پاکستان تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت نے سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کر لیا۔
فردوس شمیم نقوی نے گیس کے بحران پر وزیرِ اعظم عمران خان سمیت
وفاقی وزراء پر تنقید کی تھی اور بعد میں معذرت کر لی تھی۔
کراچی میں گیس کی قلت پر فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ حکومت پی ٹی آئی کی ہے یا مسلم لیگ نون کی،
میں تو شور مچاؤں گا۔
کراچی میں گیس کی ڈیلیوری صحیح نہیں ہے
وزیرِ اعظم عمران خان سنیں، عمر ایوب اور ندیم بابر بھی سنیں
اب ان سب کو شرم دلائیں گے۔
فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں گیس کے بحران پر وزیرِ اعظم عمران خان پر
برسنے کے کچھ گھنٹوں بعد اپنے لیڈر اور کارکنوں سے معافی مانگ لی تھی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،