لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے
انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز پر عمل درآمد روک دیا۔
جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے مریم نواز کی اپیل پر سماعت کی ۔
عدالت نے مریم نواز کو بھجوائے گئے ایف بی آر کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز بھی معطل کر دیے ۔
عدالت نےآئندہ سماعت پر ایف بی آر کو جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا،،
مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی
جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف بی آر کی جانب سے چھ لاکھ ستاون ہزار کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز بھجوائے گئے ہیں
جبکہ قانون کے مطابق سارے ٹیکسز ادا کر رہی ہوں ۔
تمام ٹیکسز ادا کرنے کے باوجود ایف بی آر نے ریکوری کے نوٹس بھجوا دیے ہیں۔
مریم نواز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے ریکارڈ کا درست جائزہ لیے بغیر درخواست خارج کی
عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز کو بھی کالعدم قرار دے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،