دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہا ولنگر کی خبریں

بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہا ولنگر
( صاحبزادہ وحید کھرل)

عبد الرزاق شہید پولیس لا ئن میں پو لیس کنسٹیبلز سے محکما نہ تر قی کے لیے اے لسٹ کا امتحا ن،241پو لیس کنسٹیبلز کی شمولیت،

اے لسٹ کا امتحا ن محکمہ پو لیس میں تر قی کا پہلا زینہ ہے میر ٹ پر پو را اتر نے وا لے ملا زمین ہی پر و مو شن کے حق دار ہو ں گے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ
تفصیلا ت کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی زیر نگرانی عبدالرزاق شہید پولیس لائن بہاولنگر میں پولیس کنسٹیبلزسے محکمانہ ترقی کے لیے اے لسٹ کا امتحان لیا گیا۔

امتحان میں 241پولیس کنسٹیبلز نے حصہ لیا۔ ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے محکما نہ تر قی کے لیے اے لسٹ کے امتحا ن میں آنے والے پو لیس ملا زمین سے خطا ب کے

دوران کہاکہ اے لسٹ کا امتحا ن محکمہ پو لیس میں تر قی کا پہلا زینہ ہے میر ٹ پر پو را اتر نے والے ملا زمین ہی پر و مو شن کے حق دار ہو ں گے۔اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور دکھی انسا نیت کی خدمت کے جذبہ سے سر شا ر ہو کر انجا م دیں۔

محنت اور جاں فشانی کو نصب العین بنا ئیں جو پولیس ملازم میرٹ اور معیا ر پر پو را اترے گا وہی اے لسٹ میں در ج کیا جا ئے گا

کسی ملازم کے سا تھ نا انصا فی نہیں ہو گی۔تاکہ آ پ میرٹ پر کامیا ب ہو کر مستقبل میں مزید ذمہ دا ریوں کو پوری ایمانداری سے انجام دیں۔

ڈی پی او بہاولنگر نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ اس امتحان میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

About The Author