راولپنڈی: وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھےزیادہ مجبور کیا گیا
تو ساری ملاقاتوں کا ڈیٹا بتادوں گا۔
بلاول بھٹو کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ
کیا سیاسی خاندان میں پیدا ہونے سےآدمی بڑا ہوجاتا ہے، قومی سلامتی سےمتعلق ہمیں کون بتائےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول کیا سمجھتے ہیں وہ کیا ہم ہی نہیں ملیں گے اکثر ہم جاتے ہیں
تو یہ پہلےسےاندربیٹھےہوتےہیں، میں اپنےکردار کی وجہ سے پہچانا جاتا ہوں۔
شیخ رشید نے کہا کہ آج مریم کہہ رہی ہیں وہ لوگ ملےہیں
جن کا نوازشریف سےتعلق نہیں، میرانام لیاگیا اور جھوٹ کہاگیاکہ
ملاقات نہیں ہوئی اس لیےذکر کیا، عسکری قیادت سےمیٹنگ فرینڈلی تھی
اس میں کوئی متنازع بات نہیں ہوئی، عسکری قیادت سےیہ دوسری ملاقات تھی،پہلی ملاقات میں شہبازشریف کیساتھ بیٹھاتھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ شیری رحمان نےدرست کہاوزیراعظم میٹنگ میں نہیں تھے،
عسکری قیادت سےکوئی ان کیمرامیٹنگ نہیں تھی، گلگت بلتستان سےمتعلق میٹنگ تھی جس میں تمام مسائل پرگفتگوہوئی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،