مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

ضلع راجن پور میں نوجوان نسل کو معاشرتی اور اخلاقی برائیوں سے بچانے کے لیئے کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا،

کھیلوں کے میدان،مواقع اور سہولیات مہیاءکرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے،ضلعی اور تحصیل سطح پر فنڈز تو جاری ہوتے ہیں مگر ثمرات سےنوجوان طبقہ آج بھی محروم،

ضلع راجن پور جوکہ چار تحصیلوں،میونسپل کمیٹیوں اور سات ٹائون کمیٹیوں کے علاوہ سینکڑوں ویلج ،

نیبر ہڈ کونسلز پرمشتمل لاکھوں کی آبادی والا انتہائی پسماندہ ترین پنجاب کا آخری ضلع جس کا وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی اپنی اکثر تقریروں میں پسماندگی کاذکر کرتے رہے ہیں

مگر یہاں کی ساٹھ فیصدکم و بیش کے لگ بھگ نوجوان آبادی کے لئے کوئی پیکچ نہ دےسکے

جسکےسبب سابقہ ادوار سے لیکر آج تک یہاں کے نوجوان مختلف معاشرتی اور اخلاقی برائیوں کا بدقسمتی سے تو شکار ہوئے

مگر کھیلوں کے حوالے سے مناسب سہولیات،مواقع اور کھیل کے میدان نہ ہونے کے سبب انتہائی مایوسی کاشکار ہیں

اگر کھیلوں کےمناسب مواقع میسر ہوں تو یہاں کے نوجوان اپنے اندرچھپی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیساتھ ساتھ ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں

معاشرتی اور اخلاقی برائیوں سےبچائو بھی ممکن ہوسکتا اور کھیلوں کے فروغ سے ہسپتال ویران اورصحت و خوشحالی کو بھی فروغ ملے گا،

کیونکہ نوجوانوں کو تحریک انصاف کی حکومت سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اس حوالے سے وزیراعظم پاکستان،

وزیر اعلی پنجاب متعلقہ وفاقی وصوبائی وزیر برائے کھیل و نوجوانوں کی فلاح و بہبود سےضلع راجن پوراوراسکی چاروں تحصیلوں میں اسٹیڈیم،

مکمل سہولیات،تمام شہروں و دیہاتوں میں کھیلوں کےمیدان پارکس کے لیئے جگہ کی فراہمی،

کھیلوں کے مواقع اور مکمل سہولیات کی فراہمی کااہلیان راجن پور و نوجوانوں کیطرف سے بھر پورمطالبہ کیا گیا ہے.

%d bloggers like this: