مئی 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں کورونا وائرس نےمزید چار جانیں لے لیں

مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد دو ہزار چارسو اکیاسی تک پہنچ گئی ہے

سندھ میں کورونا وائرس نےمزید چار جانیں لے لیں۔

دوسو بیالیس نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ

مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد دو ہزار چارسو اکیاسی تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک ایک لاکھ پینتیس ہزار چارسو اٹھاسی افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس وقت ایک سو سینتیس مریضوں کی حالت تشویشناک اور تیرہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو تین نئے کیسز سامنے آئے۔

ضلع وسطی سے سب سے زیادہ بیالیس کیس رپورٹ ہوئے

جبکہ ضلع شرقی میں چھتیس افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

%d bloggers like this: