دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

مرکزی میلاد کمیٹی ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام بسلسلہ جشن عید میلاد النبیؐ کے جلوس انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس

زیر صدارت صاحبزادہ محمد انور حسن قریشی صدر مرکزی میلاد کمیٹی مرکزی جامع مسجد بلاک نمبر 3 منعقد ہو ا اجلاس میں سید غلام عباس شاہ سجادہ نشین دربار پیر امیر شاہ،

ڈاکٹر ناصر حسن قریشی، پیر محمد اکرم شاہ جماعتی، صفدر محمود مستوئی، سید شاہ محمد بخاری،

صدر صرافہ ایسوسی ایشن محمد کاشف صدیق،محمد رمضان، حافظ زین العابدین اویسی، مولانا ارشاد فرید، علامہ زبیر احمد قادری،محمدنوید قادری،سردا ر خالد محمودخان علیانی،قاری عابد حسین فیضی،مولانا خلیل احمد سلیمانی،

مفتی محمد قاسم فیضی، حضور بخش کریمی، مولانا غلام فرید نظامی، محمد حسنین اویسی، علامہ خبیب احمد نقشبندی، حافظ احمد محمود،

قاری خورشید احمد چانڈیہ، علامہ فیاض ساجد اور مولانا محمد عابد فیضی،حافظ ریاض احمد،حاجی سعید احمد سکھانی،سردار سہراب خان بزدار، ماسٹر محمد اسماعیل سمیت علمائے کرام، مشائخ عظام،

معززین شہر، میلاد کمیٹی کے اراکین، ذیلی جلوسوں کے منتظمین صحافیوں، وکلاء، تاجربرادری اورشعبہ درس و تدریس سے منسلک افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں میلاد النبیؐ کے مرکزی جلوس،

شہر بھر میں ہونے والے چراغاں اور گھروں،محلوں اور بازاروں کی سجاوٹ کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرکزی میلاد کمیٹی صاحبزادہ محمد انور حسن قریشی نے کہا کہ

سرکار دوعالمؐ کی محبت اصل ایمان ہے چراغاں کرنا، گھروں اور بازاروں کی سجاوٹ کرنا اور جلوس کا اہتمام کرنا

عشق و محبت رسولؐ کا عملی مظاہرہ ہے انھوں نے مزید کہا کہ اسلام امن، سلامتی اور باہمی احترام کا مذہب ہے اور جلوس کے شرکاء کے لیے لازمی ہے کہ

نظم و ضبط اور باہمی محبت کا مظاہرہ کرتے ہوئے درود و سلام کا ورد کرتے رہیں گے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

آل پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے زیر اہتمام فرانسیسی صدر میکرون کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف مرکزی ایپکا آفس ڈی جی خان کے دفتر سے بمبئے ہوٹل چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی

جس میں تمام تنظیموں کے قائدین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی فرانسیسی صدر کے خلاف شدید نعرے بازی کی فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کا اعلان کیا احتجاجی ریلی سے مرکزی چیئرمین آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نذر حسین کورائی ،

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری مسعود احمد ،ایگری کلچر صدر شیخ جہانگیر ،منصور احمد بھٹی ،لائیوسٹاک صدر میاں یاسر کلیم بھٹی ،ڈی سی آفس یونٹ کے صدر چوہدری منظور حسین ،ملک مجید ،غلام مرتضیٰ ملک امین و دیگر نے شرکت کی ریلی سے

خطاب کر تے ہو ئے نذر حسین کورائی نے کہا کہ فرانسیسی صدر میکرون نے ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کرکے

مسلمانوں کے جذبات کو ناقابل برداشت ٹھیس پہنچائی ہے آج پنجاب کے تمام اضلاع میں تمام سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں ہم وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ

فرانسیسی سفیر کو فوری طور پر پاکستان سے نکالا جائے اور ہر قسم کے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں ہم تاجر برادری سے امید رکھتے ہیں کہ وہ فرانس کے ساتھ تمام تجارتی لین دین ختم کریں ۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانانے ریجن کے چاروں اضلاع میں سیکورٹی معاملات کی نگرانی کے لئے اپنے دفتر میں کنٹرول روم قائم کر دیا،

ریجن بھر میں سیکورٹی 24/7ہائی الرٹ رہے گی،کسی بھی قسم کی شر انگیزی کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں،

معاشرے میں افراتفری پیدا کرنے والے عناصر کو قانون کی لگام دی جائےگی،آر پی او کی پولیس افسران کو ہدایت،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے اپنے دفتر میں ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے

جس کے ساتھ جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے ذریعے ریجن کے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کے دفاتر سمیت پولیس افسران کے دفاتر کو منسلک کیا گیا ہے،اس کنٹرول روم کے ذریعے ریجن کے چاروں اضلاع میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے جلوسوں اور پروگراموں کی

سیکورٹی سمیت ریجن میں امن و امان کے حوالے سے پولیس کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو مانیٹر کیا جائے گا،

آر پی او ڈی آئی جی محمد فیصل رانا براہ راست اس کنٹرول روم سے سیکورٹی معاملات اور انتظامات کی نگرانی کریں گے،

آر پی او نے ریجن کے چاروں اضلاع کے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ معاشرتی امن پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائیز نہیں،

ایسے اقدامات جن سے معاشرتی امن خطرے میں پڑے شر انگیزی پھیلے،نفرتیں بڑھیں،ان پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر سختی سے عمل در آمد کیا جاۓ،

ایسے قانون شکن عناصر جو زبان و بیان،تحریرو تقریر سے معاشرے میں نفرتیں پھیلانے کا باعث بنتے ہیں

انہیں جیل کے علاوہ کسی بھی جگہ پر ایک لمحہ کے لئے بھی نہیں رہنے دیا جائے گا،ریاست کو سب سے زیادہ عزیز معاشرے کا وہ امن ہے

جس سے معاشرے میں صرف اور صرف قانون کی حکمرانی ہوتی ہے،آر پی او نے کہا کہ چاروں اضلاع کے پولیس افسران ایسے قانون شکن عناصر کی فہرستیں حقائق

اور شواہد کی بنیاد پر از سر نو ترتیب دیں جو معاشرتی امن کے لئے سنگین خطرہ ہیں،آر پی او نے کہا کہ

قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ معلومات اور اطلاعات کے تبادلے کے بعد ان عناصر کو فوری طور پر قانون کی لگام دی جائے جو کسی بھی حوالے سے معاشرتی امن کے لئے خطرہ بن چکے ہیں،

بن رہے ہیں یا بن سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے مطابق ہم نے ریجن کے چپے چپے کے

معاشرتی امن کو نہ صرف قابل رشک بنانا ہے بلکہ امن و امان کی اس خوشگوار صورتحال کو مزید مضبوط و مستحکم بھی کرنا ہے

اور اس کے تسلسل کو بھی قائم رکھنا ہے،انہوں نے کہا کہ سیکورٹی معاملات کے حوالے سے میرے ساتھ پولیس افسران کسی بھی وقت براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان فرحان شکور نے سنٹرل جیل کادورہ کیا. انہوں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات اورقانون کے مطابق

قیدیوں کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیا. اس موقع پر مجسٹریٹ درجہ اول محمدحارث منیر، سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یاسر اعجاز بھی ان کے ہمراہ تھے.

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال،خواتین وارڈاور نوعمر وارڈکامعائنہ کیااور اسیران سے مسائل پوچھے.

انہوں نے اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کو بھی چیک کیا. ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحان شکور نے جیل میں سماعت کے بعد معمولی جرائم میں ملوث تین

قیدیوں محمد شاہد، ناظم الدین اور محمد راشد کو رہاکرنے کے احکاما ت بھی جاری کیے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازیخان

رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازیخان مسز شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طالبات کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی پر

خصوصی توجہ دی جائے. انہوں نے کہاکہ مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنے والی نسل کے اخلاق و کردار کی تعمیرضروری ہے.

انہوں نے یہ بات گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ماڈل ٹاون میں تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ مسز شاہدہ آفتاب نے کی. ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے طالبات کو بریسٹ کینسر کے حوالے سے معلومات دیں

اور ان کے سوالوں کے جواب بھی دیئے. پرنسپل مسز شاہدہ آفتاب نے ادارہ کی کارکردگی اور طالبات کو فراہم سہولیات بارے آگاہ کیا.

انہوں نے بتایاکہ طالبات کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے

اور ادارہ میں تعلیم کے ساتھ طالبات میں حب الوطنی کا جذبہ بھی اجاگر کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر ڈیرہ غازیخان شاہد حمید لغاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مختلف کاروباری اداروں اور دکانوں کی آن لائن رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے

جس کا مقصد وہاں کام کرنے والے ورکرز کا ڈیٹا تیار کرکے انہیں لیبر قوانین کے مطابق اجرت اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے

انہوں نے کہاکہ جن تجارتی مراکز پر لیبر لاز کی خلاف ورزی پائی گئی ان کے مالکان کے خلاف چالان عدالتوں میں بھجوائے جائیں گے.

انہوں نے بتایاکہ سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر کی ہدایت پر لیبر انسپکٹرز سید عدنان حیدر نقوی اور محمد طفیل کھوسہ نے

اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد حمید لغاری کی زیر نگرانی دکانوں کی آن لائن رجسٹریشن کی اور ورکرز سے بھی ملاقات کر کے معلومات حاصل کیں.

اسی طرح لیبر آفیسر محمد صادق نے شاہد کاٹن فیکٹری کا دورہ کیا

اور ورکرز کے ریکارڈکے معائنہ سمیت کنٹین اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا.

لیبر آفیسر نے ورکرز سے ملاقات کر کے اجرت کی ادائیگی بارے معلومات لیں اور انہیں ڈینگی سے بچاؤکی حفاظتی تدابیر سے بھی آگاہ کیا

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازیخان

جشن عید میلادالنبی 12 ربیع الاولﷺ کے حوالے سے ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر فلیگ مارچ فلیگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ ڈولفن فورس،

ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس کے دستے بھی شامل تھے فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہو کر

روٹ جلوس کے راستہ سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن اختتام پذیر ہوا فلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس کو یہ باور کرانا ہے کہ

ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لۓ تیار ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

انڈس ہائی وے جام پور روڈ پر کار اور رکشہ میں تصادم۔تین خواتین سمیت میں چھ افراد زخمی۔ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہوئے

موقع پر جاں بحق۔ لاش اور زخمی ٹیچنگ ہسپتال منتقل۔ پولیس نے قانونی کاروائی مکمل کرلی۔ ت

فصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے قاتل روڈ نزد ٹویوٹا شوروم کے سامنےکار اور رکشہ کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔

تصادم کے نتیجہ میں تین خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک شخص 65 سالہ غلام عباس سر پر چوٹ لگنے کے سبب موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا

جبکہ دیگر پانچ افرادکو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا

زخمیوں ہونے والے افراد کا تعلق غوث آباد ہزارہ تحصیل کوٹ چھٹہ سے بتایا جارہا ہے اور انکی شناخت محمد ساجد،مسزاسلم، محمد یوسف،

گامن بی بی، صائمہ بی بی سے ہوئی ہے۔ تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس نے گاڑیاں قبضہ میں لیتے ہوئے قانونی کاروائی مکمل کر لی ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

روفیسر عزیز اللہ غوری نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہمیں اس سے کوئی جدا نہیں کر سکتا ہے انشاءاللہ بہت کشمیری عوام کو آزادی ملے گی

اور کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا یہ بات پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس پروفیسر عزیز اللہ غوری نے کشمیر سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ کالج ہذا میں یوم سیاہ مناتے ہوئے طلبہ سے کہی انہوں نے مزید کہا کہ

پاکستان کا بچہ بچہ نہ صرف کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتا ہے بلکہ اسکی آزادی کے لیے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ

وطن عزیز عالمی سطح پر کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہا ہے اور اس جدوجہد آزادی میں پاکستانی عوام بھی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

اس موقع پر پروفیسر منور حسین جتوئی ،اسلم جتوئی، عمر سیال ،محمد امین و دیگر اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریلی بھی نکالی اور آزادی کشمیر کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے موجودہ حکومت بھان متی کا کنبہ

اوراس کاکوئی وژن نہیں ہے جبکہ عمران خان کی سیاست اور اسلوب حکمرانی مرغی ،انڈوں ،بھینسوں،کٹوں اور بھنگ تک محدود وہ ڈیرہ غازی خان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر مرکزی شوری کے رکن شیخ عثمان فاروق،

ضلعی امیر جاوید اقبال بلوچ،نائب امیر شیخ عبدالستار،سٹی امیر سجاد احمد بلوچ اور جنرل سیکرٹری شیخ سعد فاروق،انجمن طلبہ اسلام کے حذیفہ عثمان اور وسیم شہزاد سمیت دیگر موجود تھے لیاقت بلوچ نے کہا کہ

پاکستان بڑے معاشی سیاسی اور اقتصادی بحرانوں سے دوچار ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی انتشار اور شدت کے ذمہ دار عمران خان ہیںجبکہ ان کے تکبر،

غرور اور نااہلی کی وجہ سے عوام کی کو زندگی اجیرن اور سیاسی پارلیمانی نظام کو زمین بوس کردیا ہے انہوں نے کہا کہ

موجودہ حکومت کی نااہلی اس کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے کیونکہ عمران خان نے فوجی آمروںاور بھٹو و شریف خاندانوںکی طرز حکمرانی سے کوئی سبق نہیں

سیکھااور یہ تسلسل قائم ہے لیکن ملک اب اس چیز کا متحمل نہیں ہو سکتا کہ آزمائی قیادت کو اپنے اوپر مسلط کیا جائے جبکہ جماعت اسلامی ملک میں اسلام کی حکمرانی،

سود معاشی نظام کے خاتمے اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے اپنی تحریک و جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائے گی لیاقت بلوچ کا مزید کہناتھا کہ کراچی واقعہ نے ثابت کردیا کہ

عمران خان کی حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے اور عمران خان بے خبر حکمران ہیں جبکہ کراچی واقعہ سے اسٹیبلشمنٹ کی سیاست میں مداخلت نئے انداز میں بے نقاب ہوگئی ہے

اور ہم کراچی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیںلیاقت بلوچ نے کہا کہ سول و ملٹری اسٹیبلشمنٹ 22کروڑ عوام کا اپنے آپ کو حاکم نہ سمجھے نہ ہی انتخابات کو انجینئرکرکے اپنی من پسند شخصیات کو تراش کر قوم پر مسلط نہ کرے

انہوں نے کہا کہ فرانس کے صدر نے دوارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاکر فاترالعقل ہونے کاثبوت دیاہے فرانس کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی مستقل رکنیت سے ہٹایا جائے اور دوارب مسلمانوں کی اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں نمائندگی کے لیے

کسی ایک مسلم ملک کو سیکورٹی کونسل میں نمائندگی دی جائے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لئے کوئی ایکشن پلان نہیں ہے

وزیر اعظم نے سارا وقت جنرل اسمبلی کی تقریر کے نشہ میں گزار دیا ہے اور یہ تاثر گہرا ہوتا جارہا ہے کہ

عمران خان عالمی اسٹیبلشمنت کے سامنے ڈھیر ہو کر لائن آف کنٹرول کو مستقل برڈر تسلیم کر چکے ہیں

ایک سوال کے جواب میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کے نتیجہ میں حکومت چلی گئی تو اس کے ذمہ دار عمران خا ن ہوں گے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

جشن عید میلاد النبی ﷺ پر فرزندان اسلام کو بھر پور سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے ضلعی پولیس کا جامع سیکورٹی پلان مرتب،

ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ۔ ڈی پی او عمر سعید ملک کی طرف سے 12 ربیع الاول پر جشن عید میلادالنبیﷺ کے تمام پروگراموں پر بھاری نفری تعینات،

اہم مقامات پر پولیس پکٹس قائم، جلوس سے قبل سرچنگ و سوئپنگ کرائی جائیگی۔ڈی پی او عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر فرزندان اسلام کو

بھر پور تحفظ فراہم کیا جائے گا، امن کمیٹی ممبران امن و بھائی چارے کو قائم رکھنے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔ضلع بھر میں 51 جلوس نکالے جائیں گے تمام پروگراموں کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

سیکورٹی کے لئے 1000 پولیس افسران و اہلکاران جن میں ایلیٹ فورس کے دستے، ڈوالفن فورس، لیڈیز پولیس ضلع پولیس، ٹریفک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مبارک سعادتوں کے موقع پر فرزندان اسلام کو بھر پور تحفظ فراہم کیا جائے گا اور ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے

تمام پروگراموں پر پولیس اہلکاران کو بائی نیم ڈیوٹی لگا دی گئی ہے ضلع کے داخلی خارجی راستوں،

اہم چوراہوں سمیت پولیس پکٹس قائم کر دی گئی ہیں جبکہ مشکوک اشخاص پر کڑی نظر رکھنے کیلئے سفید پارچات میں بھی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں

ڈی پی او نے کہا کہ تمام پروگراموں سے قبل سول ڈیفنس کے عملہ سے سرچنگ و سوئپنگ کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے پروگراموں کے منتظیمین بھی امن اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھیں

اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گے علماء کرام بھی اپنے خطابات میں اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب نے کمشنر ڈیرہ غازیخان ساجد ظفر ڈال کا تبادلہ کر کے ان کی جگہ

سیکرٹری اوقاف مذہبی امور پنجاب ارشاد احمد کو کمشنر ڈیرہ غازیخان تعینات کر دیا ہے

جبکہ کمشنر ساجد ظفر ڈال کو بطور سیکرٹری (کوآرڈی نیشن ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ارشاد احمد بطور کمشنر ڈیرہ غازیخان آئندہ ایک سے دو روز میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ڈی پی او عمر سعید ملک نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ جشن عید میلاد النبیﷺ 12 ربیع الاول کے جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا

دوران وزٹ روٹ کا جاٸزہ لیتے ہوۓ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کے احکامات جاری کئے

مشکوک افراد پر نظر رکھتے ہوۓ جلوس کی طرف آنے والی گلیوں کو خار دار تاروں اور بیرئیر لگا کر بلاک کیا جاۓ گا

پولیس حفاظتی انتظامات اور ڈیوٹی تمام شرکاء جلوس کے منتشر ہونے تک اپنے اپنے پوائنٹ پر الرٹ رہیں گےجشن عید میلادالنبی کے موقع پر عوام الناس کے تحفظ کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی جاۓ۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد آئین و قانون کی حکمرانی آور عوام کے ووٹ کو عزت دو کی جدوجہد ہے ملک کو نااہل اور نالایق حکومت سے نجات دلائیں گے

ہم شہر کی ترقی کے لئے میگا پراجیکٹ لا کر ترقی یافتہ شہر بنائیں گے نوجوانوں کو روز گار دینے کے لئے ڈیرہ غازی خان میں انڈسڑیل زون قائم کرکے پسماندگی غربت اور

افلاس کا خاتمہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ ورکرز اتحاد کے آفس میں حاجی صادق اور انکے ورکرز کی شمیولت کے موقع پر کیا ینگ ورکرز آفس میں سینکڑوں کارکنان کی جانب سے سردار اویس خان لغاری،

سردار احمد خان لغاری، سید عبدالعلیم شاہ، سید عمران شاہ شیخ ریاض اللہ والا کی آمد کا خیرمقدم کیا گیا جبکہ شیخ سرفراز نے اپنے گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ رہے

اور غیر فعال قیادت ہونے کی وجہ سے دور چلے گئے مگر سردار اویس خان لغاری نے ان فاصلوں کو ختم کر دیا مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لئے اس کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ہونگے

اس موقع پر شیخ حاجی صادق، شیخ سرفراز ،مبشر انصاری ،شیخ ساجد شفیق و دیگر نے اپنے گروپ سمیت شمولیت کا اعلان کیا جس پر سردار اویس خان لغاری اور

سید عبد العلیم شاہ نے ینگ ورکرز کی مسلم لیگ ن میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا سردار اویس احمد خان لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ک

ہ مسلم لیگ کو نقصان پہنچانے والوں کی اب مسلم لیگ میں کوئی گنجائش نہیں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے اور نااہل نیازی چور چور کے نعرے لگا رہا ہے

حکومت سے عوام کی نفرت کے نتیجے میں مسلم لیگ ( ن ) کی مقبولیت بڑھ رہی ہے اور میاں نواز شریف کے بیانیے کو تقویت مل رہی ہے

جلد اس حکومت کا خاتمہ ہو گا اس موقع پر شیخ محمد علی سابق چیئرمین بیت المال ،شیخ محمد بلال اور سرور صدیقی و دیگر موجود تھے۔

About The Author