مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان میں نئے بوائز ڈگری کالج سمیت آٹھ نئے اور ترمیمی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے.منصوبوں پر 75 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی۔منصوبوں کی منظوری کمشنر ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی

لیہ اور راجنپور کے ڈپٹی کمشنرز اظفر ضیاء،ذوالفقار علی کھرل اور متعلقہ افسران ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

جبکہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،ایس ای بلڈنگز حافظ جاوید اقبال،ڈائریکٹر کالجز وسیم اختر،ایگزیکٹو انجینئرز عمیر لطیف،ہمایوں مسرور اور دیگر افسران اجلاس میں موجود تھے

اجلاس میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں چاہ نجابت والا نزد نیو ڈیفنس ویو میں 76 کنال رقبہ پربوائز ڈگری کالج تعمیر ہوگا

جس پر 16 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوں گے۔ ریسٹ ہاؤس تونسہ کے منصوبہ کی بھی منظوری دی گئی جس پر پانچ کروڑ 33 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے تحصیل کوہ سلیمان میں سیاحت کے فروغ کے منصوبہ پر دس کروڑ روپے خرچ ہوں گے

جن میں فورٹ منرو اور مٹ چانڈیہ میں سفاری پارکس کی تعمیر،فورٹ منرو میں عجائب گھر کی بحالی،سخی سرور،بواٹہ،فورٹ منرو اور تونسہ کی سائیڈ پر داخلی گیٹ نصب ہوں گے۔

اسی طرح تحصیل آفس روجھان کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا جس پر سات کروڑ روپے لاگت آئے گی

ہیڈ گجانی تا پل مندے والی فیز ون روڈ کی تعمیر کا ترمیمی منصوبہ سات کروڑروپے،ضلع لیہ کے حلقہ پی پی 264 میں ٹف ٹائلز، ڈرینیج،

سیوریج کے ترمیمی منصوبہ پردس کروڑ روپے،مظفر گڑھ میں گل والا موضع مڈ تا موضع گجوں وائن سڑک کی مرمت کے ترمیمی منصوبہ پر پانچ کروڑ روپے اور راجنپور میں

تھل جاناں تا مڈ رندان سڑک کے ترمیمی منصوبہ پر ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن بوائز ڈگری کالج نجابت والا کی اراضی کی

منتقلی کا پراسس جلد مکمل کرے۔قبائلی علاقوں میں پارک سے قبل رابطہ سڑکیں تعمیر کی جائیں۔


ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں تین روز کے دوران پانچ سال تک کے 635669 بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین پلادی گئی ہے۔گھروں میں موجود نہ

ہونے والے 42286 بچوں کو کیچ اپ ڈیز میں کور کیا جائیگا۔یہ بات ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد سمیت دیگر افسران شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کی حدود میں موجود ہر ٹارگٹ بچہ کو پولیو کی حفاظتی ویکسین پلانے تک مہم جاری رکھی جائے۔

پولیو کی حفاظتی ویکسین پلانے سے انکاری 26 بچوں کے والدین اور ورثاء کو قطرے نہ پینے کے نقصانات سے آگاہ کرنے

سمیت تمام وسائل استعمال میں لائے جائیں۔ہر بچہ کو حفاظتی ویکسین پلا کر ہی ملک بالخصوص ضلع کو پولیو فری بنایا جاسکتا ہے۔


ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازی خان کے اراکین اسمبلی کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنرطاہر فاروق کی زیر صدارت ان کے آفس میں منعقد ہوامشیر صحت محمد حنیف پتافی،

ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور دیگر نے شرکت کی جبکہ متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے. اجلاس میں امن و امان،پولیو،ڈینگی،

سیوریج،صفائی،ترقیاتی منصوبوں اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا.اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سیوریج اور صفائی کے معاملات کی بہتری کیلئے افرادی قوت کی بھرتی اور ضروری مشینری کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کے احکامات جاری کئے گئے

غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور 107 افراد کے خلاف مقدمات کی درخواستیں جمع کرادی گئیں۔

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے فیلڈ آفس میں آگاہی اور معلوماتی پینا فلیکس آویزاں کئے جائیں۔سیوریج کو آؤٹ سورس کرکے مسئلہ کا مستقل حل تلاش کیا جائے۔کمشنر کی طرف سے جاری 60 سیورمین کی بھرتی کاعمل تیز کیا جائے۔

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ سٹی واٹر سپلائی سکیم کے پانی کا لیبارٹری ٹیسٹ کرایا جائیگا۔پبلک ہیلتھ واٹر سپلائی کی نئی سکیموں کو جلد مکمل کرائے۔فلڈ لائٹس کرکٹ سٹیڈیم سمیت دیگر کھیلوں کے میدانوں میں سرگرمیاں شروع کرائی جائیں۔

پل ڈاٹ کے تعمیراتی کام کو تیز کرنے،چھڑکاو اور حفاظتی اقدامات کئے جائیں رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ

شہر کی تمام سٹریٹ لائٹس فنکشنل کی جائیں۔نئی سکیموں میں روشن لائٹس شامل کی جائیں۔تعلیمی اداروں میں کردار سازی پر توجہ دی جائے،وہ خود جاکر سیشن کریں گی۔شہر میں صفائی اور سیوریج کے عوامی مسائل حل کئے جائیں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ

سرکاری اداروں کی چار دیواری اور عمارتوں کو جاذب نظر بنانے کیلئے کلر سکیم تبدیل کی جارہی ہیں۔ضلع میں اے ڈی پی کے تحت 1235 منصوبوں پر 41 ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ جنرل بس سٹینڈ کا تعمیراتی کام شروع کردیاگیاہے. وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے ساڑھے تین کروڑ روپے کے ابتدائی فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں

منصوبہ پر 30کروڑ روپے خرچ ہوں گے. پل ڈاٹ کی کشادگی کیلئے دو برجز پر کام جاری ہے سٹرکچر ورک دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا.

ہاکی سٹیڈیم میں آسٹروٹرف کی تکمیل کیلئے دو دن دیئے گئے ہیں. بجلی کی فراہمی کیلئے میپکو افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ شہر میں صفائی اور سیوریج مسائل پر متعلقہ محکموں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں.

حکومت پنجاب کی طرف سے شہر کی سیوریج سکیم کیلئے دو پیکجز پر کام کیاجائے گا

جس پر 40کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیاہے پہلے پیکج میں شہر کے بیشتر علاقوں میں سیوریج کے اجتماعی مسائل کا حل ممکن ہو سکے گا۔


ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر غلام نظام الدین نے سبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے

پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

آڑھتیوں اور کاشتکاروں کو منافع کم رکھنے کی ترغیب دی

انہو ں نے سول ویٹرنری ہسپتال عالی والا کا دورہ کیا

عمارت کی تعمیر ومرمت، صفائی اور دیگرمعاملات کاجائزہ لیا

ایڈیشنل ڈائریکٹر نے مارکیٹوں کامعائنہ کرتے ہوئے

گرانفروشوں کو دو ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔


ڈیرہ غازی خان

اسسٹنٹ کمشنر ڈیر ہ غازیخان اور کوٹ چھٹہ ملک راشد نعمت اور محمد اسد چانڈیہ نے پولیو ٹیموں کی چیکنگ کے ساتھ مارکیٹوں میں

سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی چیک کی اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت نے بی ایچ یو سرور والی او رعلاقہ میں پولیو ٹیموں کے کام کو چیک کیا.

انہوں نے یونین کونسل 12میں پولیو ٹیمو ں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ نے ناجائزمنافع خوروں کو دس ہزار روپے،

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ نے گرانفروشی اور

۔نرخنامہ آویزاں نہ کرنے پر 24ہزار روپے جرمانہ عائد کیا


ڈیرہ غازی خان

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حافظ احمد طارق کی ہدایت پرگزشتہ روز سرکل آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد ارشد نے ریکوری کی مد میں 30لاکھ 84ہزار 648روپے

ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے جبکہ مقدمہ میں ملزم عاشق حسین کو بھی گرفتار کر لیا. اسی طرح سرکل آفیسر راجن پور غلام اصغر نے ریکوری کی

مد میں 20لاکھ 14ہزار 220روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے. یہ بات دفتر انٹی کرپشن سے جاری مراسلہ میں کہی گئی


ڈیرہ غازی خان

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان پولیس نے بہتر حکمت عملی کے ساتھ کام کرتے ہوئے چھ ماہ میں قتل ڈکیتی جیسے سنگین و دیگر جرائم میں

ملوث 8803 ملزمان سمیت 873 مجرمان اشتہاری گرفتار کر کے 48143700(چار کڑور اکیاسی لاکھ سینتیس ہزار روپے)کا مال مسروقہ برآمد کیا

یہ بات انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہی ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیرہ غازیخان پولیس نے چھ ماہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد چالو بھٹیاں، 1654شراب کی بوتلیں،3560 لیٹر شراب، 358.85 کلو چرس،

افیون 87.875 کلو، 316.52 کلو بھنگ، ہیروئن کی برآمدگی کرتے ہوئے مقدمات درج کئے اس سے پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہوا اور ناجائز اسلحہ پسٹل ریوالور 606، کلاشنکوف67، رائفلیں بندوقیں 80، گولیاں 36204 اور دیگر قسم کے 26 اسلحہ جات برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا

چوری اور ڈکیتی شدہ 307 موٹرسائیکل بر آمد کئے اور درجنوں چوری و ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل ہائے کی مد میں ملزمان سے 1039200 ریکوری کر کے مالکان کو ادا کیں

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ ہنڈی کی رقم 7 کروڑ 68 لاکھ روپے اور تقریبا 30 لاکھ سے اوپر نان کسٹم پیڈ سامان پکڑ کر ایف آئی اے اور کسٹم حکام کے حوالے کیا اسی طرح ٹریفک پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے ڈی پی

او اختر فاروق کاکہنا تھا کہ ٹریفک پولیس نے رواں سال میں اب تک کل 53007 چالان کر کے رقم مبلغ 24452200(دو کروڑ چوالیس لاکھ باون ہزار دو سو روپے) سرکا ر ی خزا نے میں جمع کرا ئی گئی۔ ون ویلنگ کرنے والے 2889 ڈرائیوران کو چالان کیا گیا

اور 81 ڈرائیونگ لائسنس اور روٹ پرمٹ منسوخ کئے ڈی پی او اختر فاروق کا مزید کہنا تھا میں عوام کیلئے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کرتا ہوں اور دفتر میں سائلین کے مسائل عزت و تکریم سے حل کیئے جا رہے ہیں،

ہم نے عوام کی جان کی حفاظت کا حلف دیکر آئے ہیں اور اسی حلف کو پورا کرتے ہوئے ہم نے پہلے بھی تاریخ رقم کی ہے آئندہ بھی کسی ناگہانی صورتحال میں

عوام سے پہلے ہم ڈٹ کے کھڑے ہیں اپنی عوام کی جان کو ہر وقت اپنی جان سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں۔


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) تحصیل ڈیرہ غازیخان محمد فاروق اکبرخان لغاری نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے پاک سٹڈی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی ہے

ان کی اس شاندار کامیابی پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد ثناء اللہ خان سہرانی،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان

ڈویژن میڈم فرحت نسرین،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈیرہ غازیخان شمشیر احمد خان،ڈی ای او سیکنڈری مہر محمد سراج الدین،

ڈی ای او ایلیمنٹری محمد نصراللہ خان سہرانی،اے ای او ہیڈ کوارٹر محمد رمضان خان لغاری اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران،

عوامی و سماجی حلقوں نے ڈگری مکمل کر نے پر ڈاکٹر محمد فاروق اکبر خان لغاری کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔


ڈیرہ غازی خان

پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کیخلاف ان ایکشن،مصالحہ جات، دودھ، ڈیری، کریانہ مصنوعات ودیگر خوراک کی چیکنگ،10یونٹ سِیل،190لیٹر ملاوٹی دودھ تلف، 78 کلو سرخ مرچ پاؤڈر، 240 لیٹر کریم، 60 کلو ہلدی پاؤڈر برآمد،

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے بتایا کہ مظفرگڑھ میں جنید ڈیری سٹور فریزر میں محفوظ شدہ کریم میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر سِیل اور اشتیاق سپائسز یونٹ کھلے مصالحے

فروخت کرنے، لائسنس نہ ہونے پر بہتری تک کام سے روک دیا گیااسی طرح ڈی جی خان میں سیفل مِلک شاپ ملاوٹی دودھ فروخت کرنے

اور ناقص صفائی پر سِیل اور محمد اقبال کریانہ، شہاب کریانہ، راجن پور سے الحمد ڈیپارٹمنٹل سٹور، ثاقب کریانہ سربمہر جبکہ لیہ میں خضر ملٹی سٹور،

الرحمن کریانہ، ارشاد حسین چکی، عبدالغفور کریانہ بھی سربمہر کر دیئے گئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ

فوڈ پوائنٹس کو بوجہ سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، لائسنس فیس ادا نہ کرنے پر سربمہر کیا گیاملاوٹ سے پاک خالص خوراک کی فراہمی فوڈ اتھارٹی کا مشن ہے۔


ڈیرہ غازی خان

پی پی پی کے ڈویژ نل سیکرٹری انفار میشن سردار غلام عباس گور چانی نے کہاہے کہ موجودہ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں بلاول بھٹو نے جو APC بلائی اس سے کئی قوتیں کی نیندیں ختم ہوچکی اور تمام اپوزیشن پارٹی ایک پلیٹ فارم اکٹھی ہوچکی ہیں

اور جلد ہی ریلیاں اور جلسوں کا عمل شروع ہونے والا جلد ہی اسلام آباد کے عوامی جلسے کی آوازیں شروع ہونی والی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ

پر پی پی پی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا 32ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا

عباس گورچانی نے کہا کہ اس ملک میں جو وعدے تبدیلی حکومت نے کیے تھے ایک بھی پورا نہیں ہوا ۔لوگ خودسوزی پر مجبور اور مہنگائی غریب اعوام کو مارتی جاررہی ہے اور جرائم میں بھی ہر روز اضافہ ہورہاہے ۔

اور خارجہ پالیسی بھی موجود حکومت کی ناکامی ہے کورنا بچوں کا مستقبل تعلیمی حوالے سے سال ضائع اور کورنا کے حوالے سے بھی کوئی خاطر خواہ کام نہ کرسکی بے روز گار ی میں اضافہ اور غریب ملازمین بھی پریشان کیونکہ

اب باشعور سمجھتے ہیں موجودہ حکومت نے جو ملک کا بیڑا غرق کیا اس کو صرف چیئر مین بلاول بھٹو ہی خوشحالی گامزن کرواسکتے ہیں

کیونکہ جو وعدے ساز وباز پی ٹی آئی کی حکوت نے ایک کروڑ نوکری پچاس لاکھ گھر وہ بھی نہیں پورے الٹا پہلے والا روز گار بھی لوگوں چھن گیا ۔

آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے کیونکہ اس ملک ایٹمی قوت سے لر کر شناختی کا رڈ کا قیام بیرونے ممالک کا راستہ دکھایا اور سٹوڈنٹ فری سفر قیام اور سکالر شپ کے حوالے اولڈ ایج بیفٹ کا محکمہ بنایا جس سے غریب بچوں ورکر ویلفر سکول

انگلش میڈیم سکول اور بیرون ممالک میں ان کو اعلیٰ افسر بنے کا موقع ملا تعلیم حاصل کرنے کا مواقع پیدا کیے فری میں اور شہید بھٹو نے گوادر بندر گاہ بھی انہی کا کارنامہ ہے

اور تمام اسلامی دنیاکو اکٹھا کرنا اورایک اسلامی دنیا کی ایک کرنسی کرنے کا بھی بھٹوکا صاحب منصوبہ تھا 1973ءکا آئین بھی بھٹو نے دیا

اور پاکستانی آرمی کوبھی جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا اوراٹامک سے لے بے شمار کا م ہیں جو اس بھٹو خاندان نے منصوبے دیے

اور ملک کی خاظر اپنی جانوں تک قربان کی ۔کیونکہ موجود حکمرانوں کو صرف بلاول بھٹو سے ہی خوف ہے یہی ان کی حکومت گرا سکتا ہے

اوریہی عوام کی تراجمانی حقیقت میں کرسکتا اس تقریب میں شبیرآصف گوپانگ ، غلام حیدر ملغانی ، امیر بخش بھٹی ، زین خان گورچانی و دیگر شریک تھے ۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان کے ہونہار طالب علم نے ایف ایس سی میں 1083 نمبر لے کر میں پنجاب بھر کے بورڈ میں زیادہ نمبر حاصل کئے ،استاتذہ کرام نے تقریب میں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ۔تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن ان کے ہونہار طالب محمد عکاشہ لغاری نے

ڈیرہ بورڈ کے تحت ایف ایس سی کے سالانہ امتحان میں 1100 نمبر میں سے 1083 نمبر لے کر پنجاب بھر کے بورڈ میں زیادہ نمبر حاصل کئے،جس کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر فیاض احمد خان ،

پروفیسر قاسم رضوی ،پروفیسر عبدالاامین انصاری،پروفیسر محمد نعیم ذوالفقار،پروفیسر تنویر حُسین ،پروفیسر محمد خالدڈھانڈلہ ودیگر نے شرکت کی

اور طالب علم کو مبارکباد دی ، محمد عکاشہ لغاری نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میری کا میابی اساتذہ کرام کی محنت

اور اپنے والدین کی دعاو¿ں کا ثمرہے،ڈاکٹر بن پر ملک وقوم کی خدمت کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔


ڈیرہ غازیخان

ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں شعبہ ذہنی صحت کے زیر اہتمام عالمی دن برائے( Alzheimer) نسیان تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ذہنی شعبہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق احمد لنڈ نے

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 65 سال کی عمرکے ہر سو میں سے 7 افراد اس بیماری میں مبتلا ہیں۔اسکی علامات میں جانی پہچانی چیزوں اور مضافات کو بھولنا۔

منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی کی کمی۔ چڑچڑاپن۔ مردہ دلی اور جزباتی پن شامل ہیں انہوں نے کہا کہ

اس بیماری کی وجہ دماغ سکڑنا اور خاص قسم کی پروٹین Amyloid زیادہ بننا اور دماغی خلیوں میں جمع ہوتا ہے۔باقاعدہ ورزش ذیابیطس اور بلڈپریشر کو کنٹرول اور دماغی سرگرمیوں کو جاری رکھ کراس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔

انسانی دماغ اور اعصاب کی کارکردگی کو متاثر کرنے والی ایک ایسی بیماری ہے، جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدید تر ہوتی جاتی ہے۔

غربت کا شکار ہیں اور علاج معالجے کی مناسب طبی سہولیات تک ہر شہری کو بروقت اور مکمل رسائی حاصل نہیں ہوتی،

مریضوں کی اکثریت خاص طور پر برے حالات کا شکار رہتی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

سی ٹی ڈی کی تھانہ دراہمہ کے علاقہ میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی ،کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار ،

بارودی مواد برآمد،بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کر کے علاقہ کلیئر کرایا گیا اس سلسلہ میں ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق گزشتہ روز انٹیلی جنس ذرائع سے

سی ٹی ڈی کو اطلاع ملیں کہ ڈیرہ غازیخان میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی غرض سے دہشت گرد موجود ہیں

ٹھوس اطلاعات پر سی ٹی ڈی کی ٹیم نے تھانہ دراہمہ کے علاقہ میں کاروائی کر تے ہوئے دو مبینہ دہشت گردوں جن کے ابتدائی طور پر نام اسامہ المعروف حنظلہ او

ر اظہر معلوم ہو ئے ہیں سی ٹی ڈی نے دونوں مبینہ دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد بھی برآمد کیا ہے

اور گرفتار ملزمان کو تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے

اور دونوں ڈیرہ غازیخان میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بند ی کر رہے تھے خفیہ اطلاعات پر بروقت کاروائی کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے۔

%d bloggers like this: