دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ بلوچستان میں ایک بارپھر گیس بحران

سوئی گیس کوگیس فیلڈ سےپریشرمیں کمی کا سامنا ہےجس سےمختلف سیکٹرزمیں سپلائی متاثرہے

سندھ بلوچستان میں ایک بارپھر گیس بحران نے سراٹھا لیا ہے

سوئی گیس کوگیس فیلڈ سےپریشرمیں کمی کا سامنا ہےجس سےمختلف سیکٹرزمیں سپلائی متاثرہے۔۔

کوثرگیس فیلڈ سےگیس کی فراہمی صفرہوگئی۔۔ سوئی گیس حکام کو 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا۔۔

پہلےمرحلےمیں سی این جی اسٹیشنزسمیت نجی بجلی گھروں کوگیس کی سپلائی معطل کردی گئی

کےالیکڑک کو220 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کےکوٹےکوگھٹا کر205 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے۔۔

بجلی کی لوڈ شیڈنگ پہلے ہی تھی اب گیس کی لوڈ شیڈنگ نے بھی پریشان کیا ہوا ہے

جگہ جگہ جاتے ہیں اور سی این جی کی بند ش سے بہت پریشانی ہو تی ہے
سوئی گیس حکام کا کہنا ہےکہ اعلی حکام کی جانب سےسرجوڑ لیےگئے۔۔

کس طرح موجودہ گیس کی مقدارکی منصفانہ تقسیم کی جاسکے۔۔ گیس کی کمی پرشہرمیں 8 سے12 گھنٹوں تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے،،

شہرکےتمام ہی اضلاع میں غیراعلانیہ لوڈ سیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔۔

گیس کا پریشر نہیں اتا جس کی وجہ سے ناشتہ ہوٹلوں پر کرتے ہیں
گیس کا پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ نہ ناشتہ بنتا ہے نہ کھانا

عام طورپرپہلے مرحلےمیں سی این جی۔۔ دوسرے مرحلےمیں نجلی بجلی گھروں اورپھرصنعتوں کوگیس کی سپلائی بند کی جاتی ہے۔۔

About The Author