جنوری 10, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق کپتان سلیم ملک پر پابندی برقرار

جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں نے درخواست کو غیر فطری قرار دے دیا

سابق کپتان سلیم ملک پر پابندی برقرار

انڈیمپینڈنٹ ایڈجوڈیکیٹر نے کرکٹر کی درخواست مسترد کردی

جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں نے درخواست کو غیر فطری قرار دے دیا

پی سی بی کو ہدایت کی کہ ٹرانسکرپٹ کی اوریجنل ٹیپس کی تصدیق کروائے بغیر

اسے درخواست گزار کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکتا

گیارہ صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سلیم ملک پی سی بی سے میچ فکسنگ کے معاملے پر کلئیرنس کے خواہاں ہیں

مگر ایک ہی وقت میں کرکٹ اکیڈمی میں ملازمت اور پی سی بی سے این او سی بھی چاہتے ہیں اس لیے یہ استدعا قبول نہیں کی جاسکتی

فیصلے میں درخواست گزار کو اپنا رویہ بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے

جبکہ پی سی بی کو ٹرانسکرپٹ کی اوریجنل ٹیپس کی تصدیق کروائے بغیر

اسے درخواست گزار کے خلاف استعمال نہ کرنے کے علاوہ سلیم ملک کی

بیٹنگ کوچ سے متعلق درخواست پر خود فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

About The Author