نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سنیئر پولیس افسر ہر ضلع میں روزانہ دو گھنٹے رات کو گشت کریں، لاہور ہائیکورٹ

پولیس افسروں کی جانب سے بتایا جاتا ہے فلاں چوک پر ہوں،، بعد میں پتہ چلتا ہے افسر گھر میں بیٹھا کھانا کھا رہا ہوتا ہے۔

سنیئر پولیس افسر ہر ضلع میں روزانہ دو گھنٹے رات کو گشت کریں،، لاہور ہائیکورٹ نے حکم دے دیا، عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ

بادی النظر میں پولیس کا نظام فیل ہو چکا،، پولیس افسروں کی جانب سے بتایا جاتا ہے فلاں چوک پر ہوں،،

بعد میں پتہ چلتا ہے افسر گھر میں بیٹھا کھانا کھا رہا ہوتا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے موٹروے واقعہ کی تحقیقات سےمتعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے درخواستوں پر سماعت کی، ڈی آئی جی لیگل جواد ڈوگر رپورٹ سمیت پیش ہوئے

دوران سماعت عدالت نے آئی جی پنجاب کے ہفتہ وار گشت کا شیڈول طلب کرتے ہوئے کہا، بتایا جائے انسپکٹر جنرل اور ماتحت پولیس افسران روزانہ کتنے گھنٹے گشت کریں گے،،

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ صوبے میں پٹرولنگ کا موثر نِظام موجود ہے،، جس پر چیف جسٹس نے باور کرایا کہ پیٹرولنگ سسٹم فیل ہو گیا ہے

چیف جسٹس نے افسوس کا اظہار کیا کہ پولیس کا جو سسٹم ہے اس میں روجر، جواب آتا ہے میں فلاں چوک پر ہوں،، بعد میں پتہ چلتا ہے

وہ افسر گھر بیٹھا کھانا کھا رہا ہوتا ہے،، بادی النظر میں پولیس نظام فیل ہو چکا ہے،

جسٹس قاسم خان نےقرار دیا کہ اگر وہ چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنی عدالت میں کام نہ کریں تو سول جج تونسہ سے کام نہیں لے سکتا

چیف جسٹس نے ڈی آئی جی لیگل سے مکالمے میں کہا کہ لوگوں کی سیکیورٹی چاہئے،، رات گیارہ سے ایک بجے ہر ضلع میں ایک سینئر افسر روڈ پر ہونا چاہئے،

حکومتی پراپرٹی پر قتل یا زخمی ہونے والے کے خاندان کو دیت برابر رقم دینی چاہئے،،

عدالت نے کارروائی ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر بحث کیلئے طلب کر لیا۔

About The Author