جنوری 15, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ٹی اے کا غلط معلومات پھیلا نے والے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

پلیٹ فارم غلط معلومات کے پھیلاؤ کے لیے پروپیگنڈا ہتھیار کے طور پر استعمال نہ ہو۔

پی ٹی اے نے ٹویٹر سے پاکستان کے خلاف غلط معلومات پھیلا نے والے اکاؤنٹس کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹویٹر انتظامیہ سے کہا ہے کہ

وہ مواد کو اعتدال پر رکھنے والی اپنی ٹیموں کو فوری طور پر متحرک کرتے ہوئے

اس با ت کو یقینی بنائے کہ پلیٹ فارم غلط معلومات کے پھیلاؤ کے لیے پروپیگنڈا ہتھیار کے طور پر استعمال نہ ہو۔

پاکستان، اس کے شہروں اور اداروں کو نشانہ بناتے ہوئے غلط اور بے بنیاد معلومات پھیلانے کی موجودہ مہم کے تناظر میں، پی ٹی اے نے ٹویٹر پر زور دیا ہے

کہ وہ اس مہم میں شامل ہینڈلز کو مؤثر طریقے سے بلاک کرے۔

یہ بات ریگولیٹر کے لیے مایوس کن ہے کہ بے بنیاد معلومات کے پھیلاؤ میں ٹویٹر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔

تاہم، وہ اب بھی استثنیٰ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

پی ٹی اے نے پلیٹ فارم سے کہا ہے کہ

وہ اپنے اصولوں اور پالیسیوں کے مطابق ایسے اکاؤنٹس کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

About The Author