مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عمان نے سزائے موت کے قواعد میں ترمیم کردی

شاہی فرمان کے مطابق فوجداری عدالت متفقہ رائے کے بغیر سزائے موت نہیں دے گی

عمان نے سزائے موت کے قواعد میں ترمیم کردی،،

سلطان ہیتھم بن طارق نے سزائے موت کے فیصلوں سے متعلق مقدمات کی تحقیقات کے لئے پینل تشکیل دینے کا حکم دے دیا

شاہی فرمان کے مطابق فوجداری عدالت متفقہ رائے کے بغیر سزائے موت نہیں دے گی۔

فیصلہ سنانے سے پہلے کیس کی دستاویزات سلطان کے حکم پر تشکیل دی گئی

کمیٹی کو بھیجنی ہوگی۔ پینل کی سربراہی گرینڈ مفتی یا اس کے معاون کریں گے تاکہ

شریعت پر مبنی رائے دی جاسکے۔

اگر 60 دن میں کمیٹی کی رائے عدالت میں نہیں پہنچائی جاتی تو ٹریبونل اصولوں کے مطابق کیس دیکھا جائے گا۔

اگر اتفاق رائے نہیں ہوتا ہے تو موت کی سزا عمر قید میں بدل دی جائے گی۔

عمان میں سزائے موت پانے والے مجرموں کو اپیل کا حق ہے۔

عدالت عظمی کی اپیل کو مسترد کرنے اور فیصلہ حتمی ہونے کے بعد

سلطان کی منظوری کے بغیر پھانسی نہیں دی جائے گی۔

%d bloggers like this: