مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کی غلہ منڈی میں آڑھتیوں کے ساتھ میٹنگ

اجلاس میں غلہ منڈی کے تاجروں کو درپیش سیوریج اور سڑکوں،سٹریٹ لائٹنگ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی

اس موقع پر صدر غلہ منڈی سردار جان عالم خان لغاری، چیئر مین عرفان احمد پراچہ،وائس چیئر مین بشیر احمد لغاری،جنرل سیکرٹری حاجی خادم حسین کھرل،

نائب صدورملک سعید الحسن جڑھ،سعید اللہ پراچہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شرجیل اجمل بھٹہ،اویس ثاقب اور دیگر عہدیداران موجود تھے

رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ غلہ منڈی ہماری اجناس اور بلوچستان کی زرعی پیداوار کا اہم مرکز ہے

لیکن سابق حکومتوں کی عدم توجہی کے باعث یہ کاروبار کے بڑے مرکز کے بجائے مسائل کا مرکز بن گئی ہم غلہ منڈی کے مسائل کے حل کے لئے اور کاروباری سرگرمیوں کے

فرو غ کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کا رلائیں گے غلہ منڈی میں سڑکوں کی تعمیر،سیوریج کی تعمیر اور سٹریٹ لائٹس کی فوری فراہمی کے لئے خصوصی فنڈز،ضلعی ترقیاتی کمیٹی سے منظور کرا کر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کرائیں گے

اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران سٹی،صدر غلہ منڈی سردار جان عالم خان لغار ی، سرپرست حاجی شیخ محمد علی،سینئر نائب صدر سجاد کریم رند،نائب صدور حاجی محمد حسین،شیخ محمد حنیف،سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج،

سیکرٹری فنانس حاجی لطیف سپل،چیئر مین مجلس عاملہ حاجی رانا نذیر احمد،وائس چیئر مین میاں محمد ایوب و دیگر نے رکن صوبائی اسمبلی کو شہر میں موبائل مارکیٹ،الیکٹرونکس مارکیٹ،گھنٹہ گھر بازار،

اور دیگر مارکیٹوں میں سیوریج کی بندش اور بجلی کے بلوں کی عد م ادائیگی پر واٹر سپلائی کنکشن منقطع کر نے کے آئے روز کے معاملات پر بھی

خصوصی طور پر ضلعی انتظامیہ،میونسپل کارپوریشن حکام کے ساتھ مسئلہ حل کرانے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ

وزیر اعلیٰ نے سیوریج اور شہر کی سڑکوں کی تعمیر کے لئے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے اور فنڈز بھی جاری کر دیئے ہیں جن پر کام کا آغاز ہو گیا ہے

انشاء اللہ جلد پی ٹی آئی کی حکومت ان مسائل کو حل کر کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرے گی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کے حوالے سے عوام کو ریلیف دلایاجائے گا جس کیلئے ہر محاذ پر کام کیا جارہاہے.

سبزی منڈیوں میں نیلامی سے لے کر ریڑھی بانوں تک نرخوں کو چیک کیا جا رہاہے. چاروں اضلاع میں پرائس مجسٹریٹس کو فعال کر دیا گیاہے کہ

وہ مارکیٹوں میں نکلیں اور اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے.

سہولت بازاروں میں معیاری اشیاء فراہم کی جارہی ہیں. انہوں یہ بات گزشتہ روز آر پی او محمد فیصل رانا کے ہمراہ سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہی.

کمشنر نے آڑھتیوں اور کاشتکاروں سے بھی ملاقات کی. کسان پلیٹ فارم کا بھی جائزہ لیا. پھل اور سبزیوں کی کھیتوں سے منڈی تک منتقلی کے مراحل اور اخراجات کے ساتھ

مارکیٹوں میں قیمتوں کی موجودہ صورتحال کا موازنہ کیا. کمشنر نے کہاکہ حکومت ہر طبقہ کو ریلیف دینا چاہتی ہے.

کاشتکار اورآڑھتی اپنا منافع کم رکھیں تاکہ ریڑھیوں سے بھی پھل اور سبزیاں عام لوگوں کی دسترس میں رہیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں پولیو مہم 26اکتوبر سے شروع ہو گی جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ

پولیو مہم میں کامیابی کے علاوہ کسی کے پاس کوئی آپشن نہیں. مائیکرو پلان کے تحت ہر ٹارگٹ بچے تک رسائی حاصل کر کے حفاظتی ویکسین پلائی جائے. بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخواہ کی سرحدوں سے منسلک،

پہاڑ اور دریائی علاقوں کی وجہ سے ڈیرہ غازیخان پولیو وائرس کے حوالے سے انتہائی حساس اضلاع میں شامل ہے اس لیے ضلع کے داخلی وخارجی مقامات کو سیل کرنا ہوگا. پانچ سال تک کے ہر بچہ کو پولیو کی ویکسین پلانے پر ہی ضلع کی حدود میں

داخل ہونے دیا جائے. پولیو کے قطرے مضر صحت نہیں کئی بار بھی بچوں کو قطرے پلائے جاسکتے ہیں اس لیے ریکارڈ کو نہ دیکھا جائے بلکہ ضلع میں داخل ہونے والے ہر بچہ کو ٹیمیں قطرے پلائیں چاہے وہ کسی بھی علاقہ میں ہوں.

بی ایم پی، بلوچ لیوی، پنجاب پولیس، ٹریفک پولیس، پٹرولنگ اور دیگر سکیورٹی فورسز ٹرانسپورٹ کو روکنے سمیت قطرے پلانے تک ہر مرحلے میں پولیو ٹیمو ں کے ساتھ تعاون کریں.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ قطرے پلانے کے ساتھ فنگر اور ڈور مارکنگ سمیت ضروری ریکارڈ مرتب کیاجائے.

گزشتہ ادوار میں رپورٹ ہونے والے کیسز کے علاقوں کو خصوصی فوکس کیا جائے. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ مہم میں 3400سے زائد افرادی قوت حصہ لے گی

اور سات لاکھ کے قریب بچوں کو قطرے پلانے کا ابتدائی ٹارگٹ مقرر کیاگیاہے. موسمیاتی تغیر کی وجہ سے پہاڑوں کی آبادی میدانی علاقوں کا رخ کر سکتی ہے

اس لیے خانہ بدوش بستیوں اور کرایہ کی عمارتوں کو خصوصی فوکس کیا جائے گا. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق سمیت دیگر افسران موجود تھے

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سموگ کے پھیلاؤ کے پیش نظر تحصیل سطح پر حفاظتی،

احتیاطی و پیشگی اقدامات کیے جارہے ہیں. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ز نے تحصیل انسداد سموگ کمیٹیوں کے ا جلاس طلب کیے.

کمیٹیوں نے اینٹوں کے بھٹوں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، صنعتی اداروں اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کو خصوصی فوکس کیا.

سات نومبر سے اینٹوں کے بھٹوں پر پابندی پر سو فیصد عملدرآمد کیلئے لائحہ عمل مرتب کیاگیا. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا. تحصیل میں آگاہی مہم چلانے پر بھی زور دیاگیا

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں ویٹرنری ڈسپنسریوں کی نئی عمارتیں تعمیر کرنے کے ساتھ

موجودہ عمارتوں کو اپ گریڈ کیا جارہاہے. تحصیل کوہ سلیمان سمیت ضلع کے مختلف مقامات پر ویٹرنری ڈسپنسریز کی عمارتیں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں.

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نظام الدین اوردیگر افسران کے ہمراہ تونسہ،

بستی بزدار، بستی کلو والی میں سول ویٹرنری ڈسپنسریز کی نئی عمارتوں میں چیک لسٹ کے مطابق معیار اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا. سول ویٹرنری ڈسپنسری کوٹ قیصرانی، جھوک بودو، وہوا اور نتکانی کا بھی معائنہ کیاگیا.

ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے تحصیل تونسہ کی مختلف ویٹرنری ڈسپنسریوں کے معائنہ کے دوران سٹاف کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری بھی چیک کی اورمویشیوں کے بہتر علاج معالجہ کیلئے ہدایات جاری کیں

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛.

ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان کی تحصیل کوہ سلیمان بھیڑ بکریوں اور دیگر مویشیوں کی پیداوار کے حوالے سے صوبہ میں نمایاں مقام رکھتی ہے.

قبائلیوں کا ذریعہ معاش لائیو سٹاک سے وابستہ ہے جس کو دیکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے تحصیل کوہ سلیمان میں جدید ویٹرنری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ

مستعد سٹاف متعین کیا. ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ لغاری نے دیگر سٹاف کے ہمراہ دشوار گزار پہاڑی راستوں کو عبور کرتے ہوئے مویشیوں کی ویکسی نیشن اور

علاج معالجہ کے عمل کی نگرانی کی. انہوں نے کہاکہ مویشیوں کے علاج کیلئے تمام ممکنہ وسائل استعمال میں لائے جا رہے ہیں

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان میں قبائلی تھانوں کی خستہ عمارتوں کی جگہ جاذب نظر عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں.

ڈپٹی کمشنر وسینئر کمانڈنٹ طاہر فاروق، کمانڈنٹ حمزہ سالک اوردیگر افسران مٹیریل کے معیار کے ساتھ مدت تکمیل کو مدنظر رکھتے ہو ئے منصوبوں کو مانیٹر کر رہے ہیں

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈیرہ غازیخان وسیم اختر جتوئی نے بتایاکہ ہنگلوں کچھ میں بی ایم پی تھانہ کی عمارت تکمیل کے آخری مراحل میں ہے.

وزیر اعلی پنجاب تھانوں کی عمارتوں سمیت دیگر منصوبوں کاافتتاح کریں گے. منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛؛؛

ڈیرہ غازیخان

ڈویژنل محکمہ سپورٹس ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی مہم کے تحت آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیاگیا.

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن کے علاوہ ارشد علی، خالد محمود، سپورٹس تنظیموں کے عہدیداروں،

کھلاڑیوں اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی. ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے کہاکہ

ڈینگی بخار سے بچاؤ کیلئے مچھر کی پرورش گاہوں کو ختم کرنا ضروری ہے.

ڈینگی متاثرہ سے صحت مند شخص کو بیمار کرسکتا ہے. اس لیے معتدل موسم میں خاص احتیاط کی ضرورت ہے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں ناجائزمنافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کا سلسلہ جاری ہے.

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مارکیٹوں کامعائنہ کر کے بھاری جرمانے کر رہے ہیں. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے

گرانفروشوں کو دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفارنے کہاکہ

مارکیٹوں میں سرکاری نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کو یقینی بنایا جا رہاہے.

پولٹری، پھل اور سبزیوں کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر متعین کیے جاتے ہیں

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛.

ڈیرہ غازیخان

رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے گزشتہ روز ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا. انہوں نے فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ ڈاکٹرز او ر

پیرا میڈیکل سٹاف سے بھی ملاقات کی. اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز بھی موجود تھے.

ایم پی اے نے کہاکہ طب مسیحائی پیشہ ہے. دکھی انسانیت کی خدمت کر کے دین اوردنیا میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے. انہوں نے کہاکہ

حکومت شعبہ صحت کی بہتری اور ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے.

ملازمین بروقت حاضری یقینی بنائیں ڈاکٹرز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خود کو بطور مثال پیش کرتے ہوئے کورونا وائرس کی ایس او پیز پرعملدرآمد کریں ماسک،

گلوز اور سینیٹائزر کا باقاعدگی سے استعمال کرنے کے ساتھ عوام کو بھی آگاہی دیں. دریں اثنا ء ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے ہسپتال میں

زیر علاج پی ٹی آئی کے ورکر شہروز سانول کی عیادت بھی کی

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازیخان

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے گزشتہ روز حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا.انہوں نے کہاکہ

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر شہر میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے وعدوں کی تکمیل کر رہے ہیں. گھنٹہ گھر سے کامرس کالج اور تھانہ سول لائن،ارشاد نوحی پارک تا لیاقت چوک، انڈس ہوٹل تا راجپوت کالونی روڈز کی تعمیر جاری ہے.

بلاک سی اور ڈی میں ٹف ٹائلز کی تنصیب کی جارہی ہے. چوک چورہٹہ سے محبوب آباد، نورنگ آبادروڈ مکمل کر لیاگیا جس پر دو کروڑ روپے خرچ کیے گئے.

مشیر صحت نے کہاکہ مانکہ کینال تک گرلز کالج، الفلاح بنک تا مانکہ کینال روڈ، دستی پل تا کالج چوک،

مانکہ کینال تا کھوسہ پارک روڈ، خدا بخش چوک تا ملتان مین روڈ، امین ٹاون بستی جڑھ والا، بستی عبدالرحمن لغاری،

چنگوانی چوک گلشن آباد، خیابان سرور ملتان روڈ تا نیشنل بنک مسجد چوک روڈ، وقار کنٹین تا کوئٹہ روڈ کی تعمیر پر کام کیاجا رہا ہے. عوام ترقیاتی منصوبوں پر نظر رکھیں

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازیخان

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حافظ احمد طارق کی ہدایت پر ٹیموں نے گزشتہ روز ڈویژن بھر میں کارروائی کی. سرکل آفیسر لیہ ملک اظہر حسین نے

موضع سویہ جٹی میں 100000000 روپے مالیت کا 20کنال سرکاری رقبہ واگزار کرا کے محکمہ کے حوالے کیا.

اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہیر احمد نے کمپرومائزڈ ریکوری کی مد میں 400000روپے ریکور کر کے مدعی کو فراہم کیے.

ضلع راجن پور سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالشکور نے ریکوری کی مد میں 1752049روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے.

ضلع ڈیرہ غازیخان سے سرکل آفیسر محمد ارشد نے کرایہ کی مد میں 18963روپے،

ضلع مظفرگڑھ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل ندیم اور ضلع ڈیرہ غازیخان سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحمن نے ڈائریکٹ ریکوری کی

مد میں 434235 روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے. انٹی کرپشن عدالت نے گزشتہ روز 28کیسز کی سماعت کی

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازیخان

مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کا دورہے کیا اور آئی سی یو وارڈ میں داخل پی ٹی آئی کے ورکر شہروز سانول کی عیادت کی.

انہوں نے ٹراما سنٹر اوردیگر شعبوں کا بھی دورہ کیاانہوں نے کہاکہ

ہسپتال میں مریضوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ڈی ایم ایس ڈاکٹر ظفر نے مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی کو مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفننگ دی

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛.

ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا نے ”محفوظ ڈی جی خان ریجن“ پلان پر عمل در آمد شروع کر دیا،پہاڑی علاقوں سے شہری علاقوں کی طرف آنے والے راستوں پر پولیس کی چیک پوسٹیں

قائم کر دیں،آر پی او کا چیک پوسٹوں کا دورہ،اہلکاروں سے گھل مل گئے،چیک پوسٹوں کی سیکورٹی سمیت ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں اور افسران کو انسانی تقاضوں کے

مطابق تمام سہولیات فراہم کر دیں،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن،

آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کی روشنی میں ”محفوظ ڈی جی خان ریجن“ کے لئے سیکورٹی کے ماسٹر پلان پر عمل در آمد شروع کر دیا ہے،

آر پی او فیصل رانا نے پہاڑی علاقوں میں قیام امن کی ذمہ دار بارڈر ملٹر ی پولیس کے افسران کے ساتھ بھی میٹنگ کر کے قانون شکنوں کے خلاف قانون کے

آپریشن کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی طے کی،جس کے تحت پولیس اور بارڈر ملٹری پولیس اطلاعات اور معلومات کے تبادلے کے بعد

اپنے اپنے قانونی صوابدیدی دائرے میں ایسے اقدامات اٹھائیں گی جس سے ہر قسم کے قانون شکن کو قانون کے شکنجے میں جکڑا جا سکے گا،

آر پی او فیصل رانا ”محفوظ ڈی جی خان ریجن“ پلان پر عمل در آ‘مد کے لئے خود نکل پڑے انہوں نے گزشتہ روز پہاڑی علاقہ سے ملحقہ کچھی کینال کے علاقہ میں

چھابری بالا پل،پل گجوجی،پل یارو اورکوٹ مبارک کچھی کینال پل پر بنائی گئی پولیس چیک پوسٹوں کا دورہ کیا،

آر پی او نے ان چیک پوسٹوں کے سیکورٹی انتظامات اور پہاڑی علاقوں سے وارداتوں کے لئے شہری علاقوں کی طرف آنے والے قانون شکنوں کی قانون کے مطابق گرفتاریوں کے انتظامات کا جائزہ لیا،

آر پی او اس موقع پر چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں سے گھل مل گئے،فیصل رانا کے مروت بھرے بے تکلفانہ رویے سے پولیس افسران اور اہلکار خاصے جذباتی ہو گئے،

آر پی او فیصل رانا نے پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگوائے،جس کے جواب میں پولیس چیک پوسٹوں پر تعینات افسران اور اہلکاروں نے ”پکڑنا پکڑنا ہے،قانون شکنوں کو پکڑنا ہے“ کہ نعرے لگائے جس سے ماحول خاصا جذباتی ہو گیا،

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ قانون شکنوں کے خلاف قانون کی جنگ میں افسر اور اہلکاروں کے ساتھ نہیں ان کے آگے کھڑا ہوں گا،

ریجن کے چپے چپے پر قانون کی حکمرانی تھی قانون کی حکمرانی ہے اورخدا کے فضل و کرم سے قانون کی حکمرانی رہے گی،

ریجن میں نہ کوئی نو گو ایریا تھا نہ کوئی نو گو ایریا ہے اور نہ ہی کوئی نو گو ایریا بننے دیا جائے گا،

انہوں نے کہا کہ پولیس چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس والوں کے تمام تر انسانی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ

قانون نے ہمیں اختیارات اور ریاست نے وسائل دئیے ہیں جن کو استعمال کر کے ہم ہر قسم کے قانون شکن کو قانون کے شکنجے میں جکڑ کر یہاں سے چلتا کریں گے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

قرآن کریم ہمارے لیے حیات کی کتاب ہے۔جسے ہم نے ریشمی غلافوں میں سجا کر رکھ دیاہے یا موت کے وقت کسی کے سرہانے سورہ یس پڑھ لی تا کہ

مرنے والے کی موت آسان ہو جائے۔اللہ کریم کا احسان عظیم ہے جس نے ہمیں اپنے ذاتی کلام سے نوازاتا کہ

زندگی کے ہر پہلو میں ہم راہنمائی حاصل کر سکیں۔اس کے برعکس جب ہم اپنی عقل و دانش کا استعمال کرتے ہوئے عمل کرتے ہیں

تو پھر ہم سیدھے راستے سے بھٹک جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے

جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ زندگی کی اس فرصت کو غنیمت جانتے ہوئے صالح اعمال اختیار کرنے چاہیے اگر ہم اپنے آپ کو سیدھی راہ پر چلا لیں تو موت کی سختی سے ڈرنے کی بجائے

بندہ مومن موت کو اللہ کریم سے ملاقات کا سبب سمجھتا ہے۔اور خود کو حق کی راہ کامسافر گردانتا ہے۔

دین اسلام کی تعلیمات بندے کو معاشرے میں رہنے کا سلیقہ سکھاتی ہیں بندہ مومن سے معاشرے میں ہمیشہ خیر ہی ہوتی ہے۔عین جنگ میں بھی فصل تباہ کرنے سے منع فرمایا گیا

ہے،پانی کے ضیا ع پر قید لگا دی غرض کے زندگی کے ہر پہلو میں راہنمائی عطا فرمائی جو عین انسانی فطرت کے مطابق ہے۔

اور صدیا ں گواہ ہیں کہ ارشادات محمد الرسول اللہ ﷺ آج بھی ویسے ہی نتائج دے رہے ہیں جیسے صدیاں پہلے تھے۔

ہم اپنی پسند پر اپنی انا میں آکے یا تکبر میں خود سے فیصلے کریں گے تو نتائج بھی پھر ویسے ہی آئیں گے انسان کے ہر کام میں ہر وقت بہتری کی گنجائش باقی رہتی ہے۔

جب کہ اللہ کریم کے قوانین فطرتی ہیں جو قیامت تک قابل عمل بھی ہیں اور سہل بھی۔یاد رہے کہ راوں ماہ ولادت باسعادت کے حوالے سے بعثت رحمت عالم ﷺ کے موضوع پرملک کے طول وعرض میں جلسے اور سیمینار منعقد ہو رہے ہیں

جس میں جلسہ 25 اکتوبر راولپنڈی،26 اکتوبر اسلام آباد،29 اکتوبر ملتان، 30 اکتوبر ڈیرہ نور ربانی کھر،31 اکتوبر ڈی آئی خاں،4 نومبرکوٹلی کشمیر،8 نومبر مرکز دارالعرفان منارہ اور 15 نومبر کو فیصل آباد میں ہو گا۔

ان تمام پروگرامز میں شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خصوصی خطاب فرمائیں گے جو کہ سلسلہ عالیہ کے فیس بک آفیشل پیج اور یوٹیو ب آفیشل چینل پر براہ راست دکھائیں جائیں گے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

پولیس تھانہ جھوک اترا نے علیحدہ علیحدہ کاروائیاں کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور شراب فروشوں کو گرفتاری کر لیا۔

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان عمر سعید ملک کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جھوک اترا اور ان کی ٹیم نے علیحدہ علیحدہ کاروائیاں کر کے ملزمان محمد حسیب ولد حاجی الیاس قوم لاشاری سکنہ غوث آباد سے

پسٹل 30 بور بمع 02 عدد زندہ روند برآمد،واصل ولد محمد منشاء قوم بودلہ سکنہ موضع غوث آباد سے دو عدد کینیں دیسی شراب جس کے ایک کیںن میں 30 لیٹر شراب

اور دوسرے کین میں 25 لیٹر شراب برآمد،محمد نوید ولد محمد اسماعیل قوم راجپوت سکنہ غوث آباد سے شراب دیسی 8 لیٹر برآمد ،

محمد انور ولد رحیم بخش قوم لغاری سکنہ حیدر قریشی سے 40 عدد شراب (کپیاں) کی بوتلیں برآمد کر لی۔گرفتار کیے گئے

ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ جھوک اترا میں مقدمہ درج کرلیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ جھوک اترا کا کہنا تھا کہ

جھوک اترا پولیس علاقے کو سماج دشمن أور جرائم پیشہ عناصر سے کو پاک کرنے کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان پولیس عوام کو انصاف اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر دم کوشاں۔پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کی کاروائی موٹر سائیکل چوری کی مد

میں 20 ہزار روپے ریکور۔ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ محمد یونس کی جانب سے چوری شدہ موٹر سائیکل کے پیسے 20 ہزار روپے ریکور کر کے اسے موٹر سائیکل کے

اصل مالک محمد احمد ولد واجد علی قوم راجپوت سکنہ کوٹ چھٹہ کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر مدعی نے ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ محمد یونس کا شکریہ ادا کیا اور دل سے ڈھیروں دعائیں دی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا کی طرف سے ریجن میں لگائی جانے والی کھلی کچہریوں کو نتیجہ خیز بنانے کے اقدامات شروع،علی پور میں لگائی گئی کھلی کچہری میں پیش ہونے والے

ایک ایک مردو خاتون کی درخواست پر متعلقہ آفیسر سے خود فالو اپ لیا، درخواست دینے والوں سے بھی رابطہ کیا،

قانونی کارروائی نہ کرنے والے افسران کو شوکا زنوٹس جاری کر دئیے،تفصیلات کے مطابق ریجن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ”کھلی کچہری فالواپ“پالیسی نافذ کرتے ہوئے اس پر

عمل در آمد شروع کر دیا،انہوں نے دفتر آتے ہی چند روز قبل ضلع مظفر گڑھ کے علاقہ علی پور میں لگائی گئی کھلی کچہری میں پیش ہونے والے178 مردو خواتین سائلین کا

ریکارڈ منگوایا،آر پی او فیصل رانا نے جن درخواستوں پر قانونی کارروائی کے لئے دی گئی وقتی ڈیڈ لائن پوری ہو گئی

ان کے متعلقہ افسران کو ٹیلی فون کر کے قانونی کارروائی سے متعلق پوچھا،انہوں نے کہا افسران کو ہدائت کی کہ وہ درخواست دینے والوں کے ساتھ بھی رابطہ کر کے

انہیں قانونی کارروائی سے متعلق آگاہ کریں،آر پی او فیصل رانا کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کی طرف سے دی جانے والی درخواست اگر قابل دست اندازی پولیس ہے

تو اس پر فوری سے بھی پہلے قانونی کارروائی ہونا چاہیے کہ یہ ہر شہری کا حق ہے اور یہ حق انہیں قانون دیتا ہے،

آر پی او فیصل رانا نے ان افسران کو شو کاز نوٹس جاری کئے جنہوں نے قانونی کارروائی کے حوالے سے دی گئی مدت کے دوران قانونی کارروائی نہیں کی اور آر پی او آفس کو حالات و واقعات سے آگاہ نہیں کیا،

آر پی او فیصل رانا کا کہنا تھا کہ فالواپ پولیسنگ ہی ثمر آور اور نتیجہ خیز ہوتی ہے،جن معاملات میں پولیس کے ماتحت افسران سے فالو اپ نہیں لیا جاتا

وہاں پولیس سستی اور تساہل کا شکار ہو جاتی ہے،قانونی کارروائی میں تاخیر گناہ گار کا بے گناہ اور بے گناہ کو گناہ گار بنانے کا شاخسانہ بھی بن جاتی ہے

جبکہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف بھی ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ میں اپنے دفتر میں ایک خصوصی ڈیسک قائم کر رہا ہوں

جو میری کھلی کچہریوں میں پیش ہونے والے سائلین کی درخواستوں پر قانونی کارروائی کے حوالے سے فالو اپ لے گا

یہی ڈیسک درخواست دینے والوں سے بھی رابطہ رکھے گا۔

%d bloggers like this: