جنوری 4, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیب ہنگامہ آرائی کیس میں ملزمان کے وکیل نے دلائل مکمل کر لئے

عدالت نے لیگی رہنماوں کی ضمانت میں تئیس اکتوبر تک توسیع کر دی

نیب ہنگامہ آرائی کیس میں ملزمان کے وکیل نے دلائل مکمل کر لئے

عدالت نے لیگی رہنماوں کی ضمانت میں تئیس اکتوبر تک توسیع کر دی

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کہتے ہیں مادر ملت زندہ باد کہنا کون سا جرم ہے؟

ہر اٹھارہ اکتوبر کو مزار قائد جا کر یہی نعرے لگاوں گا

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹی نے کیس کی سماعت کی

کیپٹن صفدر سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے

رانا ثناءاللہ کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس کی وجہ سے حاضری معافی کی درخواست دی گئی

جو عدالت نے منظور کر لی

ملزمان کے وکیل نے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ بے بنیاد اور سیاسی کارروائی ہے

ہنگامے کے وقت رانا ثناءاللہ اور کپٹن صفدر وہاں پر نہیں تھے،

دونوں تفتیش میں تعاون کر رہے ہیں اور فوٹو گرامنٹک ٹیسٹ کروانے کے لیے بھی تیار ہیں

عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت دگر ملزموں کی ضمانت میں تئیس اکتوبر تک توسیع کا حکم سنایا۔

About The Author