دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں کوروناسے متاثر ڈاکٹر سید وقار احمد زندگی کی بازی ہار گئے

کورونا کی تصدیق کے بعد وہ گزشتہ کچھ دنوں سے ضیاء الدین اسپتال میں زیر علاج تھے

کورونا وائرس نے ایک اور مسیحا کی جان لے لی۔

کراچی میں کوروناسے متاثر ڈاکٹر سید وقار احمد زندگی کی بازی ہار گئے۔۔

جناح اسپتال کی ایگزیکٹوو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ

ڈاکٹر وقار احمد جناح اسپتال کے سابق پروفیسر تھے۔ کورونا کی تصدیق کے

بعد وہ گزشتہ کچھ دنوں سے ضیاء الدین اسپتال میں زیر علاج تھے۔

پروفیسر وقار احمد انتقال سے پہلے کالج آف فزیشن اینڈ سرجن میں خدمات انجام دے رہے

تھے۔

وہ انیس سو ستاسی میں جناح اسپتال سے وابستہ اور دوہزار بارہ میں ریٹائر ہوئے ۔

چند روز پہلے بھی جناح اسپتال کے سابق مسیحا

ڈاکٹر عثمان بھی کورونا کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

About The Author