اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

داماد نے فائرنگ کرکے36 سسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تھانہ یونیورسٹی کی حدود علاقہ کٹ شہانی میں داماد نے فائرنگ کرکے36 سسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،ملزم موقع سے فرارہونے میں کامیاب ،مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد

لواحقین کے سپرد کردی گئی ۔پولیس نے مقتول کی بیوہ کی رپورٹ پر داماد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق گرہ کاڑو خان تحصیل وضلع ٹانک کی رہائشی 34 سالہ گل وزیرہ بی بی بیوہ محمد

طارق قوم اعوان نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے شوہر36 سالہ محمد طارق ولد پیر داد قوم اعوان اور بچوں کے ہمراہ پنجاب سے گاﺅں کٹ شہانی داماد محمد رمضان ولد ہیبت قوم قصائی سکنہ گرہ کاڑوٹانک حال کٹ

شہانی کے گھر آئے ،صبح ساڑھے سات بجے میرے خاوند محمد طارق نے داماد محمد رمضان کو کہا کہ میرے ساتھ پنجاب چلو جس پر داماد محمد رمضان نے انکار کیا اس پر میرے خاوند اور داماد کے درمیان تلخ کلامی ہوئی

اور ہاتھا پائی شروع ہوئی جس پر میرے شوہر نے داماد کو کہا کہ مجھے مارڈالو یا میرے ساتھ چلو،اس دوران داماد نے اپنے پسٹل سے میرے خاوند محمدطارق پر تین چار فائرکیے جس سے خاوند چارپائی پر گر کر جاں

بحق ہوگیا ،خاتون نے وجہ عداوت یہ بیان کی کہ میرا خاوند اپنے داماد پر عاشقی کا دم بھرتاتھا اور اس کو اپنے ساتھ پنجاب لے جانے کے لئے مجبور کررہا تھا ،پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر اس کے داماد کے خلاف

قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکونے فائرنگ کرکے دکاندار کو قتل کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکونے فائرنگ کرکے دکاندار کو قتل کردیا ،ملزمان ارتکاب جرم کے بعدموقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے مقتول کے ماموں کی

رپورٹ پر تین نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا،تحصیل پروا ٓ کے علاقہ ماہڑہ اڈہ پر واقع موبائل شاپ میں مسلح شخص داخل ہوا اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دکاندارمحمد اسماعیل ولد جمعہ خان قوم

ماہڑہ سکنہ ماہڑہ کو قتل کردیا ،ملزم دیگر دو ساتھی ملزمان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا ،مقتول کے ماموں محمد سلیمان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھا کہ اس کے بھانجے محمد اسماعیل کے شاگرد محمد شکیل

نے اطلا ع دی کہ نامعلوم افراد نے دکان پر محمد اسماعیل کو گولی مار کر زخمی کیا ہے۔اطلاع پر جب وہاں پہنچا تو بھانجے کو زخمی حالت میں نیم بے ہوش پایا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جاں بحق ہوگیا

،پتہ براری پر معلومات ہوئیں کہ شب 9.18 بجے بھانجے کی دکان واقع ماہڑہ اڈہ پر ایک موٹرسائیکل سی ڈی 70 پر تین افراد نامعلوم سوار ہوکر آئے اور ایک نے دکان میں داخل ہوکرموبائل فون کارڈ طلب کیا

،کارڈ موجود نہ ہونے پر ملزم نے کہا کہ ایزی لوڈ کردو اس دوران ملزم نے کہا کہ تمہارے پاس جورقم ہے دے دو ،بھانجے نے اس کو تھپڑ رسید کیا اور اس دوران ان کی ہاتھا پائی شروع ہوگئی جس پر نامعلوم ملزم نے پ

سٹل نکال کر بھانجے پر فائرکیا جس سے وہ بائیں ران پر لگ کر زخمی ہوگیا جوکہ بعدازاں چل بسا جبکہ تینوں ملزمان موٹرسائیکل پر سوار کر وہاں سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس نے مقتول کے ماموں کی

رپورٹ پر تین نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
اسسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محمد محسن صلاح الدین نے نئے تعینات شدہ اسسٹنٹ کمشنر شہروز راشد کے ہمراہ مختلف دکانوں کا معائنہ کیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اسسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محمد محسن صلاح الدین نے نئے تعینات شدہ اسسٹنٹ کمشنر شہروز راشد کے ہمراہ مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران دکانداروں کو حکومتی مقررہ ریٹ پر اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کیں اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو موقع پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔ اس موقع پر کرونا سے

بچاو¿ کے ایس او پیز کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا اور اس حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔رحمد اللّٰہ اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو نے نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر نادر خان، محکمہ خوراک، محکمہ زراعت کے افسران اور

ریوینیو سٹاف کے ہمراہ سبزی منڈی رتہ کلاچی کا دورہ کیا۔ انہوںنے منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی کھلی نیلامی کی نگرانی کی۔ مخصوص نرخوں کے مطابق نرخنامہ کی فہرست اور تمام اشیاء کی دستیابی کا بھی معائنہ

کیا۔ مزید یہ کہ تمام ڈیلروں اور بروکر کو ہدایت کی گئیں کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر پروا شاہ ندیم نے تحصیل پروا کے بازاروں کا دورہ کیا

اور چیکنک کے دوران دکانداروں کو حکومتی مقررہ ریٹ پر اشیاء فراہم کرنے و ایس او پیز کی سختی سے پابندی کی ہدایات کیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو موقع پر جامانہ عائد کیا۔

اسسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محمد محسن صلاح الدین نے سستا بازار اور شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور معائنہ کے دوران دکانداروں کو حکومتی مقررہ ریٹ پر اشیاء فراہم کرنے و ایس او پیز کی سختی سے پابندی کی

ہدایات کیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو موقع پر بھاری جامانہ عائد کیا۔
٭٭٭
تیس سالہ شادی شدہ خاتون اندھی گولی کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تھانہ صدر کی حدود ثناءگارڈن میں تیس سالہ شادی شدہ خاتون اندھی گولی کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوگئی ،خاتون کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف واقعہ کا

مقدمہ درج کرکے چھان بین شروع کردی ،علاقہ ثناءگارڈن ڈیرہ کے رہائشی فضل الحق ولد جلال قوم وزیر نے تھانہ صدر میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کی بیوی تیس سالہ (الف بی بی ) گھرکی عقبی سائیڈ پر شور

شرابہ کی آواز پر کھڑکی کھولی تو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کی فائرنگ سے لگ کو اس کی بیوی زخمی ہوگئی ،خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے

تفتیش شروع کردی ہے۔
٭٭٭
اتفاقی گولی چلنے سے نوجوان شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)اتفاقی گولی چلنے سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کے خلاف غفلت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ بندکورائی کی حدود

بندکورائی میں سولہ سالہ نوجوان حسیب شاہ ولد لیاقت حسین شاہ قوم قریشی سکنہ بندکورائی اپنے گھر کے اندر لائسنس دار پسٹل تیس بور صاف کررہا تھا کہ اپنی غفلت اوربے احتیاطی کے باعث پسٹل سے اچانک گولی

چل گئی جس کے نتیجے میں وہ پنڈلی اور پاﺅں پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ،نوجوان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے،پولیس نے نوجوان کے خلاف غفلت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرکے اسے حراست

میں لے لیا۔
٭٭٭
پولیس کی فائرنگ سے قاتل ہلاک ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)درابن بازار میںدن دیہاڑے ملزم کی مخالف پر اندھادھند فائرنگ سے مخالف اور راہگیر بچے سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ،پولیس کی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا ، ،ملزم کے

قبضہ سے پسٹل تیس بور اور کارتوس برآمد کرلیے گئے ،اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،ملزم کی لاش اور زخمیوںکو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس

ذرائع کے مطابق تحصیل درابن کے بھرے بازار میں دن دیہاڑے ملزم عمر خان ولد شیرہ خان قوم شیرانی سکنہ درازندہ نے قتل مقاتلہ کی دشمنی کی بنا پر اپنے مخالف اللہ جان ولد جنان سکنہ زڑکنی پر اندھا دھند

فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوکر اپنی جان بچانے کے لئے بھاگ کھڑا ہوا لیکن ملزم نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ جاری رکھی جس سے ایک راہگیر بچہ اسد ولد نور الدقوم مغل سکنہ محلہ شادی خیل

درابن اور دوسرا راہگیر سحر گل ولد عبداللہ جان قوم ناصر سکنہ ٹانچی کلے تحصیل درابن زخمی ہوگئے ،اس دوران بازار میں یوبی ایل بینک کی سیکورٹی ڈیوٹی کے لئے موجود ایکس سروس مین تھانہ درابن پولیس کانسٹیبل

محمد نواز نے فائرنگ کی آواز پر ملزم کو روکنے اور پکڑنے کی کوشش کی لیکن ملزم نے پولیس اہلکار پر بھی فائرنگ کردی جس سے اس نے نیچے بیٹھ کر اپنی جان بچائی اور حفاظت خوداختیاری ،دوسرے لوگوں کی جان

بچانے اور ملزم کو پکڑنے کی خاطر اس نے سرکاری کلاشنکو ف سے ملزم پر فائرنگ کردی جس سے وہ دائیں ران پر لگ کر گر پڑا اور وہیں ہلاک ہوگیا،ہلاک ہونے والے ملزم کانام عمر خان شیرانی معلوم ہوا ،وجہ

عداوت زخمی اللہ جان کے ساتھ قتل مقاتلہ کی دشمنی بتائی گئی ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری فوری موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک شدہ ملزم کے ہاتھ میں پکڑا پسٹل تیس بور فٹ خالی میگرین ،سلوار پر باندھے

ہوئے چمڑے کے بیلٹ میں موجود بارہ کارتوس تیس بور ،اسپیئر میگزین بمعہ چھ کارتوس تیس بور ،مجموعی طور پر اٹھارہ کارتوس موجود پائے گئے جوکہ پولیس نے تحویل میں لے لیے ،پولیس نے ہلاک ملزم کی لاش

اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا ،پولیس نے کانسٹیبل محمد نواز کی رپورٹ پر ہلاک ہونے والے ملزم عمر خان کے خلاف مقدمہ جرم زیر دفعات 324.353.186.188. ت پ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا ڈریپ نے عمل درآمد کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)94جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی کابینہ کی منظوری کے بعد ڈریپ نے عمل درآمد کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،ان 94ادویات کی قیمتوں میں

اضافے کی منظوری کابینہ نے دی تھی۔وفاقی کابینہ نے گذشتہ ماہ 22 ستمبر کو ان ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دی تھی۔جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ان میں ہائی بلڈ پریشر، کینسر، امراض قلب

کی ادویات و اینٹی ریبیز ویکسین شامل ہیں ، اضافہ شدہ ایم آر پی کے حصول کیلئے دو شرائط ہوں گے،ان ادویات کی اضافہ شدہ قیمت 31 جون 2021 تک منجمد رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرگ لیبلنگ و

پیکنگ رولز1986 کے تحت پیکٹ کے لیبل پر ایم آر پی پرنٹ کرے گا۔
٭٭٭
بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ سے متعلق ہدایات نامہ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)قومی ایئر لائن پی آئی اے نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ سے متعلق ہدایات نامہ جاری کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے اپنی

پروازوں سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے مختص کردہ لیبارٹریز ہی سے ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دے دیاہے۔اس سلسلے میں پی آئی اے نے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ کے لیے لیبارٹریوں کی

فہرست بھی جاری کر دی ہے۔ہدایات کے مطابق دبئی اور شارجہ جانے والے مسافروں کو شوکت خانم اور آغا خان لیبارٹری سے کرونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہے، ابوظہبی جانے والے مسافر ایکسل لیب، شفا لیب،

ایڈوانس لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائیں گے۔دوحہ جانے والے مسافروں کو ایکسل لیب، آغا خان لیب اور ڈاکٹر عیسی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروانے کی ہدایات دی گئی ہیں، جب کہ کویت جانے والے مسافر جیری

لیب اور شوکت خانم سے کرونا ٹیسٹ کروائیں گے۔چین جانے والے مسافر ایڈوانس لیب، چلڈرن اسپتال، شفا انٹرنیشنل اسپتال اور معروف انٹرنیشنل اسپتال سے کرونا ٹیسٹ کروائیں گے۔سعودی عرب اور

کینیڈا جانے والے مسافروں کے لیے ایکسل لیب، آغا خان لیب، ڈاکٹر عیسی لیبارٹری، شوکت خانم لیبارٹری اور شفا لیب سے کرونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی حکام کی جانب سے بھی

پاکستانیوں کو نئی ٹریول ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا تھا کہ صرف ان لیبارٹریز کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس قابل قبول ہیں جو دبئی حکام کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔
٭٭٭
وبا کے باعث دلہنوں کے سجنے سنورنے کے انداز میں بھی نمایاں تبدیلی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)عالمی وباءکورونا وائرس کے باعث کئی ماہ کے طویل وقفے کے بعد شادیوں کے سیزن کا آغاز ہو گیا ہے اور وبا کے باعث دلہنوں کے سجنے سنورنے کے انداز میں بھی نمایاں تبدیلی

آئی ہے۔اب دلہنوں کے نت نئے میک اپ، ہیئر اسٹائل، ملبوسات کے دیدہ زیب ڈیزائن اور منفرد انداز لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔شادیوں کے موجودہ سیزن میں دلہنوں کے میک اًپ اور ہیئر اسٹائل

میں سادگی کے ساتھ ساتھ جیولری کے بوجھ میں بھی کمی آنے لگی ہے۔دلہنیں اب دیدہ زیب لباس کے ساتھ ہلکے، اسموتھ اور نیچرل میک اًپ کی ڈیمانڈ کرنے لگی ہیں۔میک اًپ آرٹسٹ نے کہا کہ کورونا وائرس

نے زندگی کو سادگی کی طرف لانے میں مدد کی ہے اور اس سے شادیوں کے اخراجات کم ہونے کے باعث والدین کو بھی سکون ملا ہے اور ساتھ ہی دلہنوں کا میک اًپ اور زیور کا بوجھ بھی کم ہو گیا ہے۔
٭٭٭
عید میلا د النبی کی تقریبات کو محفوظ اور با حفاظت بنانے کیلئے ایس او پیز ، ضابطہ اخلاق، رہنما اصول اور ہدایات جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)حکومت خیبر پختونخوا نے کورونا وائرس صورتحال کے پیش نظر عید میلا د النبی کی تقریبات کو محفوظ اور با حفاظت بنانے کیلئے ایس او پیز ، ضابطہ اخلاق، رہنما اصول اور ہدایات جاری کر

دی ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت باسعادت کو منانے کیلئے ہر سال12ربیع الاول کے اسلامی مہینے میں عید میلاد النبی منائی جاتی ہے۔اس سلسلے میں

تقریبات یکم ربیع الاول سے12ربیع الاول تک جاری رہتی ہیں۔جبکہ گیارہ اور بارہ ربیع الاول کو محافل میلاد، سیرت کانفرنس اور جلوسوں میں عوام کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے۔ اگرچہ کورونا وائرس کے

کیسز پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔تاہم عید میلاد النبی میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کے باعث کرونا کیسز میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔اسلئے حکومت نے ربیع الاول کی تقریبات کو محفوظ اور کورونا

کے خدشات سے پاک بنانے کیلئے بھی کرونا سے متعلق ایس او پیز/ضابطہ اخلاق رہنما اصول اور ہدایات جاری کی ہیں۔ محافل میلاد اور سیرت کانفرنسز کیلئے جگہ کھلی اور وسیع ہونی چاہیے۔ جس میں تازہ ہوا کیلئے

مناسب انتظامات کئے گئی ہوں۔ اور مساجد میں چھ فٹ فاصلہ رکھنا لازمی ہو گا۔جبکہ انتظامی کمیٹیوں کی جانب سے داخلہ اور خارجی مقامات ہر فرد کیلئے تھرمل سکیننگ، ماسک پہننے ، سینیٹائزر کے استعمال اور ہاتھ

دھونے کیلئے انتظامات کرنا لازمی ہو گا۔ جبکہ علماءکرام اور نعت خواں صاحبان کیلئے بھی کرونا ٹیسٹ منفی ہونا لازمی ہوگا۔ اس موقع پر ہیلتھ ڈیسک بھی قائم کئے جائیں گے اور کھانسی ، زکام اور بخار کی علامات والے

کسی بھی فرد کو ان تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مذکورہ تقاریب کے انعقاد کے مقامات پر سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا۔ جبکہ66برس سے زائدعمر کے افراد اور بچوں کی شرکت اور گنجائش

سے زیادہ افراد کیلئے اکٹھا ہونے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔اس کے علاوہ طویل سرگرمی اور پروگرام سے بھی گریز کیا جائے گا۔این سی او سی کی جانب سے تجویز کردہ ایس او پیز/گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کیلئے

مذہبی شخصیات کے پیغامات ، عید میلاد النبی کے پر امن انعقاد کیلئے عوامی آگہی مہم فعال طور پر چلائی جائے گا۔ جبکہ دہشت گردی اور دیگر روایتی سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے بھی مناسب اقدامات کئے جائیں

گے۔ جبکہ ضلع تحصیل کی اور مقامی سطح پر کورونا وائرس صورتحال کی مناسب خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔

٭٭٭
کورونا وباءکی دوسری لہر کا خطرہ منڈلانے لگا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) کورونا وباءکی دوسری لہر کا خطرہ،این سی او سی نے11بڑے شہروں میں مارکیٹیں،شاپنگ مالز،شادی ہالز رات10بجے جبکہ تفریح گاہیں اور پارک شام6بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا

ہے،ہاٹ سپاٹ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاو¿ن نافذ ہوگا،ہسپتال،میڈیکل سٹورز،کلینک،پٹرول پمپس اور بیکریاں کھلی رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) نے کورونا

سے بچاو¿ کے لیے اہم فیصلے کئے ہیں جس کے مطابق رات 10 بجے تک تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز اور شادی ہالز بند کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شادی ہالز کیلئے رات 10

بجے تک کا وقت پہلے ہی مقرر ہے اور اب ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز بھی رات 10 بجے بند کردیے جائیں گے۔این سی او سی کے مطابق ضروری سروسز، میڈیکل اسٹورز،کلینکس اور اسپتال معمول کے مطابق کھلے

رہیں گے۔این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارکس بھی شام 6 بجے بند کردیے جائیں گے۔ ان فیصلوں کا اطلاق 29 اکتوبر سے ہوگا۔اجلاس میں(جمعرات) سے عوامی مقامات پر ماسک پہننا

لازمی قرار دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاو¿ن پر عمل درآمد کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے

کہا تھا کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر بتدریج شروع ہوچکی ہے۔انہوں نے بتایا تھا کہ کورونا سے اموات میں بھی اضافہ ہورہاہے جبکہ کورونا ٹیسٹ مثبت ا?نے کی شرح ڈھائی سے پونے تین فیصد تک پہنچ

چکی ہے۔
٭٭٭
جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں مکمل

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں مکمل، آج بروز جمعة المبارک ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 16 چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے، ڈیرہ شہر میں حقنواز پارک سے میدان حافظ

جمال اور تاج مسجد ٹاﺅن ہال سے لیاقت پارک تک دومرکزی جلوس نکالے جائینگے، ضلع ڈیرہ 5سیکٹرز میں تقسیم، آر پی او ڈیرہ محمد یاسین فاروق کی جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کی ہدایات۔ تفصیلات کے مطابق

ڈیرہ اسماعیل خان میںجشن عید میلاد النبی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ آقائے دو جہاں کی ولادت کی خوشی میں شہر بھر میں چراغاں ، گلیوں اور بازاروں کی سجاوٹ کے ساتھ ساتھ محافل میلاد کا سلسلہ جاری

ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں آج بروز جمعة المبارک جشن عید میلاد النبی کے دو مرکزی جلوسوں کے علاوہ 16چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔ جماعت اہلسنت والجماعت (دیوبند)کے زیر انتظام

مرکزی جلوس حقنواز پارک صبح 7بجے نکالا جائے گا جو توپانوالہ بازار، کلاں بازار اور چوگلیہ سے ہوتا ہوا میدان حافظ جمال پر اختتام پذیر ہوگا۔ اسی طرح جماعت اہلسنت(بریلوی) کے زیر انتظام مرکزی جلوس

تاج مسجد ٹاﺅن ہال سے صبح9 بجے نکالا جائے گا جو جی پی او موڑ سے ہوتا ہوا مرکزی میلاد پارک(لیاقت پارک) میں اختتام پذیر ہوگا۔ اسی طرح پہاڑ پور سرکل میں 9، پروآ میں ایک، رمک میں ایک، ےارک میں

ایک اور گلوٹی سے ایک جلوس نکالا جائے گا۔ آر پی او ڈیرہ محمد یاسین فاروق کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو سیکورٹی کے لحاظ سے5سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے، جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات

کے تحت جلوس کے راستوں اور گلیوں کو سیل کیا گیا ہے اور جلوس کے راستوں سمیت اہم چوراہوں پر پولیس کی خصوصی نفری تعینات کی گئی ہے۔
٭٭٭
(ایف بی آر) کی درابن روڈ پر نئی تعمیر شدہ سرکاری عمارت کی افتتاحی تقریب

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو، آر ٹی او پشاورسردار علی خواجہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی درابن روڈ پر نئی تعمیر شدہ سرکاری عمارت کی افتتاحی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس قوانین کی پاسداری کے بغیر کوئی بھی قوم خود کو مہذب نہیں کہہ سکتی، ٹیکس نیٹ ورک کو وسیع کرنا اور موجودہ ٹیکس گزاروں کو سہولیات دینا ہماری اولین ترجیح ہے، ٹیکس

گزاروں کے مسائل کے حل اور شکایات کے ازالہ کیلئے کمربستہ ہیں۔چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو، آر ٹی او پشاورسردار علی خواجہ نے نوتعمیر شدہ دفتر کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔ تقریب میں کمشنر ڈیرہ زون

عرفان عزیز، ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوارٹر اجمل خان اور ایڈیشنل کمشنر سلطان محمد نواز ناصر سمیت ٹیکس افسران، ڈیرہ کی بزنس کمیونٹی، تاجر برادری کے نمائندوںسہیل احمد اعظمی، شکیل احمد نظامی، ٹیکس وکلائ، مختلف

سرکاری محکموں کے افسران، میڈیا نمائندگان اور شہر کے دیگرمعززین شامل تھے۔چیف کمشنرخواجہ سردار علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب کو اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا

چاہیے۔ انہوں نے اپنے افسران کو ہدایات دیں کہ جو لوگ پہلے سے ٹیکس ادا کر رہے ہیں انکو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور ان پر زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے تاہم وہ لوگ جنہوں نے بڑے کاروبار شروع کئے

ہیں مگر اب تک ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوئے، محکمہ کو ان پر زیادہ توجہ دینے کی ضر ورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم ہر وقت ٹیکس گزاروں کے مسائل حل کرنے اور ان کی شکایات کے ازالے کے لیے

کمربستہ ہے۔ انہوں نے ایڈیشنل کمشنر سلطان ناصر کو خراج تحسین پیش کیا جن کی کاوشوں سے ایف بی آر کے زونل آفس کے معاملات پایہ تکمیل تک پہنچے۔ ا نہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ایڈیشنل کمشنر

سلطان محمد نواز ناصر اسی ولولے اور محنت کے ساتھ ڈیرہ اسماعیل خان اور ایف بی آر کے لیے کام کرتے رہیں۔ ا س زونل آفس کے قیام کے فوائد و ثمرات محکمہ کو بھی ہوں گے اور ٹیکس گزاروں کو بھی۔ انہوں نے

کہا کہ ٹیکس اہلکاروں کے خلاف شکایات کرنے والوں کو چاہیے کہ محکمے کوثبوت فراہم کریں تاکہ محکمہ ان کے خلاف ایکشن لے۔ کمشنر ان لینڈ ریوینیو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹیکس قوانین کی پاسداری کے بغیر

کوئی قوم خود کو مہذب نہیں کہہ سکتی۔ تقریب کے اختتام پرچیف کمشنران لینڈ ریوینیو سردار علی خواجہ نے بہترین کاردگی پر ایڈیشنل کمشنر ڈیرہ سلطان محمد نواز ناصر ، ان لینڈ آفیسر نیاز محمد خان اور سینئر آڈیٹر محمد اشرف

ملک کو خصوصی شیلڈز دیں جبکہ چیف کمشنران لینڈ ریوینیو اور کمشنر نے صحافی برادری، تاجر برادری، وکلا اور افسران سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
٭٭٭
پی ڈی ایم کا کوئی ایجنڈہ نہیں اس لئے جماعت اسلامی تنہا پرواز کر رہی ہے،صوبائی نائب امیر عنایت اللہ خان

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پی ڈی ایم کا کوئی ایجنڈہ نہیں اس لئے جماعت اسلامی تنہا پرواز کر رہی ہے، اتحادوں سے ہم نے دھوکہ کھایا ہے، نااہل اور نالائق حکومت کو گرا کر بدعنوانوں کی حکومت کے قیام کا

حصہ نہیں بن سکتے، حکومت کو الٰہی قانون کا پابند ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہارسابق سینئر صوبائی وزیر کے پی کے اور جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر عنایت اللہ خان نے نومنتخب ضلعی امیر مولانا سلیم اللہ

ارشد سے حلف لینے کی تقریب منعقدہ ضلع کونسل ہال میں جماعتی عہدیداروں، کارکنان اور معززین علاقہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت پروفیسر(ر) غلام زکریا نے کی۔ عنایت اللہ

خان نے مزید کہا کہ قومی بجٹ کا بہت بڑا حصہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی نذر ہوجاتا ہے، دفاعی اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و مراعات کیلئے مختص مراعات کے بعد عوام کی فلاح و بہبود کا فنڈ برائے نام رہ

جاتا ہے۔ جماعت اسلامی ایسی امامت، حکومت اور ریاست چاہتی ہے جو قرآن و سنت کی پابند، آئین و قانون کی پاسدار اور مساوات کی قائل ہو۔انہوں نے فرانسیسی صدر میکرون کے ناپاک عمل کی مذمت

کرتے ہوئے کہا کہ رسول خدا کی مقدس ذات ،مسلمانوں کیلئے اتحاد و اتفاق کا محورو مرکز ہے،قبل ازیں انہوں نے مولانا سلیم اللہ ارشد سے ان کی خدمات کا حلف لیا۔ مولانا سلیم اللہ ارشد نے اپنے خطاب میں

کہا کہ ارکان و کارکنان میرے دست و بازو بنیں۔ امارت کی ذمہ داری کا بوجھ اٹھاناممکن نہیں تاہم اراکین و قیادت کے فیصلہ کا پابند ہوں۔ جماعت اسلامی کی نوجوانوں کی تنظیم کے مرکزی صدر یوسف خٹک

نے کہا کہ ڈیرہ میں نوجوانوں کو متحد و منظم کرکے متحرک و فعال کیا جائے گا۔تقریب میں نظامت کے فرائض بشیر ہرگن نے ادا کئے۔
٭٭٭
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی زیر صدارت اجلاس منعقد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) نکاسی آب، آبنوشی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محسن صلاح

الدین، ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئر مسعود الرحمن خان، میونسپل سروسز پروگرام کے انجینئر عالمگیر خان آفریدی، ایکسین پبلک ہیلتھ ولایت اللہ محسود، ایس ڈی او یوسف علیزئی، فوکل پرسن وفاقی وزیر نواز خان سمیت

دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایم یس پی ٹیم کے ممبران ، کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹرز نے منصوبوں بارے حکام کوتفصیلی بریفنگ دی جبکہ ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئر مسعود الرحمن خان نے نکاسی آب، آبنوشی اور پینے

کی صاف پانی کے منصوبو ں پر جاری کام بارے بریفنگ دی ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوبتایا گیا کہ وفاقی وزیر علی امین خان اور ایم پی اے فیصل امین خان کی خصوصی کاوشوں سے منظور شدہ یو ایس ایڈ

فنڈڈسکیمیںجس میں ٹانک اڈا چوک سے مدینہ کالونی بند تک انڈر گراونڈ سیوریج پائپ لائن سمیت 15واٹر سپلائی سکیموں کی ری ہیبلیٹیشن اور پائپ لائن شامل ہیں پر اگلے ہفتے سے کام شروع کردیا جائے گا۔
٭٭٭
ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کی ہوٹلوں ، جنرل سٹوروںاور شیر فروشوں پر چھاپے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کی ہوٹلوں ، جنرل سٹوروںاور شیر فروشوں پر چھاپے، ملاوٹ، صفائی ،غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی پڑتال، غیر معیاری اشیاءکی تلفی کے ساتھ

ساتھ دکانداروں کو واننگ ملاوٹ، صفائی ،غیر معیاری اشیاءاور فوڈ لائسنس کی تجدید و حصول کے حوالے سے واررننگ، عوامی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے گا، ڈپٹی ڈائریکٹر واصف اللہ۔تفصیلات کے

مطابق حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کے ڈپٹی ڈائریکٹرواصف اللہ نے اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ اور صفائی کی ناقص صورتحال کی عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کو خصوصی ہدایات

جاری کیں۔ جس پر حلال فوڈ کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ہوٹلوں ، جنرل سٹوروںاور شیر فروشوں کی دوکانوں کی چیکنگ کی۔ اس موقع پراشیائے خوردونوش میں ملاوٹ، صفائی کی ناقص صورتحال

اورغیر معیاری اشیائے خوردونوش کی موجودگی پر دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی اور ملاوٹ شدہ و غیر معیاری اشیاءکو موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹرواصف اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

عوامی شکایات کا ہرممکن ازالہ کیا جائے گا، انہوں نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ فوڈ لائسنس بنوائیں اور جنکے لائسنس کی معیاد ختم ہوچکی ہے وہ فوری تجدید کرائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

%d bloggers like this: