دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہورمیں شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

سی سی پی او لاہور کے حکم پر دونوں اہلکاروں کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

لاہورمیں شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

  فاران آفیئرز آفس کے باہر تعینات اہلکاروں نے ڈاکٹر نعمان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا

ایس پی سیکیورٹی تھری قاسم خان اور ایس پی سیکیورٹی ہیڈکوارٹرز خالد محمود نے واقعہ کی انکوائری کی

ابتدائی رپورٹ میں ہیڈ کانسٹیبل گلفام اور کانسٹیبل اسلام قصوروار قرار پائے گئے ہیں

دونوں اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے شہری ڈاکٹر نعمان کی عزت نفس کو مجروح اور حبس بے جاء میں رکھا

سی سی پی او لاہور کے حکم پر دونوں اہلکاروں کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

About The Author