میں ہر خاص وعام برابر ہیں ،انہوںنے تفتیشی

افسران وعملہ تھانہ کو سخت احکامات جاری کیے کہ وہ سائلین کے ساتھ نرمی اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں ،ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ جرائم کی نشاندہی کریں اور پولیس کا کام ہے کہ جرائم کا قلقہ قمعہ کرے

،انہوںنے کہا کہ جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر زیروٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیاجائے گا۔
٭٭٭
ضلعی افسران کا رتہ کلاچی میں پھلوں اور سبزیوں کی مین مارکیٹ (منڈی) کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ کی ہدایت پر طارق سلیم اسسٹنٹ کمشنر درازندہ نے محکمہ فوڈ ڈیرہ کے نمائندوں اور نائب تحصیلدار درازندہ کے ہمراہ رتہ کلاچی میں پھلوں اور سبزیوں کی مین

مارکیٹ (منڈی) کا دورہ کیا اور منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی کھلی نیلامی کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر درازندہ نے نرخنامے اور حکومت کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق تمام اشیاءکی دستیابی کا بھی معائنہ کیا۔

اس سلسلے میں تمام ڈیلروں اور دلالوں کو ہدایت کی گئی کہ کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ اس موقع پر COVID-19 ایس او پیز کے نفاذ کے لئے ہدایت

جاری کی جس میں دکانداروں کو ماسک کے استعمال پہ خصوصی عملدرآمد کا کہا گیا۔
٭٭٭
،بڑی مقدار میں سپئیر پارٹس قبضہ پولیس کر کے کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ پولیس کا سمگلنگ مافیا کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ،بڑی مقدار میں سپئیر پارٹس قبضہ پولیس کر کے کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آ فیسر محمد

یاسین فاروق کی خصوصی ہدایات پر قائمقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان سجاد احمد صاحبزادہ کی نگرانی میں ضلع بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مو¿ثر گشت اور سخت ناکہ بندیاں قائم کر کے چیکنگ

کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او تھانہ درابن عطاءاللہ خان نے ناکہ بندی کے دوران درابن چیک پوسٹ پر سامان سے بھری گاڑی کوچیکنگ کے لئے روکا۔ تلاشی کے دوران گاڑی میں سے موبل آئل 18

کاٹن ، انجن 06 کاٹن ، ٹائر 07 عدد، کاربوریٹر 01 کاٹن ، سیلنڈر 02 کاٹن ، گئیر بکس 01 کاٹن ، کلیچ پلیٹ 01 کاٹن ، کوائل 01 کاٹن ، بریک لیدر 01 کاٹن ، بریک لیدر ڈرم 01 کاٹن، اور ایک کاٹن میں

متفرق سامان قبضہ پولیس کر کے کسٹم حکام کے حوالے کر دئے گئے۔ اس موقع پر قائمقام ڈی پی او ڈیرہ سربراہ سجاد احمد صاحبزادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نا ن کسٹم پیڈ گاڑیاں اور نان کسٹم پیڈ

سامان سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کہ مو¿ثر ناکہ بندیوں اور چیکنگ کی بدولت ڈیرہ پولیس نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں

اور سامان کی روک تھام کے حوالے سے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب اس کاروائی کا دائرہ اندرون شہر تک بھی بڑھا دیا گیا ہے نان کسٹم پیڈ سامان و نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ کرنے والوں کے

ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
٭٭٭
ڈی پی او دفتر ڈیرہ میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنے کے لئے میٹنگ کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈی پی اوڈیرہ سربراہ سجاد احمد صاحبزادہ کا نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنے کے لئے میٹنگ کا انعقاد ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی ویڈیولنک کانفرنس میں

صوبائی پولیس چیف ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی جانب سے دی گئیں ہدایات کے بارے میں ریجنل پولیس آفیسر محمد یاسین فاروق کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی اوڈیرہ سربراہ سجاد احمد صاحبزادہ نے اپنے آفس میں

سرکل ایس ڈی پی اوز کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جس میں ایڈیشنل ایس پی سمیت تمام سرکل ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ میٹنگ میں جملہ ایس ڈی پی اوز کی

پراگریس رپورٹ متعلق گرفتاری مجرمان اشتہاری، اینٹی نار کاٹکس، اینٹی سمگلنگ اور نیشنل ایکشن پلان و دیگر ہیڈز پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ڈی پی او ڈیرہ نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والی ویڈیولنک کانفرنس

میں جو ہدایات آئی جی پی صاحب کی طرف سے دی گئیں ہیں ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ضلع بھر کے ہر پولیس سٹیشن کو جو ماہوار سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کا شیڈول بھجوایا گیا اس کے مطابق سرچ اپریشن کو

یقینی بنایا جائے۔ ہفتے میں کم از کم ہر پولیس سٹیشن دو کومبنگ سرچ اپریشن کریں گے جس کی سپر ویڑن سرکل ڈی ایس پی بذات خود کرے گا۔ سرچ اپریشن کے دوران متعلقہ علاقہ میں جتنے بھی سکول، کالج،

یونیورسٹیاں، ہوٹل، سرائے، حساس مقامات، بینک وغیرہ موجود ہوں ان کی سکیورٹی کو چیک کریں کسی قسم کی کمی یا کوتاہی کی صورت میں ایڈوائزری نوٹس جاری کریں۔ انٹاروگیشن کو مو¿ثر بنانے کے لئے SOP

تیار کریں تاکہ مشتبہ گان اور ملزمان کو تکنیکی بنیادوں پر انٹاروگیٹ کیا جا سکے۔ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران گرفتار کئے گئے مشتبہ گان اور ملزمان کو انٹاروگیٹ کرنے کے لئے متعلقہ تھانہ جات کے قابل

پولیس افسران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اور ان مشتبہ گان و ملزمان کی انٹارو گیشن رپورٹ دفتر ارسال کریں۔ تمام سرکل ایس ڈی پی اوز اپنے ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کریں کہ ان کے تھانہ کی حدود

میں جتنے بھی مدارس موجود ہیں ان کا ریکارڈ تفصیلی چیک کریں کہ وہ کس مسلک سے تعلق رکھتے ہیں، ان میں کوئی افغانی یا غیر ملکی باشندہ تو تعلیم حاصل نہیں کر رہا اور کوئی خطیب یا منتظم تو غیر ملکی نہیں ہے اگر ہے تو

اس کے متعلق تفصیلی رپورٹ بھجوائیں۔ آن لائن /سوشل میڈیا کے ذریعے بیان بازی وغیرہ پر مکمل پابندی ہے اگر کسی مدرسہ میں کوئی طالب علم یا معلم اس قسم کی سرگرمی میں ملوث ہوں تو اس کے خلاف قانونی

کاروائی عمل میں لائیں۔ جو ملزمان گزشتہ ماہ جیل سے رہا ہوئے ہیں ان کا ریکارڈ CIAپکٹ سے حاصل کر کے اپنے علاقہ کے رہا شدہ ملزمان کو تھانہ بلا کر انٹاروگیٹ کریں۔ آخر میں ڈی پی او ڈیرہ سربراہ سجاد

احمد صاحبزادہ نے تمام ایس ڈی پی اوز سے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ایسے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹتے ہوئے قانون کے دائرے میں حکومتی رٹ کو مضبوط

بنائیں۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہمارے فرائض میں شامل ہے۔
٭٭٭
تھانہ شہید نواب خان میں کھلی کچہری کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سربراہ سجاد احمد صاحبزادہ کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی پہاڑ پور عالمگیر خان نے تھانہ شہید نواب خان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اس موقع پر اہلیان

پنیالہ نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ معززین علاقہ، علمائے کرام، تاجر برادری اور مقامی میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ڈی ایس پی پہاڑ پور عالمگیر خان نے کھلی کچہری میں لوگوں سے ان کے مسائل

سنے اور فوری حل طلب مسائل کے حل کے لئے موقع پر فوری حکم صادر کئے۔ کھلی کچہری سے خطاب کے دوران ڈی ایس پی پہاڑ پور نے شرکائ سے کہا کہ علاقہ پنیالہ ایک پر امن علاقہ ہے اسے پر امن رکھنے

میں جتنا کردار پولیس کا ہے اتنا ہی آپ کا بھی ہے امن کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ علاقہ کی عوام پولیس کا ساتھ دیں۔ کھلی کچہری کرنے کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے اور براہ

راست عوام کے مسائل سننا ہے تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ممکن بنائے جاسکے۔ خطاب کے دوران ڈی ایس پی پہاڑ پور کا کہنا تھا کہ علاقہ کی عوام سود خوری ومنشیات فروشی کی روک تھام کے لئے

اپنا کردار ادا کریں اس میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں۔ ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہر سطح پر بھر پور کاروائی عمل میں لائی

جائے گی اور اس حوالہ سے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ کھلی کچہری کے دوران معززین علاقہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی پہاڑ پور عالمگیر خان کا شکریہ ادا کیا اور عوامی رابطہ

مہم کو جاری رکھنے کی اپیل کی تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان روابط برقرار رہیں۔
٭٭٭
تھانہ ڈیرہ ٹاو¿ن، صدر اور درابن کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ ڈیرہ ٹاو¿ن، صدر اور درابن کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن۔01مجرم اشتہاری سمیت 04 جرائم پیشہ افراداور 22 مشتبہ افرادکوگرفتارکیا

گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی اورمتعلقہ ایس ایچ اوزکی قیادت میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ صدر، ڈیرہ ٹاو¿ن اور درابن کی حدود میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک

آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران 01مجرم اشتہاری سمیت 04 جرائم پیشہ افرادکو گرفتار کیا گیا۔اپریشن کے دوران رپیٹر بارہ بور 01 عدد، کلاشنکوف 01 عدد،بندوق 02 عدد،پسٹل 08 عدداور

463کارتوس برآمد کر کے قبضہ پولیس کئے گئے۔چیکنگ کے دوران 47مکانات،08 سکولزاور 11 حساس مقامات کی چیکنگ کی گئی۔ پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے 27 موٹرسائیکلوں وگاڑیوں

اور درجنوں مشکوک افراد کا ڈیٹا چیک کیا جسمیں 09 افراد کوزیردفعہ 107/151 اور 13 افراد کو 55/109 کے تحت گرفتار کیاگیا۔
٭٭٭
سب انسپکٹر خالد نواز کو بطور ایس آئی لیگل ڈی پی او آفس پوری ایمانداری اور محنت سے اپنی ڈیوٹی کرنے پر تعریفی سند سے نوازا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ یسین فاروق نے سب انسپکٹر خالد نواز کو بطور ایس آئی لیگل ڈی پی او آفس پوری ایمانداری اور محنت سے اپنی ڈیوٹی کرنے پر تعریفی سند سے نوازا۔

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ یسین فاروق نے کہا کہ محکمہ پولیس میں کسی بھی عمدہ یا مقام پر ڈیوٹی کرنے والے افسران و جوانان جو اپنی ڈیوٹی اور فرائض پوری ایمانداری سے سر انجام دیتے ہیں ان کی ہر موقع پر حوصلہ

افزائی کہ جائے گی تا کہ ان کا مورال بلند رہے۔
٭٭٭
معصوم بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر ٹریس کر کے گرفتار کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) معصوم بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر ٹریس کر کے گرفتار کرلیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق پہاڑ پور سرکل تھانہ پنیالہ کی حدود میں وانڈہ جمال کی

رہائشی40 سالہ خاتون نے گزشتہ روز رپورٹ درج کرائی کہ میری 8 سالہ بیٹی گورنمنٹ پرائمری سکول میں تعلیم حاصل کر رہی ہے، کل دن بوقت تقریباًساڑھے بارہ بجے جب وہ رفع حاجت کے لیے قریبی

جھاڑیوں میں گئی تو نا معلوم شخص نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے والدہ کی رپورٹ رپ تھانہ پنیالہ میں زیرہ دفعہ 506/53 اور 376 کے تحت مقدمہ درج کیا۔واقع کی اطلاع ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ریجن

یسین فاروق کو ملی جس کی بابت ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج نے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی ہی او پہاڑ پور سرکل عالمگیر خان، ایس ایچ او تھانہ پنیالہ ذوالفقار، تفتیشی آفیسر تھانہ پنیالہ انسپکٹر کاشف

ستار پر مبنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے حکم جاری کیا کہ ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے۔جا ہر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ڈی پی او پہاڑ پور سرکل کی زیر نگرانی تفتیش کے عمل کے دوران ملزم

حمید اللہ ولد فلک شیر قوم بدنی خیل سکنہ وانڈہ جمال کو گرفتار کر لیا ابتدائی معلومات کے بعد بچی کو میڈیکل ٹیسٹ کے لیے ٹائپ ڈی ہسپتال بھجوایا جہاں سے رپورٹ مثبت ثابت ہوئی جس کی بنا پر ملزم کو پابند

سلاسل کرتے ہوئے مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیاہے۔
٭٭٭
یوٹیلٹی سٹور بھی عوام کے لئے مشکلات کا گڑھ بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)یوٹیلٹی سٹور بھی عوام کے لئے مشکلات کا گڑھ بن گئے ،چینی68 روپے کلو دستیاب لیکن ایک ہزار سے کم خریداری پر کسی بھی صارف کو چینی نہیں ملتی ،صارفین کاکہنا ہے کہ تمام یوٹیلیٹی

سٹورز پر چینی کے دو کلو پیکٹ کی خریداری کے لئے ایک ہزار روپے کی غیر ضروری اشیاءخریدنے پر مجبور کیا جارہاہے ،دو وقت کی روٹی کمائیں یا دو کلو چینی کے لئے ایک ہزار روپے کی خریداری کریں ،حکومت اگر

ریلیف نہیں دے سکتی تو عوام پر عائد پابندیا ں ختم کرے ۔یوٹیلیٹی سٹور ز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چینی کی قلت کے باعث ایک صارف کو صرف ایک پیکٹ چینی مہیا کی جارہی ہے ،اگر من مانی مقدار میں چینی فروخت

کریں گے تو سٹاک ختم ہوجائے گا ،اکثر دکاندار گاہک کا روپ دھار کر زیادہ چینی لے جاتے ہیں ۔ہم سے سستی چینی لے جانے والے باہر مہنگی فروخت کرتے ہیں جس کی وجہ سے پابندی عائد کررکھی ہے تاکہ ہر

شہری کو باآسانی چینی دستیاب ہوسکے ۔
٭٭٭
ایمپلی فائر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عدم توجہی ،ضلع بھر میں ایمپلی فائر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ،سبزی فروشوں اور بھکاریوں کو سپیکر کے استعمال کی کھلی چھوٹ

،شہریوں نے ڈی پی او ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ،شہر سمیت دیہی علاقوں کے گلی محلوں ،بازاروں میں بھیک مانگنے ،پھل وسبزی فروش ،چھلی فروش نیز دیگر کاروبار سے منسلک افراد نے کھلم کھلا ایمپلی فائر

ایکٹ کی خلاف ورزیاں شروع کر رکھی ہیں ،قانون نافذ کرنے والے ادارے مساجد میں سپیکر پر دورد شریف ،خطبہ اور واعظ کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے جبکہ اشیاءخورونوش فروخت کرنے والے ریڑھی

بانوں سمیت بھکاریوں اور دیگر اشیاءفروخت کرنے والے افراد نے سپیکر کا استعمال فیشن بنالیاہے۔اس طرح گلی محلوں میں کھلے عام سپیکرز پر اشیاءخوردونوش فروخت کی جارہی ہیں یہاں تک کہ مساجد میں نماز

کی ادائیگی کے وقت بھی ریڑھی بان سپیکر کا استعمال بند نہیں کرتے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں سمیت عبادت گزاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ

کیاہے کہ چھابڑی فروشوں اور بھکاریوں کے خلاف بھی ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ شہری ذہنی کوفت سے بچ سکیں ۔
٭٭٭
مطلوب اشتہاری ملزم جہانگیر ولد محمد سلیم قوم وزیر سکنہ ناصر باغ کو گرفتار کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ٹاﺅن پولیس نے قتل اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم جہانگیر ولد محمد سلیم قوم وزیر سکنہ ناصر باغ کو گرفتار کرلیا ،پولیس ذرائع کے مطابق مفرور اشتہاری ملزم

جہانگیر کے خلاف تھانہ ٹاﺅن میں قتل کا ایک جبکہ غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے کے دو مختلف مقدمات درج ہیں جس میں طویل عرصہ سے پولیس کو انتہائی مطلوب تھا ،پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران مفرور

اشتہاری ملزم کو گرفتارکرکے جیل بھیج دیا ہے۔
٭٭٭
ماحولیاتی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہونا تشویش ناک ہے،طبی ماہرین

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)طبی ماہرین نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہونا تشویش ناک ہے،جس کی وجہ بیماریوں کی شرح میں بھی اضافہ ہورہاہے ،ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے

والے اسباب کا ذکر کیا جائے تو اس کی کئی وجوہات ہیںجیسے کہ درختوں کا کٹاو¿، بڑھتی ہوئی ٹریفک کی وجہ سے زہریلی گیسوں کے اخراج میں اضافہ، کوڑے کے ڈھیر کو آگ لگانا، کارخانوں کی زہریلی گیسوں کے

اخراج میں اضافہ ،ہم سب انفرادی طور پر اپنی ذمہ داری کا احساس کریں تو یقیناماحولیاتی آلودگی پر قابو پا کر اس سے ہونے والی تباہی سے نہ صرف خود بچ سکتے ہیں بلکہ اپنی نسلوں کو بھی بچا یاجاسکتا ہیں۔حکومت کو

بھی اس سنگین مسئلہ سے نمٹنے کے لیے عملی طور پر اقدامات کرنے چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہر بھر میں مختلف امراض پھوٹ پڑے ہیں شہریوں کی ایک بڑی تعدادگلے کی

خراش،نزلہ،زکام ،کھانسی اوربخارمیں مبتلا ہورہے ہیںدوسری جانب کورونا کی نئی لہر نے بھی عوام کو پریشانی میں مبتلاکررکھا ہے۔ انہوںنے عوام سے احتیاطی تدابیر اپنائے ماسک،ہینڈگلوز،سینی

ٹائزرکااستعمال،صفائی ستھرائی ،اپنے اردگردکے ماحول کو صاف ستھرابنانے اورکثرت سے استغفاراوراللہ سے ہربیماری اورقدرتی آفات سے بچنے کیلئے خصوصی دعاو¿ں کے اہتمام کرنے کی اپیل کی ہے۔
٭٭٭
کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے شکایت کے اندراج کیلئے واٹس ایپ نمبرجاری کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قائم نیشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی)نے شکایت کے اندراج کیلئے واٹس ایپ نمبرجاری کر دیا جس کے ذریعے شہری اپنی شکایات کماندر سینٹر کو

بھیج سکیں گے۔این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان بھر میں شہری جہاں بھی کرونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوتے دیکھیں، اس کی تصاویر یا ویڈیوزبناکر واٹس ایپ نمبر پر

ارسال کریں۔شکایت کے ساتھ علاقے، شہر، تحصیل اور ضلع کا نام سمیت خلاف ورزی کی نوعیت، وقت اور تاریخ لکھنا بھی لازمی ہوگی تاکہ حکام فوری طور پر اس کا تدارک کرسکیں۔واٹس ایپ نمبر درج ذیل

ہے: 03353336262۔واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 984 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1167 افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آئے جبکہ

14اموات کے بعد کرونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی ہلاکتیں 6ہزار 849 ہوگئیں جبکہ ملک میں ایکٹو کورونا کیسز 13 ہزار 965 تک جا پہنچی ہے۔
٭٭٭
بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ،سول ایوی ایشن نے مسافروں کی سہولت کے لیے 7 ٹیسٹوں کو پی سی آرکروونا

ٹیسٹ کے مساوی قرار دے دیا ،سات میں کسی بھی ایک ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لازمی قرار دیا گیا،ان ٹیسٹوں میں رئیل ٹائم آر ٹی . پی سی ار کووڈ 19. رئیل ٹائم آر ٹی پی سی ار سارس کووڈ 2 اور آر ٹی پی سی آر کووڈ 19

شامل ہیں،آر ٹی پی سی آر سارس کووڈ 2 ،پی سی آر سارس کووڈ 2ایکسپرٹ ،ایکسپریس سارس کووڈ 2 اورپی سی آر کووڈ 19 بھی شامل ہیں،مسافروں کو پاکستان کے لئے سفر کر نے سے 72 گھنٹے قبل ایک کورونا

ٹیسٹ لازمی کروانا ہو گا ،ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر مکمل عمل درآمد ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ہدایات نامہ

پاکستان آنے والے تمام مسافروں اورائیرلائنز،چارٹرطیاروں پر یکساں نافذ ہو گانوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی ایک ٹیسٹ کی منفی رہورٹ کو کلیئرنس کے لئے لازمی قرار دیا گیا ہے۔
٭٭٭
وفاقی حکومت نے 15 ہزار میٹرک ٹن چینی خیبر پختون خوا کو دینے کا فیصلہ کر لیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) وفاقی حکومت نے 15 ہزار میٹرک ٹن چینی خیبر پختون خوا کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت کی جانب سے فیصلہ خیبر پختون خوا حکومت کی درخواست پر کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے

مطابق وفاقی حکومت نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے ذریعے درآمدی چینی خیبرپختون خوا کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق کے پی کے حکومت نے چینی کے

لیے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا۔ وفاقی حکومت سے درخواست کی گئی تھی کہ صوبے میں چینی کی قیمتیں کنٹرول پرائس پر فروخت کرنے لیے چینی کی ضرورت ہے، اس لیے 15 ہزار میٹرک ٹن چینی فراہم کی جائے۔

جس کے بعد ٹی سی پی کے ذریعے درآمد شدہ چینی کے پی کے کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیبر پختون خوا حکومت یہ چینی خرید کر کنٹرول پرائس پر فروخت کرے گی۔واضح رہے کہ وفاق حکومت کی جانب سے ٹی سی

پی کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ خیبر پختون خوا حکومت کو 15 ہزار میٹرک ٹن چینی کی فراہمی یقینی بنائے۔ خیال رہے کہ ملک میں اس وقت ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کی جا چکی ہے، وفاقی وزیر حماد اظہر کے مطابق

اس میں سے 25 ہزار ٹن چینی یوٹیلیٹی کارپوریشن نے خریدی ہے، جس کے بعد چینی کی قیمتوں میں کمی آنے کا امکان ہے،۔ قیمتوں میں کمی کے بعد چینی 83 روپے کلو تک فروخت ہوگی ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

%d bloggers like this: