لاہور میں سبزیوں کی قیمت میں استحکام نہ آ سکا
ٹماٹر ایک سو اسی،،، ادرک پانچ سو بیس روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے
شہری مہنگے داموں سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں
لاہور میں دکانوں پر لگا سرکاری نرخنامہ ،، رسمی دستاویز بن کر رہ گیا
شہری پوچھیں بھی تو دکاندار نظر انداز کر دیتے ہیں
کیونکہ کوئی بھی سبزی سرکاری نرخ پر دستیاب نہیں
بازار میں ادرک کا نرخ پانچ سو بیس جبکہ سرکاری نرخ چار سو پانچ روپے ہے،
لہسن اور ٹماٹر ایک سو اسی روپے جبکہ ٹماڑ کی سرکاری قیمت ایک سو چالیس اور لہسن کی ایک سو اٹھاون روپے فی کلو ہے۔
آلو اٹھہتر روپے فی کلو کا فروخت ہو رہا ہے
شہریوں کہتے ہیں کہ روزانہ کھانا بنانے کیلئے سبزی تو لینی ہے
لیکن قیمتوں کا سن کر پارہ چڑھ جاتا ہے
(ہر ایک کا اپنا ریٹ ہے۔۔ایک وقت کی ہانڈی ایک ہزار تک بنتی ہے)
سبزی فروش کہتے ہیں کہ دوسرے صوبوں سے سزیاں آرہی ہیں جس کے باعث منڈی میں بھی ریٹ زیادہ ہیں
شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرے اور ریلیف دینے کے اقدامات کرے تاکہ قوت خرید پر دباؤ کم پڑے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،