اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سوئی سدرن کا گریڈ ایک سے سات کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ

انتظامیہ نے گریڈ ایک سے سات کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے

سوئی سدرن کا گریڈ ایک سے سات کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ ۔

تین سال کی ترقیاں بھی روک دی گئیں

سوئی سدرن گیس کمپنی شدید مالی بحران کا شکار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ

انتظامیہ نے گریڈ ایک سے سات کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے سے دوہزار کے قریب ملازمین متاثر ہوں گے۔

ملازمین کی ترقی بھی تین سال کے لئے روک دی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرسال میرٹ اورکارکردگی کی بنیاد پر دیا جانے والا بونس بھی تین سال کے لئےروک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ

اوگرا نے رواں مالی سال کا بجٹ کم کر کے دوہزار سترہ کے برابر کردیا ہے۔

اوگرا کو نظرثانی کی درخواست دی ہے۔

ترجمان کے مطابق تمام فیصلے ادارے کی مالی وسعت کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔

ملازمین کی ترقی اور بونس میں تبدیلی نئی میرٹ پالیسی کا تسلسل ہے

جس کا اطلاق جلد کیا جاۓ گا۔

%d bloggers like this: