دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ چھٹہ

:
تھانہ چوٹی زیرین کی حدود میں مقدمہ بازی کی رنجش پر

مخالفین کی طرف سے ربنواز کے ہاتھ کاٹنے والے چاروں ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ چوٹی زیرین نے

مقدمہ نمبر 289/20 درج کر کے چاروں ملزمان کو 3 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق سمیت اہلیان علاقہ نے

پولیس کے بروقت ایکشن لینے پر وقوعہ میں ملوث چاروں ملزمان شاہنواز،

مجاہد، شریف اور قادر کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او تھانہ چوٹی زیرین کو خراج تحسین پیش کیا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

 

ڈیرہ غازیخان

آر پی او نے ریجن کے چاروں اضلاع میں ریسکیو 15کو آنے والی کالز کا ماہانہ ریکارڈ طلب کرلیا ریسکیو 15کو کی جانے والی کال پر قانونی کارروائی میں تاخیر کے زمہ دار پولیس افسران کا سخت محکمانہ احتساب ہو گا کال کے ٹائم

اور اس پر پولیس کے ریسپانس کے دورانیہ کو بھی مانیٹر کیاجائے گا ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈیرہ غازی خان،مظفرگڑھ،لیہ اور راجن پور کے پولیس افسران کے اجلاس سے

خطاب کرتے ہوئے کیاآرپی او نے کہا کہ پکار 15ریسکیو کا مقصد مسائل کے شکار عوام کی فوری مدد کرنا ہے،

پکار15اور پولیس خدمت مراکز پولیس کے مثبت چہرے کو عوام کے سامنے پیش کر رہے ہیں ان دونوں مقامات پر پولیس عوام کی جس قدر زیادہ خدمت کرے گی عوام اور پولیس کے مابین خلیج اس قدر کم ہو گی فیصل رانا نے کہا کہ

پکار 15پر آنے والی کالز کا قانونی دائرے میں جائزہ لیا جانا ضروری ہے کیوں کہ اکثر اوقات مخالفین کو پھنسانے کے لئے بھی 15کی کالز کو استعمال کیا جاتا ہے

ہمیں جہاں پر پکار15سنٹر سے عوام کی قانونی اقدامات سے مدد کرنا ہے وہاں پر عوام کو مخالفین کے غیر قانونی ہتھکنڈوں سے بھی بچانا ہے ار پی او نے کہا کہ جس طرح پکار 15پر کی جانے والی درست کال پر قانونی کارروائی نہ کرنے پر

محکمانہ احتساب ہو گا اسی طرح پکار15پر کی گئی فیک بوگس اور

غیر قانونی کال پر کی جانے والی غیر قانونی کارروائی پر بھی سخت محکمانہ احتساب ہو گا فیصل رانا نے ہدائت کی کہ ریجن کے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز

ماہانہ بنیادوں پر پکار 15کالز کا ریکارڈ اور اس کی بنیاد پر ہونے والی قانونی کارروائی کا مکمل ریکارڈ میرے دفتر کو فراہم کریں گے

جبکہ فیک اور بوگس کالز کی بنیاد پر قانونی کارروائی نہ کئے جانے کا ریکارڈ بھی مرتب کر کے ہائیراتھارٹیز کے آفس کو فراہم کیا جائے گا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع میں مقدمات کے اندراج میں تاخیر کی شکایات کا نوٹس لے لیا مقدمات میں نامزد ملزمان بلا خوف و خطر قانون کے سے

سرنڈر کر دیں بے گناہی کا مؤثر ثبوت پیش ہونے کی صورت میں کسی بھی ملزم کو چالان نہیں کیا جائے گاان خیالات کا اظہار

ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع کے پولیس افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ

قانون ہر شخص کے بنیادی حقوق کا محافظ ہے اسی لئے مقدمات کے نامزد ملزمان کو قانون سے ڈر کر اس سے بھاگنے کی ضرورت نہیں اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ

اس کے خلاف مقدمہ کسی بھی حوالے سے غیر قانونی اور زیادتی کے زمرے میں آتا ہے تو وہ تفتیشی افسران کو ٹھوس اور ناقابل تردید ثبوت پیش کرے کسی بھی بے گناہ

شخص کو گرفتاراور چالان نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تھانوں میں آنے والی درخواستیں اگر قابل دست اندازی پولیس ہیں تو لیگل برانچ سے راہنمائی کے

کر قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے تاہم۔اس مقدمہ میں گرفتاری کا انحصار ثبوت گرفتاری پر ہو گا فیصل رانا نے کہا کہ

کسی پولیس والے کو اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ رشوت لالچ یا کسی بھی دباؤ پر کسی گناہگار کو بے گناہ اور بے گناہ کو گناہ گار کر دے

ایسا کرنے والوں کیخلاف محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق انکوائری کروائی جائے گی اور اگر ثابت ہو گیا کہ کسی بھی دباؤ پر گناہ گار کو بے گناہ اور بے گناہ کو گناہ گار کیا گیا تو جہاں پر ایسا کرنے والے پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی

وہاں پر ان کے خلاف قانون کے مطابق فوجداری مقدمات بھی درج کئے جا سکتے ہیں آر پی او نے کہا کہ رشوت دباو یا لالچ کے بل بوتے پر کسی بے گناہ شخص کو

گناہ گار کر کے جیل بھجوانے والا یا کسی گناہ گار کو جیل جانے سے بچوانے والا پولیس آفیسر کسی صورت بھی کسی رورعائت کامستحق نہیں ہو گا ایسے پولیس والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی آر پی او نے کہا کہ

میرے دفتر کے لینڈلائن نمبرز اور موبائل نمبز مشتہر ہیں عوام پولیس والوں کی طرف سے ہونے والی نا انصافیوں کے حوالے سے آگاہ کریں

ان شکایات کی مکمل انکوائری کروائی جائے گی کوتاہی کیزمہ دار پولیس افسران کے خلاف محکمانہ قواعد و ضوابط کے تحت سخت کارروائی ہو گی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازیخان

تھانہ دراہمہ کے علاقہ دربار پیر فتح شاہ میں جعلی پیر کے تشدد سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق،تھانہ دراہمہ پولیس نے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا،

ڈی پی او اختر فاروق کانوٹس،جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، لواحقین سے ملاقات کر کے فوری انصاف کی یقین دہانی کرادی اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے

مطابق تھانہ دراہمہ کے علاقے دربار پیر فتح شاہ میں جعلی پیر کے تشدد سے صدیق آبا د کالونی کا رہائشی 12 سالہ محمد آکاش عرف کاشف ولد غلام عباس جاں بحق ہو گیا

وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اختر فاروق خود جائے وقوعہ کا ملاحظہ کرنے کیلئے موقع پر پہنچ گئے

اور ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی جبکہ کرائم سین یونٹ نے بھی موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے ہیں

بچے کے لواحقین خالد حسین،اعجاز،وقاص،طالب حسین،محمد نوید،ارشاد حسین،مٹھو خان و دیگر کے

مطابق جعلی پیر اعجاز حسین خلیفہ نے جن نکالنے کے دوران کاشف کو بیہمانہ تشدد کر کے ہلاک کر دیا محمد آکاش عرف کاشف کا والد غلام عباس جامشورو میں

محنت مزدروی کرتا ہے اور یہ لڑکا یہاں پر محنت مزدوری کر کے اپنے بہن بھائیوں اور ماں کا پیٹ پالتا تھا ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے

ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوانے کا مطالبہ کر تے ہیں ادھر ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ دراہمہ پولیس نے بروقت پہنچ کر جعلی پیر اعجاز حسین کو گرفتار کر لیا ہے

جبکہ تشدد سے ہلاک ہونے والے 12 سالہ محمد آکاش عرف کاشف کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

تھانہ دراہمہ کے علاقہ چاہ روہیلے والا میں دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر نے اپنی پانچ بچوں کی بیوی کو مبینہ طور پر زہر دیکر ماردیا،

نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل،پولیس نے کاروائی شروع کردی اس سلسلہ میں ملنے والی مزید معلومات کے مطابق تھانہ دراہمہ کے علاقہ موضع ڈاہر اوپلہ چاہ روہیلے

والا کے رہائشی مقتولہ کے والد عبدالمجید،محمد عامر،ظفر اقبال،محمد شفیع ودیگر نے بتایا کہ اس کی بیٹی شکیلہ مائی کو اس کا خاوند محمد رفیق آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا تھا ک

ہ اس کو دوسری شادی کی اجازت دے دوتاہم میری بیٹی کے منع کرنے پر آج اس نے اپنے بھائی اور ماں کے ساتھ ملکر میری بیٹی جوکہ پانچ بچوں کی ماں تھی کو مبینہ طور پر زہر دے کر مار دیا ہے

اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ دراہمہ نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کاروائی کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔

اورملزمان کی گرفتاری کے لئے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔ مرحومہ پانچ بچوں کی ماں تھی

اور گذشتہ سترہ سالوں سے محمد رفیق کے رشتہ ازواج میں منسلک تھی ورثاء نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار اور آئی جی پنجاب انعام غنی سے

فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ملک بھر میں پولیو مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر آفس میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا

جس میں مشیر صحت محمد حنیف پتافی،کمشنر ساجد ظفر ڈال،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور دیگر موجود تھے

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں قومی جذبہ سے پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا مشیر صحت نے کہاکہ

پولیو ٹیموں کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔پانچ سال تک کے ہر بچہ کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔ہر ٹارگٹ بچہ کو ویکسی نیٹ کرکے

ملک کا مستقبل صحت مند بنانا ہے۔کمشنر نے کہاکہ چاروں اضلاع میں موجود ہر بچہ کو پولیو کی حفاظتی ویکسین دینے کیلئے ٹیموں کی کڑی نگرانی کی جائے گی

انہوں نے کہاکہ ٹیموں کو سکیورٹی سمیت کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کا پابند کیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ

ڈیرہ غازی خان ضلع میں 3400 کے قریب افرادی قوت پولیو مہم میں حصہ لے گی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 697578 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے جس کیلئے1480 موبائل،95 فکسڈ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اورٹیموں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ عوام کو ڈینگی بخار سے بچانے کیلئے متعلقہ محکمو ں کو فعال کر دارادا کرنا ہو گا

ڈینگی مچھر کی پرورش گاہوں کو تلف کرنے اور حساس مقامات کی سرویلنس کیلئے ٹیمیں بڑھائی جائیں انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں انسداد ڈینگی مہم کے

تحت ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور دیگر شریک تھے

اجلاس میں چاروں اضلاع میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیاگیا کمشنر نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں تین ماہ ڈینگی کے پھیلاؤ کے حوالے سے

انتہائی حساس ہیں چاروں اضلاع میں ٹیمیں مستعدی سے کام کریں اور ان اور آؤٹ ڈور سرویلنس کرکے ریکارڈ قائم کیا جائے

اجلاس میں بتایاگیا کہ ڈویژن میں ایک سال کے دوران 3173 ڈینگی مشتبہ کیس سامنے آئے یکم جنوری سے 31 دسمبر تک 129 کنفرم کیس رپورٹ ہوئے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے پہاڑوں کے دامن میں آباد فاضلہ کچھ اور دیگر مقامات کاگزشتہ روز دورہ کیاپولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک ہمراہ تھے۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کے دورہ کے انتظامات کو حتمی شکل دی۔

کمشنر نے قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کیں اور کھلی کچہری لگا کر ان کے مسائل بھی سنے کمشنرنے فاضلہ کچھ میں قائم بی ایچ یو،بنک آف پنجاب،سیاحتی مقامات کا بھی دورہ کیا کمشنر نے بنیادی مرکز صحت میں ملنے والی سہولیات کاجائزہ لیا

اور موجود مریضوں اور ان کے لواحقین سے مسائل بھی دریافت کئے کمشنر نے کہا کہ وہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ویژن کے

مطابق جو سہولیات ڈیرہ غازی خان کے عوام کو میسر ہیں وہی سہولیات کوہ سلیمان کے تمام علاقوں تک پہنچا رہے ہیں کمشنرنے فاضلہ کچھ میں قائم کیے گئے

سیاحوں کے لئے نئے ٹورسٹ ریزارٹس کا بھی جائزہ لیا وہاں موجود سیاحوں سے بھی بات چیت کی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان محمدسعید رفیق نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

اس موقع پرمجسٹریٹ دفعہ 30 محمدحارث منیر،سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یاسر اعجاز بھی ان کے ہمراہ تھے

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال،خواتین وارڈاور نوعمر وارڈکابھی معائنہ کیا اوراسیران سے مسائل پوچھے

انہوں نے اسیران کیلئے تیار کیے گئے کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث تین قیدیوں

عزیز احمد، عبدالمالک اور محمد جاوید کی رہائی کے احکامات بھی جاری کیے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات کی جانب سے سموگ کے حوالے سے ڈائیوو بس ٹرمینل پر ایک سیمینارمنعقد کیا گیا

جس میں ڈی ایس پی ٹریفک مہر محمد اسحاق نے ڈرائیوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر میں سموگ سے ہونیوالی مشکلات کے حل کیلئے

اپنی گاڑیوں کی مرمت کروائیں تاکہ گاڑیاں دھوئیں سے ماحول کو آلودہ نہ کریں

اور اوورلوڈنگ اور تیز رفتاری سے گریز کریں تاکہ

روڈ ایکسیڈینٹ سے بچا جاسکے ٹریفک قوانین پر عمل مہذب معاشرے کی پہچان ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں انسداد پولیو اور ڈینگی مہم کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کافیصلہ کیاگیاہے.

فرائض میں کوتاہی اور غفلت برتنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی ہو گی اس بات کا فیصلہ ڈ پٹی کمشنر طاہر فاروق کی زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تمام محکمے خدمت خلق کے جذبہ کے تحت کام کریں ڈینگی اور پولیو سے بچاکر ملک بالخصوص ضلع کا مستقبل صحت مند بنایا جاسکتاہے

ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ مائیکرو پلان کے مطابق ٹیمیں کام کریں پولیو اور ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا

انہوں نے کہاکہ مہم میں علماء، سماجی اور ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا تعاون حاصل کیا جائے

مہم میں کورونا وائر س کی ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کرایا جائے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے تیاری اور پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کیلئے انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے

اسسٹنٹ ڈائریکٹرلیبر شاہد حمید لغاری نے لیبر آفیسر فیکٹریز محمد صادق کے ہمراہ سیمنٹ فیکٹری کا دورہ کیا.

ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کی ایس او پیز اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا.

انہوں نے کارکنوں کی تنخواہوں، کنٹین، سٹور اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا. اشیاء کا معیار چیک کرنے کے ساتھ کارکنوں سے ملاقات کر کے مسائل دریافت کیے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے سکولز، مراکز صحت او ر دیگر شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا

اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک راشد نعمت نے گزشتہ روز پل ڈاٹ کا دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کمپنی کو گردوغبار سے بچاؤ کیلئے چھڑکاؤ کرنے،

ٹریفک کی روانی کیلئے متبادل اقدامات اور حادثات سے بچاؤ کیلئے سرچ لائٹ نصب کرنے کی ہدایت کی ا؎نہوں نے ہدایات پر عملدرآمد چیک کرنے کیلئے اگلی

صبح دوبارہ پل ڈاٹ کا دورہ کیا تعمیراتی کمپنی کی طرف سے چھڑکاؤ کے ساتھ سرچ لائٹس نصب کر دی گئیں میٹروپولیٹن کارپوریشن کو تجاوزات کے پاک کرنے اور رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کی ہدایات جاری کی گئیں

ٹریفک پولیس کو متبادل ٹریفک پلان پر عملدرآمد کے احکامات جاری کیے گئے اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سرور والی کا دورہ کیا

کورونا وائر س کی ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ ادارہ میں صفائی اور شجرکاری پر فوکس کرنے کی ہدایت اسسٹنٹ کمشنر نے زیر تعمیر کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کا بھی دورہ کیا انہوں نے مانکہ کینال کا بھی معائنہ کیا

کناروں کی صفائی کیلئے بھاری مشینری کے کام کاجائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے بی ایچ یو بستی جام کا دورہ کیا

ڈیوٹی روسٹر کے مطابق دو اہلکار غیر حاضر پائے گئے ناقص صفائی پر برہمی کااظہار کیاگیا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ار پی او کے حکم پر تشدد سے 12سالہ لڑکے کا ہلاک کرنے والا جعلی پیر گرفتار،ریجن کے چاروں اضلاع میں علاج کے نام پر تشدد کی ڈرامہ بازی کرنے والے جعلی

پیروں کے خلاف آپریشن کا حکم ،جس کسی نے دقیانوسی ادوار کو زندہ کرتے ہوئے علاج اور دم کے نام تشدد کرنے والوں کو قانون کے مطابق نشان عبرت بنا دیا جائے گا ۔۔

ار پی او کی چاروں ڈی پی اوز کو ہدائت۔۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا کو اطلاع ملی کہ تھانہ دراہمہ کے علاقہ میں جعلی پیر نے

تشدد کرکے 12سالہ لڑکے کو ہلاک کر دیا ہے ۔۔ار پی او نے فوری طور پر ڈی پی او سے رپورٹ طلب کی۔ڈی پی او اختر فاروق نے بتایا کہ

12سالہ کاشف کو ایک جعلی پیر اعجاز حسین خلیفہ نے جن نکالنے کے بہانے بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ دم توڑ گیا ،

ار پی او نے فوری طور پر ملزم۔کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر پولیس نے وقوعہ کے فوری بعد ملزم جعلی پیر اعجاز خلیفہ کو گرفتار کر لیا جس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ار پی او فیصل رانا نے ریجن۔ کے چاروں اضلاع ڈیرہ غازیخان،مظفرگڑھ،لیہ اور راجن پور میں ایسے جعلی پیروں کے خلاف باقاعدہ آپریشن کا حکم دے دیا

جو علاج کرنے اور جن نکالنے کے بہانے اپنی دوکانداری چمکانے کے لئے انسانی جانوں سے کھیلتے ہیں ،فیصل رانا نے کہا کہ

جو شخص اپنی جعلسازی والی پیری کے زریعے انسانوں کو تشدد کا نشانہ بنائے گا اس کے خلاف قانون کے مطابق بھر پور کارروائی ہو گی،قانون کسی ایسے شخص کو معاف نہیں کرے گا جو انسانی جانوں سے کھیلتا ہو گا،

انہوں نے کہا کہ چاروں اضلاع کی پولیس منظم۔منصوبہ بندی اور مصدقہ اطلاعات کے زریعے قانون نافز کرنے والے دیگر اداروں سے مل کر ایسی سماج دشمن جعلسازوں کے خلاف نتیجہ خیز آپریشن شروع کریں ،فیصل رانا نے ڈی پی او اختر فاروق کو

ہدائت کی کہ اس مقدمہ میں اگر کوئی جعلی پیر ملزم کا سہولت کار ہے تو اسے بھی گرفتار کا جائے ،اور اس مقدمہ کی تفتیش سے انہیں روزانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھا جائے،

ار پی او نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے جعلی پیروں کے حوالے سے پولیس کو اطلاعات دیں ،پولیس اطلاع دینے والوں کا نام۔صیغہ راز میں رکھے گی

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ار پی او فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع میں بچوں سے جبری مشقت لئے جانے کو روکنے کے لئے سخت احکامات جاری کر دئے،

متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے مل کر بچوں سے جبری مشقت لینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کیے جائیں،ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی

محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈیرہ غازی خان،مظفرگڑھ،لیہ اور راجن پور کے پولیس افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔۔

ار پی او فیصل رانا نے کہا کہ بچے پاکستان کا۔مستقبل ہے جنہیں جبری مشقت سے بچا کر تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جانا۔انتہائی ضروری ہے،

تاکہ معاشرے میں شرح خواندگی میں اضافہ ہو سکے،انہوں نے کہا کہ بچوں کو جبری مشقت سے بچانے کے لئے قوانین واضح ہیں جن پر عمل درآمد ناگزیر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جن مقامات پر بچوں سے جبری مشقت کروائی جاتی ہے انہیں مشخص کر کے وہاں پر قانون کے مطابق کارروائی جائے،

ار پی او نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹے اس حوالے سے خاصے بدنام ہیں ۔پولیس قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے مل کر معلوماتی اور اطلاعاتی حکمت عملی کے تحت منصوبہ بندی کرے اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ایسے

افراد کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرے جو بچوں سے مختلف حوالوں سے جبری مشقت لیتے ہیں، فیصل رانا نے کہا کہ

بچوں کو جبری مشقت سے محفوظ بنانے کے لئے پولیس کی کارروائیوں میں تسلسل ہونا چاہیے تاکہ کسی کوکسی بھی سطح بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کی

ہمت نہ ہو۔ار پی او نے کہا کہ اس سلسلہ میں میرے دفتر کو روزانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھا جائے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ قانون نے پولیس کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اختیارات دئیے ہیں۔

جو پولیس آفیسر قانون کے اختیارات کو اپنے زاتی مقاصد اور مفادات کے لئے استعمال کرے گا اسے اسی قانون کے تحت جیل بھجوا دیا جائے گا

ایسے عناصر کے لئے پولیس میں کوئی جگہ نہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر لگائے جانے والی کھلی کچہری سے

خطاب کرتے ہوئے کیا،ار پی او نے کہاکہ جس کھلی کچہری میں پولیس کی ستائش ہو وہ نتیجہ خیز اور ثمر آور نہیں ہوتی ،وہ کھلی کچہری عوامی مفادات کی حامل ہوتی ہے

جس میں پولیس کی کارکردگی کو ہدف تنقید بنایا جائے تاہم یہ تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے کیوں کہ تنقید برائے تنقید معاملات میں مزید بگاڑ پیدا کرتی ہے،

فیصل رانا نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے میرے دفتر آئیں ۔دفتر کے دروازے ان کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں

اوپن ڈور پالیسی ہے مجھے ملنے کے لئے کسی چٹ یاسفارش کی کوئی ضرورت نہیں ،ار پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے ۔مردو خواتین کے مسائل سنے

اور موقع پر ان۔کے حل کے احکامات دیتے ہوئے متعلقہ پولیس کو مسائل کے حل کا ٹائم۔فریم۔بھی دیا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

سرکل تونسہ پولیس منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف ان ایکشن دوران کارواٸ ملزمان سے 2 کلو چرس اور اسلحہ برآمدکر کے

ملزمان کو گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق شاہد سلیمASI تھانہ سٹی تونسہ نے ملزم شیر زمان ولد سعادت نعیم قوم مچھرانی سکنہ

منگڑوٹھہ شرقی کو گرفتار کرکے ایک کلوچرس برآمد کی غلام عباس ASIتھانہ ریتڑہ نے ملزم محمد زبیر خان ولد عطاء اللہ خان قوم گرمانی سکنہ ملتان حال ٹبی قیصرانی

کو گرفتا ر کرکے ایک کلو چرس برآمد کی غلام عباس ASIتھانہ ریتڑہ نے ملزم محمد صدیق ولد محمد نواز قوم کھوکھر سکنہ حال ٹبی قیصرانی کو گرفتار کرکے

اسلحہ ناجائز ایک عدد رائفل برآمد کی جاوید اقبالASI انچارج چیک پوسٹ ترمن نے دوران چیکنگ ملزمان حسن مختیار ولد مختیار احمد قوم سواتی

سکنہ محلہ مستان شاہ ضلع رحیم یار خان ، ابرار احمد ولد عطاء اللہ قوم وزیر سکنہ چوک مکی مسجد محلہ پٹھانستان ضلع رحیم یار خان سے 2 پستول برآمد کیے

ڈی ایس پی تونسہ سعادت علی نے کہا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے جرائم پیشہ عناصروں کیخلاف ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایات پر کاروائی کے عمل کو تیز کردیا ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار آج ایک روزہ دورہ پر ڈیرہ غازیخان پہنچیں گے اور ان کے دورہ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں

یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے یہاں بتائی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور نذر حسین کورائی بھی موجود تھے

انہوں نے کہا کہ شیڈول کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار آج 18ستمبر بروز جمعہ کو ساڑھے گیارہ بجے

دن ڈی جی خان کے قبائلی علاقہ فاضلہ کچھ پہنچیں گے جہاں وہ ریسکیو 1122موٹر بائیک سروس سمیت دیگر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے

بعد ازاں وہ اپنے آبائی علاقہ بارتھی جائیں گے وہاں بھی مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر نے کے بعد قبائلی عمائدین علاقہ سے ملاقات کریں گے

About The Author