اپریل 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ریاض حسین کے ہمراہ صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی راجن پور کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

اوراشیائے خوردونوش کی طلب و رسد میں توازن رکھنے کے حوالے سے کسانوں اور آڑھتیوں سے بات چیت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے کہا کہ لوگوں کو حکومتی مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔

ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی ہرگز برداشت نہیں ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ

ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاون کیا جائے اور اس ضمن میں کسی سے بھی کوئی رعایت نہ کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کسی بھی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کروں گا۔بعد ازاں انہوں نے سہولت بازار راجن پور کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے آٹا ،چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کے اسٹال کا معائنہ کیا۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ سہولت بازار میں تمام بنیادی ضرورت کی اشیاءوافر مقدار میں دستیاب ہونی چاہئیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

جام پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ سہولت بازاروں کا قیام حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے ۔

صارفین کواشیائے ضروریہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت ہونی چاہئیں۔خلاف ورزی کرنے والوں کو پابند سلاسل کیا جائےگا ۔

یہ باتیں انہوں نے اجلاس کے دوران اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی سے تحصیل روجھان کی سہولت بازار اور مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی بارے استفسار کرتے ہوئے کیں۔

انہوں نے کہا کہ گراں فروشوں اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے

تاکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام لا کر عوام کو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ریلیف دیا جاسکے ۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کہا کہ

مہنگائی کی موجودہ صورت حال اور اس سلسلہ میں انتظامی غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
جام پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے ویثرن کے مطابق شہروں کو ”کلین اینڈ گرین پنجاب مہم “ کے تحت صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جا رہا ہے

۔تحصیل روجھان کی صفائی میں کوئی کمی نہ رکھی جائے ۔میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر صفائی کی خود نگرانی کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل روجھان کے

دورہ کے موقع پر میونسپل کمیٹی کے دفتر میں ”کلین اینڈ گرین پنجاب مہم “ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی کے ہمراہ سہولت بازار کا دورہ کیا۔

انہوں نے اشیائے ضروریہ کے نرخ اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے جوان ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے سہولت بازار میں موجود صارفین سے بھی بات چیت کی اور اشیاءکی کوالٹی بارے استفسار کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے سہولت بازار میں لگائے گئے تمام اسٹالز کا معائنہ کیا۔انہوں نے دورہ کے دوران لوگوں کی شکایات سنیں اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
جام پور

( آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال روجھان کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور مریضوں کی دی جانے والی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات میں کسی قسم کی کمی نہیں آنی چاہئے۔

اس موقع پر انہوں نے وارڈ کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں کی خیریت دریافت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ

حکومت پنجاب کی اسپتالوں میں عوام کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ مریضوں سے خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

جام پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ارشاد حسین بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی تعلیم دوست پالیسی کے تحت ضلع راجن پور کے متعدد کالجز میں بی ایس کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

یہ راجن پور کے طالب علموں کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں گھر میں ہی اعلیٰ تعلیم کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ۔اس حق کو ادا کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام کالجز میں داخلے میرٹ کی بنیاد پر کئے جا رہے ہیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

جام پور

( آفتاب نواز مستوئی )

اسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق احمد کی زیر صدارت ایڈوائزری کمیٹی منی صنعت زار جام پور اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ادارے کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

منیجر صنعت زار نے ادارے بارے بریفنگ دی۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق احمد نے کلاسز کا معائنہ کیا۔

ادارے کی صفائی ،بچوں کی تعداد کا بھی معائنہ کیا۔حالات تسلی بخش ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ منیجر صنعت زار کی کاوشوں سے ادارے میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے منیجر صنعت زار کو ہدایت کی کہ اس ادارے میں زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارے میں بہت جلد کمپیوٹر اور کوکنگ کی کلاسز جلد شروع کی جائیں گی۔اس موقع پر ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران نے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

پورے ملک کیطرح حاجی پورشریف میں بھی جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم پورے مذہبی جوش و جذبے اورانتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائے گا.

اہلسنت کی مذہبی جماعتوں جماعت اہلسنت،جمعیت علماء پاکستان،تحریک منہاج القران، انجمن طلبہ اسلام،میلاد کمیٹی حاجی پور شریف کے عہدیداران ،

کارکنان و سرگرم اراکین نے ” ڈیلی سویل ” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر محفل میلاد منعقد ہو رہی ہیں

جہاں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کےمزید فروغ کے لیئے محافل نعت و درودسلام ، درس قرآن و حدیث اور لنگر کا گھر گھر اہتمام کیا جا تا ہے

اور انشا ء اللہ 12 ربیع الاول شریف کی شب اور دن کو مرکزی پروگرام جلسہ وجلوس منعقد ہوگا

جس میں مشہورومعروف ثنا ء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور علمائے کرام گلہائے عقیدت اورنذرانہ عقیدت بحضور سیدالعالمین رحمت عالمیان سیدنا محمدالرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کریں گے

اور سامعین وناظرین کے قلوب و اذہان کو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سےمنورفرمائیں گے اس سلسلے میں متعلقہ حکام ،

ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف،اسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق احمد ، ڈپٹی کمشنرراجن پور ذوالفقار علی کھرل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روٹس کی بہترین طورپر صفائی ستھرائی کے انتظامات کیئےجائیں.

اور اس مبارک و مقدس موقع کی نسبت سے پورے شہر بھر میں صحت وصفائی کے حوالے سے خصوصی اقدامات عمل میں لائے جائیں. ملک خلیل الرحمن واسنی حاجی پورشریف

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
جام پور

( وقائع نگار )

مدنی مرکز فیضان مدینہ جام پور میں علامہ مولانا امجد عطاری صاحب امیر دعوت اسلامی جام پور کی زیرصدارت ربیع الاول شریف کے حوالے اجلاس منعقد ہوا

جس میں تحصیل جامپور کی سطح پر ہونے والی تمام محافل میلاد اور جلوسوں کو حتمی شکل دی گئی جس میں علماءِ کرام و آئمہ کرام کی کثیر تعداد سمیت مذہبی،

سیاسی ،صحافتی و سول سوسائیٹی کے حضرات نے بھرپور شرکت کی ۔

اس موقع پر علامہ کلیم رضا عطاری قاری محمد امتیاز عطاری عبدالرحیم عطاری نور محمد عطاری ماسٹر طارق محبوب اور مذہبی سماجی شخصیت نے اپنے خیالات کا اظہار

کرتے ھوئے کہا کہ جشن عید میلاد النبی صلعم پورے جوش وخروش اور انتہائی احترام وعقیدت کے ساتھ انتہائی پر امن طریقے سے منایا جائے گا

اس موقع پر انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ شہر بھر اور خصوصا جلوس کے روٹس پر صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔

%d bloggers like this: