مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت کاسندھ اسمبلی میں فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب

فردوس شمیم نقوی نے گیس کے بحران پر وزیرِ اعظم عمران خان سمیت وفاقی وزراء پر تنقید کی تھی

پاکستان تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت نے سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کر لیا۔

فردوس شمیم نقوی نے گیس کے بحران پر وزیرِ اعظم عمران خان سمیت

وفاقی وزراء پر تنقید کی تھی اور بعد میں معذرت کر لی تھی۔

کراچی میں گیس کی قلت پر فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ حکومت پی ٹی آئی کی ہے یا مسلم لیگ نون کی،

میں تو شور مچاؤں گا۔
کراچی میں گیس کی ڈیلیوری صحیح نہیں ہے

وزیرِ اعظم عمران خان سنیں، عمر ایوب اور ندیم بابر بھی سنیں
اب ان سب کو شرم دلائیں گے۔

فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں گیس کے بحران پر وزیرِ اعظم عمران خان پر

برسنے کے کچھ گھنٹوں بعد اپنے لیڈر اور کارکنوں سے معافی مانگ لی تھی۔

%d bloggers like this: