احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔۔۔
احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کے روبرو شہباز شریف کو پیش کیا گیا، نیب کے تفتیشی افسر نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی اور عدالت کو بتایا کہ
لیگی صدر کو سوالنامہ دیا ہے جس کا ابھی جواب نہیں ملا،، شہباز شریف نے بیان دیا کہ سات روز میں نیب نے صرف پندرہ منٹ تفتیش کی
سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سوالات کے جوابات دے چکا ہوں، شہباز شریف کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی مخالفت کی
اور نہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجینے کی استدعا کی، جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھجوا دیا،
رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کو عدالت پیش کیا گیا،
معزز جج نے گوہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت اکتیس اکتوبر تک ملتوی کر دی۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،