دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہاکی لیجنڈ و سابق کپتان اولمپیئن عبدالرشید جونیئر انتقال کر گئے

ان کی عمر79 سال تھی۔۔ اولمپیئن عبدالرشید جونیئر نمازہ جنازہ بنوں میں ادا کی جائے گی

ہاکی لیجنڈ و سابق کپتان اولمپیئن عبدالرشید جونیئر انتقال کر گئے،

ان کی عمر79 سال تھی۔۔ اولمپیئن عبدالرشید جونیئر نمازہ جنازہ بنوں میں ادا کی جائے گی۔۔

اولمپیئن عبدالرشید جونیئر کے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر

اور سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی،

اولمپیئن عبدالرشید جونیئر اپنے دور کے بہترین سینٹر فاروڈ رہے ہیں،1968اولمپک میں گولڈ, 1972 اولمپک میں سلور اور 1976 اولمپک میں برونز میڈل جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے،

انہوں نے 1971 کے ہاکی ورلڈ کپ میں بھی فاتح پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی، اولمپیئن عبدالرشید نے انٹرنیشنل کیرئیر میں96 گول اسکور کیے۔

About The Author