مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جرمنی میں مسلم مخالف واقعات میں ریکارڈ اضافہ

جرمنی میں رواں برس اپریل اور جون کے درمیان 15 مساجد پر حملہ کیا گیا

جرمنی میں مسلم مخالف واقعات میں ریکارڈ اضافہ ۔۔

جرمن پولیس کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں 188 مسلم مخالف اور نسلی تعصب کے جرائم درج کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق جرمنی میں رواں برس اپریل اور جون کے درمیان 15 مساجد پر حملہ کیا گیا

اور درجنوں مسلمانوں کو جسمانی تشدد یا زبانی طور پر ہراساں کیا گیا،

جن میں حملوں میں 9 مسلمان زخمی ہوئے۔

جرمن وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق 188 میں سے 40 مسلم مخالف واقعات جرمنی کے

دارالحکومت برلن میں رونما ہوئے۔ 80 ملین سے زیادہ آبادی والا ملک جرمنی میں مغربی یورپ میں فرانس کے بعد دوسری بڑی مسلم آبادی والا ملک ہے۔

ملک کی 4 اعشاریہ 7 ملین آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔

%d bloggers like this: