نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں جسم فروشی کیلئے لائی جانے والی لڑکی کا کیس 9 اکتوبر تک ملتوی

عدالت کا ایف آئی اے کو آزربائیجان کی لڑکی کی واپسی اور جرمانے سے متعلق جواب جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ
انسانی اسمگلنگ کے ذریعے پاکستان میں جسم فروشی کیلئے لائی جانے والی لڑکی کا کیس 9 اکتوبر تک ملتوی

عدالت کا ایف آئی اے کو آزربائیجان کی لڑکی کی واپسی اور جرمانے سے متعلق جواب جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی
آذربائیجان کی لڑکی جمیلہ زامانوا نے اپنے ملک واپسی کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے

ایڈیشنل ڈائریکٹر لیگل قیصر اور فارن آفس کے ڈائریکٹر عدالت میں پیش
اگر خاتون پاکستان میں نہیں رہنا چاہتی تو کیا پھر بھی ایف آئی اے نے جرمانہ ڈالنا ہے؟

لڑکی کی واپسی اور جرمانہ سے متعلق آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کروں گا،

ایف آئی اے افسر
لڑکی کو 2011 میں انسانی اسمگلنگ کے ذریعے آذر بائیجان سے پاکستان جسم فروشی کیلئے لایا گیا، وکیل
لڑکی ایک لاکھ روپے میں فروخت ہوئی، 13 جنوری 2019 سے ایدھی سینٹر میں پناہ لی،

2 اکتوبر 2019 کو ایدھی ویلفیئر ٹرسٹ اسلام آباد منتقل کر دیا گیا، وکیل
لڑکی مجرموں کو پہچان سکتی ہے، اب اپنے وطن واپس جانا چاہتی ہے،

ایف آئی اے نے جمیلہ زامانوا کو ہر سال کے تحت چار سو ڈالر جرمانہ ڈالا، وکیل

About The Author