نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔
ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارآج ملتان سے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے فاضلہ کچھ اور بارتھی پہنچے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے فاضلہ کچھ اوربارتھی میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا
اور سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعلیٰ نے فاضلہ کچھ کے بنیادی مرکز صحت اور ہائی سکول کو اپ گریڈ کر نے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوہ سلیمان کے علاقے میں پانی ذخیرہ کرنے اورآبپاشی کیلئے استعمال کرنے کیلئے 4سمال ڈیم کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ نے فاضلہ کچھ کے بی ایچ یو کوآر ایچ سی کا درجہ دینے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعلیٰ نے فاضلہ کچھ میں اراضی ریکارڈ سنٹر کا افتتاح کیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے 1066سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کے تحت سکولوں کی سولرائزیشن کے پروگرام کا افتتاح کیا۔اس منصوبے کے تحت بارتھی میں 55سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جارہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے فاضلہ کچھ میں سپورٹس سٹیڈیم کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعلیٰ نے فاضلہ کچھ کیلئے ریسکیو 1122 موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا۔ پہلے مرحلے میں 15 موٹر بائیک ایمبولینس فراہم کی گئی ہیں۔
موٹر بائیک ایمبولینس تحصیل کوہ سلیمان کے 15 مقامات پر تعینات ہوں گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے بوائز ہائی سکول کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔بوائز ہائی سکول فاضلہ کچھ کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دیا گیاہے۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے فاضلہ کچھ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا اورپلانٹ سے پانی بھی پیا۔وزیراعلیٰ نے بچوں کو قطرے پلا کرانسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکوتحصیل کوہ سلیمان میں جاری منصوبوں اورماسٹر پلاننگ کے
بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار فاضلہ کچھ کے بعد بارتھی پہنچے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے بارتھی میں ریسکیو1122 موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا۔وزیراعلیٰ نے بارتھی میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کو اپ گریڈکرنے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی
سکول کو ہائر سکینڈری سکول کا درجہ دے دیاگیاہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بارتھی میں اراضی ریکارڈ سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بارتھی میں سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پروگرام کا بھی افتتاح کیا۔
بارتھی کے 55سکولوں کو سولرانرجی پر منتقل کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بارتھی گرلز ہائی سکول کی طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے اورگرلز سکول کیلئے وین مہیا کی گئی ہے،جس سے بچیوں کی ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہوگیا
ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا اوربلوچی زبان میں تقریر کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ موسی خیل تونسہ روڈپونے تین ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے۔ 35 کلومیٹر طویل روڈ کا75فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
موسی خیل تونسہ روڈ پنجاب اوربلوچستان کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر کو بڑے شہروں کے ساتھ پسماندہ علاقوں تک لے کر آئے ہیں۔کئی دہائیوں سے نظر انداز علاقوں کو پہلی بار ان کا حق دیا جارہاہے
۔جن علاقوں میں ماضی کے حکمران کبھی نہیں گئے آج وہاں ترقی کے ثمرات پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں بسنے والوں سے خصوصی لگاؤ ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوہ سلیمان کے علاقے میں چار سمال ڈیم بنانے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ پانی کو محفوظ کرنے اورآبپاشی کیلئے استعمال میں لانے کیلئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر کام شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقے میں معیاری درس گاہیں بنائی جائیں گی۔ تعلیم کے ساتھ صحت کی سہولتوں کو مزید بہتر بنائیں گے۔
میرا اورآپ کاتعلق پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔ آپ سے ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے فاضلہ کچھ اور بارتھی میں بلوچ روایت کے مطابق ”حال احوال“ کی محفل میں شرکت کی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار قبائلی عمائدین اورمعززین علاقہ کے ساتھ زمین پربیٹھ گئے۔”حال احوال“ کی نشست میں بزدار قبیلے، مقدمین اورمعززین نے وزیراعلیٰ سے مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ”حال احوال“ کے شرکاء سے بلوچی میں
خطاب کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے علاقے کے لوگوں کے مسائل سنے اور لوگوں سے درخواستیں وصول کیں اوراحکامات جاری کیے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پورے پنجاب کے عوام کی قسمت بدلیں گے۔ماضی کے حکمرانوں کی طرح عوام کو دھوکہ دیا نہ دیں گے۔سابق حکمرانوں نے آج تک ڈیرہ غازی خان کے اس پسماندہ علاقے میں قدم نہیں رکھا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح شوبازی پر نہیں بلکہ عمل پر یقین رکھتاہوں۔پسماندہ علاقوں کی قسمت بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔ پسماندہ علاقوں کے ہر ترقیاتی منصوبے کی خودنگرانی کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس اب ترقیاتی منصوبے منتخب نمائندوں کی مشاورت سے بنائے جا رہے ہیں۔ آپ میرا مان ہیں اورمیں آپ کا مان ہمیشہ رکھوں گا۔عوام کی خدمت میرے خون میں شامل ہے۔قبائلی عمائدین اورمعززین علاقہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
عثمان بزدار حقیقی معنوں میں عوامی لیڈر ہیں۔عثمان بزدار کی وجہ سے پہلی بارپسماندہ علاقوں کو ان کا حق ملا ہے۔عثمان بزدار عوام کے حقیقی خدمت گارہیں۔تعمیراتی شعبے کے اجازت ناموں اور این او سی کیلئے آن لائن پلیٹ فارم کا اجراء:
بزدار حکومت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال میں بازی لے گئی۔وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر تعمیراتی شعبہ کے فروغ کیلئے آن لائن سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ
تعمیراتی شعبے سے متعلقہ اجازت ناموں اور این او سی کے حصول کیلئے جدید ون ونڈو سسٹم کی کامیابی کے بعد آن لائن پلیٹ فارم کا اجراء کر دیاگیا ہے۔
بلڈرز، ڈویلپرز، آرکیٹیکٹس اور شہریوں کی نجی/کمرشل تعمیرات کیلئے اجازت نامے اب ایک کلک کے ذریعے میسر ہوں گے۔ صوبے میں معاشی استحکام اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے ای گورننس پر مبنی محکمانہ
اصلاحات متعارف کرائی ہیں اور وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق کنسٹرکشن سیکٹر کو صنعت کا درجہ دیئے جانے پر، اس شعبے سے جڑی معاشی بحالی کی حکمت عملی کے تحت ون ونڈوپلیٹ فارم فعال کئے گئے ہیں۔
پنجاب کو تعمیراتی بزنس حببنانے کیلئے ای خدمت مراکز میں قائم کیا جانے والا یہ ون ونڈو نظام بلڈرز، ڈویلپرز، آرکیٹیکٹس کیساتھ ساتھ نجی تعمیرات کے حوالے سے عوامی مسائل کے حل کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔
اب رہائشی یا کمرشل منصوبوں کے نقشوں کی منظوری، تکمیل تعمیر سرٹیفیکیٹ، زمین کے استعمال میں تبدیلی کا این او سی یا نجی سوسائٹیوں کیلئے اجازت نامے،
سب ایک چھت تلے ای خدمت مراکز سے فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ون ونڈو نظام کی کامیابی کے بعد وزیراعظم کی ہدایات کے پیش نظر اس سسٹم کو مکمل طور
پر ڈیجیٹائز کردیا گیا ہے۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے آن لائن پورٹل www.construct.fc.punjab.gov.pk/loginکا اجراء مکمل ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ون ونڈو سروس کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے یہ سروس عوام کی دہلیز تک پہنچا دی گئی ہے۔اب عوام آن لائن پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے تعمیراتی شعبے سے
متعلقہ خدمات ایک کلک پر حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ
حکومتی پالیسی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اپروولز رجیم پنجاب متعارف کرائی تھیں جس میں متعلقہ محکموں اور ایجنسیوں کو پابند بنایاکیا کہ
ہر لحاظ سے مکمل درخواستوں کو مقررہ مدت میں این او سیز یا اجازت نامے جاری کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ اس رجیم میں نقشے کی منظوری اور تکمیل تعمیر سرٹیفیکیٹ کے حصول کیلئے 30 دن، زمین کے استعمال میں تبدیلی کے
این او سی کیلئے 45 دن اور رہائشی سوسائٹیوں کے اجازت نامے کیلئے 60 سے 75 دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے یہی کام مہینوں اور اکثر سالوں میں مکمل ہوتے تھے۔ایل ڈی اے، جی ڈی اے، آر ڈی اے، ایف ڈی اے، ایم ڈی اے، PHATA، لوکل گورنمنٹس (میٹروپولیٹن کارپوریشنز) کو ڈیجیٹل نیٹ ورکنگ سے جوڑے رکھنے کا یہ سسٹم ایک تاریخی اقدام ہے۔
درخواست گزار کو اب رہائشی تعمیرات یا رہائشی سکیموں کے اجازت ناموں کیلئے متعدد ایجنسیوں سے رابطہ نہیں کرنا پڑتا۔
تمام سہولیات ایک ہی جگہ پر ای خدمت مراکز میں میسر ہیں اور اب پورٹل کے اجراء سے عوام گھر بیٹھے یا دفتر بیٹھے اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔
کاروباری میں آسانیاں پیدا کی گئی ہیں اوراس سے سرمایہ کاری بڑھے گی اور نئی ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ
تعمیراتی شعبے کیلئے ون ونڈو سسٹم اور آن لائن پورٹل کا قیام رشوت کلچر اور ریڈ ٹیپ ازم کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب آفتاب پیرزادہ نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا انہوں نے تونسہ اور ٹرائیبل ایریا کی سول ویٹرنری ڈسپنسریز کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر،
ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نظام الدین،ڈپٹی ڈائریکٹر تونسہ ڈاکٹر جاوید اقبال بزداربھی موجود تھے سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب نے سول ویٹرنری ڈسپنسری بستی بزدار کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کام دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی
انہوں نے کہاکہ ضلع میں آٹھ نئی سول ویٹرنری ڈسپنسریز کا تعمیراتی کام جاری ہے اورہر ڈسپنسری دو کنال رقبہ پر تعمیر کی جا رہی ہے
اور ہر ڈسپنسری پر پچاس لاکھ 70 ہزار روپے خرچ ہوں گے انہوں نے بتایاکہ تونسہ میں دو اور تحصیل کوہ سلیمان میں چھ نئی سول ویٹرنری ڈسپنسریز قائم کی جارہی ہیں اور منصوبے جون 2021 تک مکمل کرائے جائیں گے
سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب نے سول ڈسپنسری کوچھواورسول ویٹرنری ڈسپنسری بستی اکبر دین فاضلہ کچ کا بھی دورہ کیا
سیکرٹری لائیو سٹاک آفتاب پیرزادہ نے کہاکہ لائیو سٹاک کو ترقی دیکر مویشی پال کا معیار زندگی بہتر کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار لائیو سٹاک کی ترقی کیلئے خصوصی فوکس کررہے ہیں اورمویشی پال کی معاشی ترقی حکومت کی
اولین ترجیح ہے محکمہ کے افسران محنت اور مستعدی سے کام کریں بے زبان مویشیوں کی خدمت سرکاری فرض کے ساتھ اجر عظیم ہے
ڈائریکٹر ڈاکٹر توصیف طاہر نے کہاکہ قبائلی علاقہ کے مکینوں کا اکثریت ذریعہ معاش لائیو سٹاک ہے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نظام الدین نے کہاکہ تعمیراتی کام کی نگرانی کرائی جارہی ہے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
ای روزگار سنٹر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کیلئے مفت سہ ماہی ٹریننگ کور س میں داخلے جاری ہیں
سنٹر منیجر ای روزگار سنٹرحسن ستار نے کہا ہے کہ
یوتھ افیئرز،سپورٹس، آرکیالوجی اینڈ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے نوجوانوں کو باوقار روزگار کے موقع فراہم کرنے کیلئے ای روزگار ٹریننگ پروگرام شروع کیاگیا ہے
جس میں بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کو ٹیکنیکل اسکیلز سکھائی جاتی ہیں انہوں نے کہاکہ تربیت حاصل کرنے کیلئے 20 ستمبر تک ویب
سائیٹwww.erozgaar.pitb.gov.pkپر آن لائن درخواستیں دی جاسکتی ہیں
حسن ستار نے مزید کہا کہ پنجاب کے سکونتی 16 سالہ تعلیم،
اور35 سال سے کم عمرکے حامل افراد اہل ہیں اور داخلہ کے بعد کری ایٹو ڈیزائن، ٹیکنیکل اور کنٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ شعبہ جات میں پاکستان کے ٹاپ فری لانسرز سے تربیت دلائی جاتی ہے اور تمام طلبہ کے لیے فری لانسنگ کا تعارفی کورس،
پروفائل بنانے اور آرڈر لینے کی ٹریننگ اور تین ماہ کی ٹریننگ کی تکمیل پر اسناددی جاتی ہیں سنٹر منیجر نے بتایاکہ آن لائن ٹریننگ کورس میں خواتین کیلئے 54فیصد سے
زائد کوٹہ مختص ہے انہوں نے بتایاکہ اب تک 20ہزار سے زیادہ طلباؤ طالبات تربیت حاصل کر کے آن لائن روزگار حاصل کر چکے ہیں۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا60 دکانوں کے آگے بڑھے غیر قانونی تھڑے،شیڈ مسمار کردئیے گئے،12 کنال قیمتی سرکاری رقبہ واگزار
اور 20 تعمیرات کے مالکان کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے پولیس،کارپوریشن،
ریونیو،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور دیگر محکموں کے خصوصی سکواڈ کے ساتھ گزشتہ روز آپریشن کیااسسٹنٹ کمشنر صدر ملک راشد نعمت ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر فریدی بازار،پل پیارے والی اور دیگر مصروف مقامات پر تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ بلا امتیاز جاری رکھا جائے گا۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان میں بی ایس کلاسز کاآغاز کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے این او سی جاری کر دیا ہے
مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے گرلز ڈگری کالج ماڈل ٹاون کے دورہ کے دوران بتایا کہ ان کی تجویز پر وزیر اعلی نے کالج میں بی ایس کلاسز کی منظوری دی ہے
جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ قبل ازیں غازی یونیورسٹی اور بوائز کے لیئے گورنمنٹ ڈگری کالج بلاک نمبر17 میں مختلف سبجیکٹ کی
کلاسز کا آغاز ہو چکا ہے اور اب گرلز کالج میں بھی بی ایس کلاسز شروع کی جا رہی ہیں مشیر صحت نے کالج فیکلٹی اور طالبات کو بی ایس کلاسز کے شروع ہونے
پر مبارکباد دی اور انہوں نے کہا کہ طالبات بی ایس پروگرام میں داخلہ لے کر جدید تعلیم حاصل کریں۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حافظ احمد طارق کی ہدایت پر گزشتہ روز افسران نے سرکاری رقبہ واگزارکرانے سمیت دیگر کارروائیاں کیں
انٹی کرپشن کے مراسلہ کے مطابق سرکل آفیسر راجن پور ملک غلام اصغر نے موضع کوٹلہ عیسن میں دو کروڑ 30لاکھ روپے مالیت کا 184کنال رقبہ واگزار کراکے
متعلقہ محکمے کے حوالے کیا اسی طرح ضلع ڈیرہ غازیخان میں محمد ارشد نے کرایہ کی مد میں دو لاکھ 45ہزار 172روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے
ضلع لیہ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہیر احمد نے 58کروڑ روپے ریکور کراکے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے مذکورہ رقم ملتان گارڈن ہاوسنگ کالونی میں انتقالات پر
ریکور ہوئی انٹی کرپشن عدالت میں 40مقدمات کی سماعت کی گئی۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل لیبر پنجاب کی ہدایت پراسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈیرہ غازیخان شاہد حمید لغاری نے کم سے کم اجرت17500روپے کے قانون پر
عملدرآمدکے سلسلے میں الغازی ٹریکٹرفیکٹری کا معائنہ کیا لیبر آفیسر محمد صادق بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے فیکٹری کے مختلف شعبوں معائنہ کیا
اور ریکارڈ چیک کرنے کے ساتھ مزدووں سے بھی معلومات حاصل کیں
انہوں نے کہا کہ فیکٹری میں ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے
بھی اقدامات کیے جائیں۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
میو نسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کی حدود میں تعلیمی بورڈ دفتر کے قریب ملتان روڈ پر جانوروں کی کھالوں کا وسیع پیمانے پر کاروبار شروع ہو گیا ہے
جس سے پورے علاقے میں تعفن اور بد بو پھیل گئی ہے اس وجہ سے علاقہ مین کورونا وائرس،ڈینگی اور دیگر وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے
اس سلسلے میں کمشنر ڈیرہ غازی خان کو علاقہ مکینوں کی طرف سے درخواست دی گئی جس میں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صدر کو فوری کاروائی کا حکم دیا لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود اس حکم پر عملدرآمد نہیں ہو سکا
تفصیلات کے مطابق سابق کمشنر نے چوک چورہٹہ سے فوری طور پر جانوروں کی کھالوں کا کاروبار ختم کر نے کا حکم دیا چنانچہ ان افراد نے چوک چورہٹہ سے
ایک کلومیٹر دور رہائشی علاقہ میں کرائے کی جگہ پر یہ کاروبار شروع کر دیا ہے کھالوں کے دھونے سے رابطہ سڑک تباہ ہو گئی ہے
اور پورے علاقہ میں تعفن اور بد بو ہے جس سے وہاں کے لوگوں کا رہنا محال ہو گیا ہے اور گندگی و غلاظت کے باعث وبائی امراض پھوٹ سکتے ہیں
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی تو انہوں نے بھی اسسٹنٹ کمشنر کو کاروائی کر نے کا حکم دیا اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر سے رابطہ کیا گیا
تو انہوں نے کہا کہ میں موقع کا دورہ کیا ہے وہاں پر کھالوں کا کاروبار تو ہو رہا ہے لیکن وہاں بد بو نہیں ہے علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے
کہ کھالوں کے کاروبار کو فوری طور پر ختم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کاروائی کی جا ئے اور دکانوں کو سربمہر کیا جا ئے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
ضلع مظفر گڑھ میں کمسن بچے اور بچی کے ساتھ زیادتی کی وارداتوں پر آر پی او کا سخت نوٹس،ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی
،48گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری کی ڈیڈ لائن دے دی،ریجن کے چاروں اضلاع میں کم سن بچے،بچیوں کو ہوس کا نشانہ بنانے والے
”گینگسٹرز“ کے خلاف بیک وقت آپریشن شروع کرنے کا حکم،سوشل میڈیا پر دوستی کے بہانے کم سن بچے بچیوں کو ورغلانے والے ملزمان کے خلاف بھر پور
قانونی کارروائی کے احکامات جاری،تفصیلات کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ میں 7سالہ کم سن بچے اور تھانہ جتوئی کے علاقہ میں 6سالہ بچی کو
سفاک ملزمان کی طرف سے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاع پر ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے
ڈی پی او مظفر گڑھ سے دونوں وارداتوں کی رپورٹ طلب کر لی،ڈی پی او نے بتایا کہ دونوں وارداتوں کے حوالے سے پولیس کی خصوصی ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے
مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں،آر پی او فیصل رانا نے کم سن بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی دونوں وارداتوں پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے
ڈی پی او کو ہدائت کی کہ وہ ذاتی طور پر دونوں سنگین وارداتوں کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے جاری آپریشن کو مانیٹر کریں،
آر پی او نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے 48گھنٹوں کی ڈید لائن دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی عدم گرفتاری کی صورت ان کے پاس جائے وقوعہ جات پر کیمپ آفس بنانے
کا آپشن موجود ہے،جس میں اس وقت تک جائے وقوعہ پر بیٹھ کر کام کروں گا جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوتے،
فیصل رانا نے کہا کہ کم سن بچوں کے ساتھ جنسی تشدد اور وہ بھی نامعلوم ملزمان کی طرف سے کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں،
اس حوالے سے معاشرے میں پائی جانے والی بے چینی فطری ہے،پولیس کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی تک مکمل رسائی حاصل ہے مجھے اگلے48گھنٹوں میں ہر صورت ملزمان قانون کی گرفت میں چاہییں،بصورت دیگر غفلت،سستی اور لاپرواہی کے مرتکب پولیس افسران کے خلاف پولیس رولز کے مطابق سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی،
فیصل رانا نے کہا کہ رینج کا ہر بچہ اور بچی ”میرا بچہ“ کی پالیسی کے تحت پولیس نے ہر بچے،بچی کو جنسی درندوں سے بچانا ہے،انہوں نے ہدائت کی کہ ریجن کے چاروں اضلاع مظفر گڑھ،لیہ،راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں ایسے درندوں کے خلاف بیک وقت آپریشن شروع کیا جائے جو کم سن بچے بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتے ہیں
انہوں نے کہا کہ پولیس ریاست کے دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ان عناصر کے خلاف بھی بھر پور قانونی کارروائی کرے جو سوشل میڈیا پر دوستی کے بہانے کم سن بچے بچیوں کو ورغلا کر جنسی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں،
آر پی او نے حکم دیا کہ انہیں اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھا جائے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
خود کشیوں کے لئے استعمال ہونے والے”کالے پتھر“کی خریدو فروخت کا معاملہ آر پی او فیصل رانا نے ”کالے پتھر“ کی خردو فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری آپریشن کا حکم دے دیا آر پی او فیصل رانا نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ
”کالے پتھر“ کی خریدو فروخت غیر قانونی اور ممنوعہ ہے”کالے پتھر“ کو خود کشیوں کے لئے استعمال کرنے کی روش عام ہوتی جا رہی ہے”کالے پتھر“ کی خرید فروخت کے خلاف ریجن کے چاروں اضلاع میں بیک وقت آپریشن شروع کیا جائے
”کالے پتھر“ کی خریدو فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ”کالے پتھر“ کے خلاف آپریشن کو اولین ترجیح قرار
دے کر نتیجہ خیز بنایا جائے”کالے پتھر“ کی خریدو فروخت اور استعمال کو بیک وقت روکنا ہے تاکہ اس کے ذریعے خود کشیوں کے رجحانات کو ختم کیا جا سکے ”کالے پتھر“ کی خرید و فروخت اور استعمال کے خلاف آپریشن کی
نگرانی چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز خود کریں گے،فیصل رانا نے پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہو ئے کہا کہ اس آپریشن کا فالواپ اور پراگرس میں روزانہ کی
بنیاد پر لوں گا،
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل نے کہا ہے کہ محدود وسائل میں بڑے کام کررہے ہیں انشاءاللہ ڈیرہ غازیخان کی پسماندگی غربت اور محرومی دور کریں گے
وعدے نہیں کام پر یقین رکھتے ہیں شہر کو ترقی یافتہ شہروں کی صفوں میں لانے کے اقدامات کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار
انہوں نے وحید آباد کالونی،راجپوت کالونی،شاکر ٹاؤن میں اپنے فنڈز سے کرائے گئے ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر
پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ملک محبوب ثاقب ایڈوکیٹ، چیئرمین بیت المال محمد حسین نیازی و دیگر بھی موجود تھے
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے جان و مال عزت و آبرو کا تحفظ یقینی بنائے گی
کسی سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا مختلف آبادیوں میں جلد سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے تعمیر و ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں
مشکلات حالات میں بھی عوامی مسائل کو فوکس کئے ہوئے ہیں بجلی گیس پانی سیوریج اور حلقے کی تعمیر نو کا عزم رکھتے ہیں
محدود وسائل میں بڑے کام کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ صدیق آباد کالونی سمیت تمام آبادیوں کے مسائل حل کریں گے
ڈیرہ غازی خان کی پسماندگی غربت اور محرومی دور کریں گے وعدے نہیں کام پر یقین رکھتے ہیں
شہر کو ترقی یافتہ شہروں کی صفوں میں لانے کے اقدامات کر رہے ہیں عوام کو جو بھی مسئلہ درپیش ہو میرے آفس میں صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک تحریری طور پر
آگاہ کریں نئے فنڈز آتے ہی محروم آبادیوں یا زیر غور منصوبوں کا سروے اور انکی تکمیل کرائیں گے انہوں نے کہا کہ
میں تقاریر کرکے منتخب ہوچکی ہوں اب تقریر کرنے نہیں لوگوں کے دکھ تکلیف اور مسائل سننے آئی ہیں تاکہ ان کے حل میں آسانیاں پیدا ہوسکیں۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
پنجاب فوڈاتھارٹی غیرمعیاری خوراک کی فراہمی کیخلاف سرگرم ،مصالحہ جات،بیکری مصنوعات،دودھ،مکھن ودیگرخوراک کی چیکنگ،7یونٹس سربمہر
،325لیٹرملاوٹی دودھ،75کلوملاوٹی مصالحے تلف،170ساشے گٹکا،60کلوبیکری پراڈکٹس،20کلومکھن برآمد،ڈی جی فوڈاتھارٹی عرفان میمن نے بتایا کہ ڈی جی خان میں جمیل فالودہ اینڈ ملک یونٹ پھپھوندی زدہ فریزرمیں
فوڈسٹوریج اور ناقص صفائی پرسربمہر اوربہاولنگر میں خالدڈیری مکھن پروڈکشن یونٹ ناقابل سراغ مکھن پائے جانے اورپراسیس ایریا سے
متصل واش رومز پرسِیل کر دیا گیا بہاولپور میں لکی پان شاپ گٹکافروشی پرسربمہر،راجن پور میںو سیم کریانہ،لیہ میں الخیرآٹاچکی،رحیم یارخان میں
صفدربیکری،بہاولپورمیں کا رگِل ریسٹورینٹ سِیل کر دیئے گئے ڈی جی فوڈاتھارٹی عرفان نے مزید بتایا کہ فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عدم درآمد،
لائسنس فیس ادا نہ کرنے پر سربمہر کیا گیا کیو نکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام کی بہترین صحت کی ضامن ہے ۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازی خان
معروف فٹبالر محمد یعقوب چوہان نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کی مٹی سپورٹس کے حوالے سے بڑی زرخیز ہے نوجوان کھلاڑیوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا میں اپنا سبز ہلالی پرچم لہرایا ہے ڈیرہ غازی خان میں سپورٹس کی سر گرمیاں ماند پڑ گئی ہیں
کمپنی باغ جو کہ اب سٹی پارک کے نام سے جانا جاتا ہے سال 2000 سے پہلے یہاں پر باسکٹ بال گراونڈ،بیڈمنٹن گراونڈ،والی بال گراونڈ، فٹ بال کے2 گراونڈ ،باڈی بلڈنگ کلبز ،ہاکی کا گراونڈ،شوٹنگ بال گراونڈ اور بچوں کے کھیلنے کے لئے
جھولے وغیرہ تھے اور جسمانی سرگرمیوں اجاگر کرنے خاطر خواہ مواقع موجود تھے حال ہی میں سٹی پارک کی جو تزئین وآرائش کی گئی ہے
اس سے نوجوانوں کی سپورٹس کو ختم کرکے رکھ دیا گیا نوجوان نسل کو سپورٹس کی سہولیات سے مرحوم کردیا گیا سٹی پارک میں سپورٹس گراونڈ نام کی کوئی
جگہ نہیں ہے جہاں پر بوڑھے بچے جوان باسکٹ بال ،بیڈمنٹن ،والی بال کرکٹ کھیل سکیں سہولیات نہ ہونے سے نئی نسل بے راہ روی غیر اخلاقی سرگرمیوں میں مبتلا ہو رہی ہے
ہم وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ،کمشنر ڈیرہ غازی خان سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ شہریوں کو صحت افزا مقام مہیا کرنے کیلئے سپورٹس گراونڈز کو ختم نہ کیا جائے۔

About The Author