دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مرکزی ملزم عابد ملہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ملزم عابد ملہی کو جیل منتقل کرنے کیلئے خصوصی طور پر بکتر بند گاڑی منگوائی گئی

عدالت نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

چودہ روز میں ملزم کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا

ملزم شفقت کا پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو سی آئی اے ماڈل ٹاون کی ٹیم نے پیش کیا، ابتدائی رپورٹ بھی جمع کرائی گئی

عدالت نے عابد ملہی کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا

اس سے پہلے کیس کے دوسرے ملزم شفقت کو بھی شناخت پریڈ کا ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں حاضر کیا گیا،،

معزز جج نے ملزم شفقت کو پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا اور دوبارہ اٹھائیس اکتوبر کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے

دونوں ملزمان کو سخت سکیورٹی حصار میں عدالت لایا گیا،، ملزم عابد ملہی کو جیل منتقل کرنے کیلئے خصوصی طور پر بکتر بند گاڑی منگوائی گئی،،

About The Author