دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ کا آئین دنیا کا سب سے پرانا اور مکمل آئین ہے

امریکی نظام حکومت آئین کے تحت کام کرنے کا پابند ہے

امریکہ کا آئین دنیا کا سب سے پرانا اور مکمل طور پر تحریری شکل میں موجود آئین ہے۔

حکومتی نظام کانگریس، ایوان بالا اور ایوان نمائندگان پر مشتمل ہے۔ جو قانون سازی سے ریاستی امور تک دیکھتے ہیں۔

امریکی نظام حکومت آئین کے تحت کام کرنے کا پابند ہے۔

ایوان بالا 100 ارکان پر مشتمل ہے جس میں ہر ریاست سے 2، 2 سینیٹرز کو نمائندگی دی گئی ہے

ایک سینیٹر کی مدت 6 سال ہے جبکہ ہر 2 سال بعد ایک تہائی سینیٹرز کا انتخاب کیا جاتا ہے

کسی بھی بل کو قانون کا درجہ دلانے کے لیے سینیٹ سے منظوری لازمی ہے

امریکی ایوان نمائندگان یا ایوان زیریں کے ارکان کی تعداد 432 ہے

ایوان نمائندگان میں ہر ریاست کو آبادی کے تناسب سے نمائندگی دی گئی ہے

ریاستوں میں آبادی کا تعین ہر 10 سال بعد کیا جاتا ہے

ایوان زیریں میں کیلی فورنیا کے سب سے زیادہ 53 ارکان کی نمائندگی ہے

امریکہ کی 7 ریاستیں ایسی ہیں جن کا صرف ایک ایک نمائندہ ایوان زیریں میں ہے

ریاستی اور مقامی سطح پر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے قوانین بنائے جا سکتے ہیں

امریکی نظام میں صدر کو طاقتور حیثیت حاصل ہے

صدر اپنی کابینہ کے انتخاب اور ریاست کے امور چلانے میں آزاد ہے۔

صدر ایگزیکٹو اختیارات کے تحت کانگریس سے منظور کردہ بل بھی مسترد کر سکتا ہے

امریکی صدر مسلح افواج کا بھی کمانڈر انچیف ہے

صدر سینیٹ کی منظوری سے اعلی عدلیہ کے ججز کی تعیناتی کرتا ہے

سپریم کورٹ آئین سے متصادم قوانین پر نظرثانی کرنے کا اختیار رکھتی ہے

About The Author