دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرگودھا کے علاقہ مڈھ رانجھا میں اجتماعی زیادتی کا واقعہ

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

سرگودھا کے نواحی علاقہ مڈھ رانجھا کے موضع گھلا پور 4مسلح ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے دوران شوہر اور بچوں کے سامنے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی،ڈی پی او فیصل گلزار متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ گئے جلد انصاف کی یقین دہانی کرادی

سانحہ موٹر وے کے بعد سرگودھا کے علاقہ مڈھ رانجھا میں اجتماعی زیادتی کا واقعہ۔ گھلا پور کی تاج بی بی اپنی فیملی کے ھمراہ ڈیرے پر سوئی ھوئی تھی کہ چار ڈاکو اس کے گھر گھس آئے اور اس کی فیملی کو یرغمال بنا لیا۔

شوہر اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد 2 گھنٹے تک خاوند اور بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور گھر میں موجود رقم 20 ہزار روپے اور طلائی زیورات بھی لوٹ لی۔

نامعلوم ڈاکو واردات کے بعد فرار ھونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع دینے کے باوجود ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا جائے وقوعہ پر 4 گھنٹے لیٹ پہنچا ۔

تھانہ مڈھ رانجھا پولیس کی طرف سے اجتماعی زیادتی کا معاملہ دبانے کی کوشش لواحقین کے احتجاج پر پولیس نے اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا ۔

پولیس کی طرف سے ایف آئی آر میں ایک نامزد جبکہ ایک نامعلوم ڈاکوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کے مطابق پولیس نے ڈکیتی کے دوران زیادتی کے معاملہ کو دبانے کے لیے

شدید دباو ڈالا جس کے بعد بھی دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے واقعہ کی اطلاع پر

ڈی پی او فیصل گلزار موقع پر پہنچ گئے انہوں نے متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر سے ملاقات کرکے انہیں جلد انصاف کی یقین دہانی کرا دی ۔

دوسری طرف آر پی او افضال احمد کوثر نے ڈی پی او سے ڈکیتی کے دوران زیادتی کے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

About The Author