جام پور
( آفتاب نواز مستوئی )
ایک انسان کی زندگی بچانا پوری انسانیت کی زندگی بچانے کے برابر ہے ۔کینسر کے کیسز پاکستان میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
یہ مرض زیادہ تر خواتین میں پایا جا رہا ہے ۔40سال سے زیادہ عمر کی خواتین اپنی میمو گرافی ضرور کروائیں۔یہ باتیں پروفیسر ڈاکٹر شہر یار نے کینسر سے آگاہی بارے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور احسن سیف اللہ ،حسن یاسر ،کلیم اختر قریشی اور دیگر مقررین نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا
۔ڈاکٹر شہر یار نے بتایا کہ لاہور میں ریونڈ کے قریب کینسر کے علاج کے لئے اسپتال بنایا جا رہا ہے ۔مخیر حضرات کو چاہئے کہ
وہ دل کھول کر اس اسپتال کے لئے اپنا حصہ ملائیں ۔انہوں نے کہا کہ آج کوٹ مٹھن میں دربار فرید ؒ کے قریب تین دن کے لئے فری کیمپ لگایا جا رہا ہے
جہاں پر عوام کے لئے میمو گرافی کی سہولت موجود ہے۔
جام پور
(آفتاب نواز مستوئی )
اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال نے کہا ہے کہ شہر میں گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوںکے مطابق آٹے کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا
۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔یہ باتیں انہوں نے تھل اور دریشک فلور ملزکا اچانک دورہ کرتے ہوئے کہیں۔
دورہ کے موقع پر انہوں نے فلور مل میں آٹے کے ذخیرہ اور آٹے کی مارکیٹ میں سپلائی کے ریکارڈ کو چیک کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوٹہ کے مطابق آٹے کی سپلائی کو جاری رکھا جائے۔بعد ازاں انہوں نے اعوان پٹرول پمپ کا دورہ کیا۔
انہوں نے پٹرول کی مقدار اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔انہوں نے پٹرول پمپ مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ پٹرول کے پیمانے سو فیصد درست ہونے چاہئیں
۔اس حوالے سے شکایات کا موقع نہیں ملنا چاہئے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون