اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سچ جان کر جیو۔۔۔ اشفاق نمیر

کوئی مائی کا لال اقبال کے خواب سے پاکستان تو کیا کوئی خواب هی ثابت کر کے دکها دے، یہ ٹهیک هے

اشفاق نمیر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

یہ جو کہا جاتا ہے کہ ہم نے بحر ظلمات میں گهوڑے دوڑا دیے یہ بات میری سمجھ میں کبهی نہیں آ سکی کہ هم نے کب گھوڑے دوڑائے مجهے آج تک یہ سمجھ نہ آسکا کہ حجاج بن یوسف کو خط کس نے لکها تھا کیا محمد بن قاسم صرف ایک لڑکی کو ڈاکووں سے چهڑانے آیا تها اور بدلے میں راجہ داهر کی بیویاں اور بیٹیاں خلافت کو بهیج دیں یا پهر ایسا تھا کہ لنکا کے راجہ نے حجاج کو هندوستان کی زرخیزی سے روشناس کروایا تها؟

یہ جو مغل امپائر کهڑی هو گئی یہ کیا مسلمانوں کی عظیم سلطنت تهی یا ظہیر الدین بابر کو اس کے خاندان نے افغانستان سے بهگا دیا تو یہ هندوستان کے کمزور راجووں کو تاراج کرتے کرتے سلطنت پر قابض هوا؟ اور یہ کہ اسپین کی کون سی زمین ہمارے نام رجسٹر تهی کہ هم نے اس پر قبضہ کیا؟

یہ جس لال قلعہ اور تاج محل پر ہم پاکستانی پرچم لہرانے کو اوتاولے ہو رہے ہیں یہ کیا هماری میراث ہے یا ایک کثیر الزوجات حکمران کی جہالت کے نمونے ہیں؟ کبهی وقت ملے تو تاریخ اٹها کر پڑھ لیں کہ وه انگریز جس کو ہم غلام بنانے کے چکر میں ہیں انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی کب بنائی تهی؟

ایک سومنات کے مندر کے لیے عرب، محمود غزنوی، علاوالدین خلجی، مظفر شاه، اور اورنگ زیب نے بار بار بت شکنی کے شوق میں ہزاروں مسلمان مروا دیے لیکن مندر آج بهی موجود هے. یہ غزنوی، یہ سوری، یہ خلجی، یہ مغل، یہ ابدالی یہ کس حوالے سے مسلمانوں کی عظیم تاریخ ہے یا یہ طاقتور اور منہ زور سلاطین تهے جنہوں نے اپنی طاقت کے بل بوتے پر همیشہ توسیع پسندانہ عزائم کے بهینٹ غریب رعایا کو چڑهایا

کوئی مائی کا لال اقبال کے خواب سے پاکستان تو کیا کوئی خواب هی ثابت کر کے دکها دے، یہ ٹهیک هے، پاکستان کے لیے همارے بزرگوں نے بہت قربانیاں دیں لیکن اس کا یہ مطلب قطعی نہیں هے کہ پاکستان کو مدینہ ثانی بنایا جائے اور اس کی تاریخ محمد بن قاسم سے شروع کی جائے بہتر یہی ہو گا کہ اس کے لیے روایات میں بشارتیں تلاش کی جائیں اور تاریخ کی ورق گردانی کی جاۓ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ تاج برطانیہ کا سورج دوسری جنگ عظیم نے ویسے هی تلپٹ کر دیا تها اور جلد یا بدیر ان کو یہاں سے نکلنا تها اس تاریخی جبر میں قائداعظم نے ایک جماعت بنائی اور وه اپنی جدوجہد میں کامیاب هو گئے یہ بات ہمیں نہیں بهولنی چاهیے کہ نہرو کے کیبنٹ مشن پلان کے مسترد کرنے تک مسلم لیگ کے ذہن میں بهی پاکستان کا کوئی تصور نہیں تها

اپنے بچوں کو پڑهایے قائداعظم ایک عظیم شخصیت تهے لیکن یہ بهی بتائیے کہ گاندهی صرف هندو بنیا نہیں تها بلکہ وه بهی ایک عظیم لیڈر بھی تها جس کو پاکستان کے حقوق کے لیے ہی قتل کیا گیا ان کو بتائیے کہ باچا خان سرحدی گاندهی نہیں تهے بلکہ مسلمانوں کی هزار سالہ تاریخ کی وه واحد شخصیت تهے جس نے پہلی بار مسلمانوں کو اور خصوصا پٹهانوں کو عدم تشد د سے روشناس کروایا تها

ان کو بتائیے کہ ملالہ یوسفزئی اور ارفع کریم دونوں قوم کی بیٹیاں هیں ان کو بتائیں کہ افغانستان ایک آذاد اور خودمختار ریاست هے اس کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے کا خیال غلط تها بچوں کو بتائیں کہ لاهور پر رات کے اندهیرے میں کسی هندو بنیے نے قبضہ نہیں کیا تها ان کو بتائیے کہ اسامہ بن لادن کو امریکہ افغانساتان لایا تها کہ روس کے خلاف جنگ امریکہ کی ایما پر لڑی گئی تهی اپنے بچوں کو بتائیں کہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ اور ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ میں کیا لکها ہے

قومیں نہ معاشرتی علوم سے بنتی ہیں اور نہ خوابوں اور جهوٹی کہانیوں سے بلکہ قومیں سچ جان کر ہی اپنا تشخص برقرار رکھ سکتی ہیں جب ہم سچ کی شمع روشن کر لیں گے تو ہمارے اندر کی بے چینی ہمیں مزید سچ جاننے پر مجبور کرے گی

%d bloggers like this: