سوئی سدرن کا گریڈ ایک سے سات کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ ۔
تین سال کی ترقیاں بھی روک دی گئیں
سوئی سدرن گیس کمپنی شدید مالی بحران کا شکار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ
انتظامیہ نے گریڈ ایک سے سات کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے سے دوہزار کے قریب ملازمین متاثر ہوں گے۔
ملازمین کی ترقی بھی تین سال کے لئے روک دی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرسال میرٹ اورکارکردگی کی بنیاد پر دیا جانے والا بونس بھی تین سال کے لئےروک دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ
اوگرا نے رواں مالی سال کا بجٹ کم کر کے دوہزار سترہ کے برابر کردیا ہے۔
اوگرا کو نظرثانی کی درخواست دی ہے۔
ترجمان کے مطابق تمام فیصلے ادارے کی مالی وسعت کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔
ملازمین کی ترقی اور بونس میں تبدیلی نئی میرٹ پالیسی کا تسلسل ہے
جس کا اطلاق جلد کیا جاۓ گا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،